Tag: DESTROYED

  • ویڈیو : سوئٹزر لینڈ کا پورا گاﺅں صفحہ ہستی سے مٹ گیا

    ویڈیو : سوئٹزر لینڈ کا پورا گاﺅں صفحہ ہستی سے مٹ گیا

    سوئٹزر لینڈ کے گاﺅں بلاٹن کا 90 فیصد حصہ لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے زمین بوس ہوگیا، برفانی تودے نے اس وجود ہی ختم کر ڈالا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر حسین ترین اور ترقی یافتہ ملک کہلائے جانے والے سوئٹزرلینڈ کے گاﺅں بلاٹن کا برفانی تودا گرنے سے 90 فیصد حصہ زمین بوس ہوگیا۔

    برف، مٹی اور پتھروں کے سیلاب سے بلاٹن کا بڑا حصہ اب دفن ہوچکا ہے جبکہ وہاں کا ایک شخص لاپتہ ہوا ہے، مقامی حکومت نے پہلے ہی سخت موسم کے خطرے کے پیش نظر گاؤں کے مکینوں بلکہ جانوروں کو بھی علاقے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق سوئس الپس میں ایک بڑے برفانی تودے کے ٹوٹنے سے برف، مٹی اور چٹانوں کا زبردست طوفان آیا، جس نے ایک گاؤں کے بڑے حصے کو ڈھانپ دیا۔ اس گاؤں کو رواں ماہ پہلے ہی چٹانوں کے کھسکنے کے خدشے کے باعث خالی کرا لیا گیا تھا۔

    جنوبی ویلیس علاقے کے سیکیورٹی سربراہ اسٹیفان گانزر نے میڈیا کو بتایا کہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا، صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ گاؤں کو پچھلے سال بھی برف کی چٹان گرنے کے پیش نظر خالی کرایا گیا تھا۔

  • روس کا یوکرین کے خلاف بڑی کامیابی کا دعویٰ

    روس کا یوکرین کے خلاف بڑی کامیابی کا دعویٰ

    روس کے وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کا ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر اور کئی جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ روسی مسلح افواج نے یوکرین کے کئی جنگی طیاروں اور ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔

    ترجمان کے مطابق یوکرین کے ایک ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کو بحیرہ ازوف کے اوپر اس وقت مار گرایا ہے جب وہ ازوف قوم پرست بٹالین کے کمانڈروں کو نکالنے کے لیے ماریوپول جا رہا تھا۔ جب کہ دو جنگی جہازوں Su-24 اور Su-25 کو بھی مار گرایا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ روسی طیاروں اور فضائی دفاعی افواج نے 28 مارچ کو یوکرینی فضائیہ کے 3 طیاروں کو بھی مار گرایا تھا اس کے علاوہ چرنوبایوکا کے علاقے میں یوکرین کا ایک ڈرون بھی تباہ کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی افواج نے یوکرین کے جنوبی ساحلی پٹی پر
    تقریباْ 90 فیصد تک علاقہ اپنے قبضے میں کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز تباہ ہو چکا

    ہے.

    مزید پڑھیں: روس کا یوکرین پر حملہ : دنیا کا سب سے بڑا جہاز تباہ

    تباہ ہونے والا یہ کارگو طیارہ انتونو این 225 ماریہ یوکرین کی ملکیت تھا۔

  • شاہی قلعے کے باہر نصب رنجیت سنگھ کا مجسمہ مسمار، ملزم گرفتار

    شاہی قلعے کے باہر نصب رنجیت سنگھ کا مجسمہ مسمار، ملزم گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شاہی قلعے کے باہر نصب سکھ سلطنت کے پہلے مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ گرا دیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہی قلعے کے باہر نصب رنجیت سنگھ کا مجسمہ گرا دیا گیا، مجسمے کو علی الصبح کچھ افراد نے گرایا جن میں سے ایک شخص کو بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باریش شخص گھوڑے پر سوار رنجیت سنگھ کے مجسمے کو گرا رہا ہے جبکہ اس موقع پر کچھ لوگوں نے اسے پکڑ کر روکنے کی بھی کوشش کی۔

    سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا، ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    سی سی پی او نے ایس پی سٹی کو فوری طور پر موقع پر جانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے اس سے قبل بہاولپور میں نصب کیے گئے اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چرائی گئی تھی جس کے ملزم کو بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اسٹک اور گیند چرانے والا ملزم 48 گھنٹے کے اندر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کیا اور اپنے کیے پر شرمندگی ظاہر کی تھی۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ سمیع اللہ خان پاکستان کے ہیرو ہیں، سرکاری املاک اور یادگاروں کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

  • عرب اتحاد نے صعدہ میں حوثیوں کا آپریشن کنٹرول روم تباہ کردیا،17جنگجو ہلاک

    عرب اتحاد نے صعدہ میں حوثیوں کا آپریشن کنٹرول روم تباہ کردیا،17جنگجو ہلاک

    صنعاء:اتحادی فوج کی کتاف ڈاریکٹوریٹ میں متمرکزحوثی ملیشیا کے لیے بھیجی گئی کمک پربمباری کے نتیجے میں 21جنگجومارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی گورنری صعدہ میں حوثی ملیشیا کا آپریشن کنٹرول روم بمباری سے تباہ کردیااور اس میں موجود تمام 17جنگجو ہلاک ہوگئے۔

