Tag: Desi Ghee

  • اب ’دیسی گھی‘ چند منٹوں میں تیار، حیرت انگیز طریقہ

    اب ’دیسی گھی‘ چند منٹوں میں تیار، حیرت انگیز طریقہ

    دیسی گھی کے نام پر بڑی جعل سازیاں سامنے آتی رہتی ہیں کیونکہ مذکورہ گھی کی تیاری میں بہت محنت اور وقت درکار ہوتا ہے، تاہم اب یہی مشکل آسان ہوگئی۔

    ویسے تو ہماری دیہات میں رہنے والی خواتین بہت مہارت کے ساتھ دیسی گھی کی تیاری کا کام بڑی مہارت سے سرانجام دیتی ہیں لیکن شہری خواتین کی بڑی تعداد کو یہ کام خاصا مشکل لگتا ہے۔

    آج ہم آپ کیلئے گھر میں آسان اور کم وقت میں دیسی گھی بنانے کا طریقہ طؤبیانب کررہے ہیں جس کیلئے کسی قسم کی مشقت کا بھی کوئی امکان نہیں کیونکہ یہ گھی ہم پریشر ککر کی مدد سے تیار کریں گے اور بھی صرف دس منٹ میں۔

    گھر پر گھی بنانے کے اس عمل میں بالائی جمع کر کے چولہے پر چڑھا کر گھنٹوں انتظار کے بعد اسے چھلنی سے چھاننا ایک مشکل کام لگتا ہے کیونکہ یہ خاصا وقت طلب بھی ہے۔

    گھر پر بنایا گیا گھی خالص اور صحت بخش ہوتا ہے اس لیے سالہا سال سے چلتی روایات کو تبدیل کرنے کا سوچے بنا سگھڑ خواتین اسے خود ہی تیار کرتی ہیں۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر 28 ملین کے ساتھ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے خواتین کی اس مشکل کو آسان کر دیا ہے جسے ’گھی پریشر ککر میں بھی بن سکتا ہے‘ کے عنوان سے شئیر کیا گیا ہے ۔ تو اب 10 منٹ میں آپ بھی گھی باآسانی بنا سکتی ہیں۔

    اس کے لیے سب سے پہلے ککر میں بالائی ڈال کر تھوڑا سا پانی شامل کرکے اسے ڈھک دیں جب پریشر ککر کی ایک سیٹی بج جائے تو ڈھکن ہٹا کر اس میں بیکنگ سوڈا ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے جوش دے دیں۔ تھوڑا ٹھنڈا ہونے پھر چھلنی میں سے چھان لیں، مزیدار گھی تیار ہے۔

  • لاہورایئر پورٹ : چھ من سے زائد ہیروئن اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

    لاہورایئر پورٹ : چھ من سے زائد ہیروئن اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

    لاہور/ اسلام آباد : اے این ایف کے عملے نے چھ من سے زائد ہیروئن اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی، غیر قانونی طور پر دیسی گھی لے جانے والے مسافر کی ایئر پورٹ پر عملے سے ہاتھا پائی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اے این ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آئل فلٹر کے ڈبوں میں چھپائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی250کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

    اس حوالے سے اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کنسائنمنٹ سیالکوٹ کے ایک تاجر نے کینیڈا کے لئے بک کرائی تھی، برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کے اہلکاروں اور مسافرکے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے،جھگڑا مسافر کو دیسی گھی بیرون ملک لے جانے سےمنع کرنے پر ہوا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بوتل میں دیسی گھی پر پابندی کے باعث مسافر کو روکا گیا، روکنے پرمسافر نے موبائل فون سے ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس پر تلخ کلامی ہوئی۔