Tag: Describe

  • تصویر جو آپ کی شخصیت کا راز کھول دے

    تصویر جو آپ کی شخصیت کا راز کھول دے

    سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصاویر وائرل ہوتی ہیں جو درحقیقت تو بصری دھوکا ہوتی ہیں لیکن وہ دیکھنے والوں کی شخصیت کا راز بتا سکتی ہیں، یہ تصویر بھی کچھ ایسی ہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کے 3 زاویے ہیں جو ہیں درخت، جڑیں اور ہونٹ۔

    تصویر بنانے والے مصور کا کہنا ہے کہ تصویر دیکھ کر اپنے خیالات و افکار کے ذریعے اپنی شخصیت کا تعین کریں۔

    فنکار نے بتایا ہے کہ تصویر میں دکھائی دی جانے والی کون سی چیز آپ کی شخصیت کے کس پہلو کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

    اگر آپ اس تصویر کو درخت کی تصویر کہتے ہیں تو آپ کا شمار ایک کھلے ذہن کے انسانوں میں ہو سکتا ہے جو دوسروں کی آرا کا خیال رکھتے ہوئے یہ سوچتے ہیں کہ دوسرا آپ کے بارے میں کیا سوچے گا۔

    اگر آپ اس تصویر کو دیکھ کر اسے درختوں کی جڑیں سمجھتے ہیں تو آپ کی شخصیت ایک شرمیلے انسان کی ہو سکتی ہے، آپ تعمیری تنقید کو قبول کرتے ہیں اور اپنی صورتحال کو ہمیشہ بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔

    وہ لوگ جو اس تصویر کو دیکھ کر ہونٹ گمان کرتے ہیں ان کی شخصیت ایک سادہ لوح اور پرسکون زندگی گزارنے والوں کی ہوتی ہے، ایسے افراد ڈرامہ یا الجھاؤ پسند نہیں کرتے بلکہ سیدھے طریقے سے درمیانے درجے کی زندگی گزارتے ہیں۔

    اگرچہ کچھ لوگوں کی آپ کے بارے میں مختلف آرا ہوتی ہیں جن کے مطابق کچھ لوگ آپ کو لچکدار، عقل مند اور ایماندار سمجھتے ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہوتا ہے کہ آپ کمزور اور مدد کے طلب گار ہیں حالانکہ اس کے برعکس آپ اپنے مسائل سے خود نمٹنے کی بھرپور صلاحیت کے حامل ہیں۔

  • وہ پہیلی جو آپ کا شخصیت کا راز بھی کھول دے

    وہ پہیلی جو آپ کا شخصیت کا راز بھی کھول دے

    پہیلیاں صرف دماغ کو فعال ہی نہیں کرتیں، بلکہ اسے بوجھنے کا انداز آپ کی شخصیت کے راز بھی کھول سکتا ہے، ایسی ہی ایک مشق آج ہم آپ سے کروانے جارہے ہیں جو آپ کی شخصیت کو آشکار کرے گی۔

    ایک تصویری پہیلی جو اینمل اونلی کے فیس بک پیج پر شیئر کی گئی ہے، سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہورہی ہے۔

    اس تصویر کو پہلی نظر میں دیکھنے پر لگتا ہے کہ کسی بڑے جانور کی کھال ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔

    اگر آپ بھی انہی افراد میں سے ہیں جو اسے کسی جانور کی کھال سمجھ رہے ہیں تو جان لیں آپ کسی بھی معاملے میں کم دلچسپی رکھتے ہیں، اور کسی مسئلے کو سمجھنے کے لیے زیادہ کوشش نہیں کرتے۔

    آپ جیسا ہے قبول ہے کا طرز عمل اپناتے ہیں اور جو دکھائی دے رہا ہوتا ہے اس پر یقین کر لیتے ہیں۔

    اگر آپ ایسے افراد میں شامل ہیں جنہوں نے پہلے اسے کسی جانور کی کھال سمجھا لیکن بعد میں محسوس ہوا کہ یہ کچھ اور ہے۔ اسے مزید جاننے کے لیے کوشش کرنے لگ گئے، تو آپ اس طرح کی شخصیت رکھتے ہیں جو کسی بھی معاملے کو سرسری نگاہ سے نہیں دیکھتے بلکہ اسے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

    دراصل یہ تار پر پڑی کسی جانور کی کھال نہیں ہے بلکہ کپڑے کچھ اس اندازمیں سکھائے گئے ہیں کہ وہ جانور کی کھال کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

    وہ افراد جنہوں نے یہ جان لیا کہ یہ کھال نہیں ہے بلکہ یہ کپڑے ہیں تو ایسے افراد بے حد ذہین اور تیز دماغ رکھتے ہیں جو چیزوں کی حقیقت کو جان لیتے ہیں، ایسے لوگوں کو کوئی دھوکہ نہیں دے سکتا، اور وہ ممکن حد تک کوشش کرتے ہیں کہ ہر معاملے کو اچھی طرح پرکھا جائے۔