Tag: Designation

  • ترکی اور قطر نے پاسداران انقلاب دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا

    ترکی اور قطر نے پاسداران انقلاب دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا

    دوحہ : قطر اور ترکی نے امریکی کی جانب سے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دئیے جانے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے جس کے بعد بحرین تمام متعدد عرب ممالک نے امریکا کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے تاہم قطر اور ترکی نے امریکی کو مسترد کردیا ہے۔

    ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران پر دباؤ اور پابندیاں بڑھانے کےلیے یک طرفہ فیصلہ کیا ہے۔

    ترک اور قطری وزیر وزراء خارجہ نے مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایرانی پاسداران انقلاب کی شام میں مداخلت کی حمایت نہیں کرتے لیکن کسی بھی ملک کو کسی دوسرے ملک کی مسلح افواج کو دہشت گرد قرار دینے کا حق نہیں ہے‘۔

    قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آلثانی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کا سپاہ پاسداران کو عالمی دہشت گرد قرار دینا یک طرفہ فیصلہ ہے، امریکا ایسے فیصلوں سے دنیا کی کوئی خدمت نہیں کررہا۔

    قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی افواج کے رویے یا کسی بھی ملک کے فوج کے رویے پابندیاں لگانے سے حل نہیں ہوں گے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا پاسداران انقلاب ریاستی آلہ کار کے طور پر دہشت گردی کے فروغ میں فعال کردار ادا کررہی ہے، پہلی بار امریکا نے کسی دوسرے ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے دہشت گردانہ عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پاسداران انقلاب کو شام، لبنان، یمن اور لیبیا میں استعمال کیا جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکہ نے ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ طے شدہ ایٹمی معاہدے نےعلیحدگی کے بعد ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی تھیں جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل گشیدگی میں‌ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب گزشتہ روز ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ایران نے بھی امریکی اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

  • ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ شیر افگن نیازی کا تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری

    ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ شیر افگن نیازی کا تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: وزارت داخلہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری کام کرنے والے افسر شیر افگن نیازی کا تبادلہ کردیا گیا، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شریف خاندان کے نام کو ڈالنے کی سفارش وزارت داخلہ کے افسر کو مہنگی پڑی جس کے بعد حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ شیر افگن نیازی کا تبادلہ کیا۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق شیر افگن نیازی کو وزارت داخلہ سے اقتصادی امور ڈویژن میں بھیج دیا گیا، تبادلے کی وجوہات ان کی جانب سے شریف خاندان کا نام ای سی ایل فہرست میں ڈالنے کی سفارش تھی۔

    شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ، فائل پیش کرنے پر وزیر داخلہ برہم

    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے چند روز قبل شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے اور پالیسی تبدیل کرنے سے متعلق معاملہ اٹھایا تھا جس پر وزیر داخلہ احسان اقبال نے پہلے تو ای سی ایل پالیسی سے متعلق تردید کی بعد ازاں وہ پالیسی سے متعلق مان گئے تھے۔

    خیال رہے کہ شیر افگن نیازی کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کیا گیا جبکہ ان کی جگہ فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن سے گریڈ اکیس کے عمران احمد کو ایڈیشنل سیکرٹری وزات داخلہ تعینات کر دیا گیا، تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔

    نیب کی نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن صفدرکا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش

    یاد رہے کہ شیرافگن نیازی کی جانب سے مذکورہ اقدام پر حکومت ان کے مخالف آگئی جس پر ان کا وزارت داخلہ سے اقتصادی امور ڈویژن میں اچانک تبادلہ کر دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