    ادھر اتحادی فوج نے کتاف ڈاریکٹوریٹ ہی میں متمرکزحوثی ملیشیا کے لیے بھیجی گئی کمک پربمباری کی جس کے نتیجے میں 21 جنگجو ہلاک اور33 زخمی ہوگئے۔

    خیال رہے کہ صعدہ گورنری کو یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے، اس علاقے میں باغیوں کے آپریشن کنٹرول روم کی تباہی عرب اتحاد اور یمنی فوج کی اہم کامیابی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ عرب ممالک کے جنگی طیاروں نے مشرقی صعدہ میں کتاف ڈاریکٹوریٹ کے نواحی علاقے اتیاس میں حوثیوں کے آپریشن کنٹرول روم پربمباری کی۔

    حملے میں کنٹروم روم تباہ اور اس میں موجود تمام 17جنگجو ہلاک ہوگئے،ادھر اتحادی فوج نے کتاف ڈاریکٹوریٹ ہی میں متمرکزحوثی ملیشیا کے لیے بھیجی گئی کمک پربمباری کی جس کے نتیجے میں 21 جنگجو ہلاک اور33 زخمی ہوگئے۔

  • سعودیہ میں طوفانی بارشوں اور برفباری سے نظام زندگی متاثر

    سعودیہ میں طوفانی بارشوں اور برفباری سے نظام زندگی متاثر

    ریاض : سعودی عرب میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسلا دھار اور شدید طوفانی بارشوں اور برفباری نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تیزی سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شہری شدید مشکلات کا پریشانی کا شکار ہیں، مسلسل موسلا دھار اور طوفانی بارشوں نے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض کے علاوہ تبوک اور الیث میں بھی بادلوں نے گرج چمک کے ساتھ برسنا جاری رکھا جبکہ ابہا میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے بعد شدید برفباری بھی ہوئی جس کے باعث شہر میں ٹریفک کے مسائل پیدا ہوگئے۔

    طوفانی بارشوں کے باعث ریاست سعودی عرب کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی علاقوں میں محصور متاثرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جارہا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جدہ میں بادل گرج چمک کے ساتھ برسے جس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا اور شہریوں کو گھروں میں نمازیں ادا کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

  • سابق حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا، عثمان بزدار

    سابق حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق نااہل حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا ہے، ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے ساتھ سابق دور میں کھیلا گیا گھناؤنا کھیل ناقابل معافی ہے، قوم کو وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کپتان سچ بولتا ہے اور عوام کو سچ بتاتا ہے، قوم کی حمایت سے مشکل حالات سے جلد باہر نکلیں گے، ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ سابق نااہل حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان صاحب ملک کو موجودہ مسائل سے باہر نکالیں گے۔

    واضح رہے دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں، پی ٹی آئی حکومت کا ہر اقدام عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہوگا، وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے سے تبدیلی نظر آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پانی، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں کی بہتری کے اقدامات کریں گے، ایسی پالیسیاں بنائیں گے جن کے بہتر ثمرات سے عوام استفادہ کرسکیں۔

  • ریاض : عرب اتحاد کی کارروائی، حوثیوں کی بارودی کشتیاں تباہ

    ریاض : عرب اتحاد کی کارروائی، حوثیوں کی بارودی کشتیاں تباہ

    ریاض : سعودی عرب کی قیادت میں حوثی جنگجوؤں کے خلاف جنگ لڑنے والے عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’حوثیوں نے بارودی کشتیوں کے ذریعے جازان شہر کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے اتحادی فورسز نے سمندر میں ہی تباہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کے بر سرپیکار حوثی جنگجوؤں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر کیا گیا بڑا حملہ ایک مرتبہ پھر دفاعی افواج نے ناکام بنا دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والی عرب اتحاد کی فورسز نے حوثی جنگجوؤں کی بارود سے بھری دو کشتیوں کو گذشتہ روز تباہ کیا گیا ہے۔

    عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ یمن کے مسلح گروہ کی بارودی کشتیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر حملے کے لیے تیار تھیں۔

    کرنل ترکی المالکی نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ سمندری سرحدوں کی حفاظت پر مامور عرب اتحاد کے اہلکاروں نے حوثیوں کی دو مشکوک کشتیاں دیکھی تھی جن پر بم نصب کیے گئے تھے جنہیں جازان میں دھماکے کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کام کرنے والے عرب اتحاد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کشتیوں کو فجر کے وقت ہی تباہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں راست کی جنگی کشتیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    عرب خبر رساں اداروں سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان ترکی الماکی کا کہنا تھا کہ ثوثی جنگجوؤں کی ہر شازش کو وقوع پذیر ہونے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کے حوثی جنگجوؤں یمنی شہریوں کی زندگی کے ساتھ ساتھ سعودی عوام کی زندگیاں بھی خطرے ڈال رہے ہیں اور سعودی عرب کا امن و استحکام بھی تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن حوثیوں کو ان کے مقاصد میں کبھی کامیاب ہونے نہیں دیا جائے۔

  • بھارت میں انتہا پسندی کا جن بے قابو، تاریخی مجسموں پر حملہ

    بھارت میں انتہا پسندی کا جن بے قابو، تاریخی مجسموں پر حملہ

    نئی دہلی: بھارت میں عدم برداشت مزید پروان چڑھنے لگا، ملک کے مختلف ریاستوں میں نصب تاریخی مجسمے توڑ دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی نئی تاریخ لکھنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کے تحت ملک میں نصب  پرانے مجسموں کو گرایا جبکہ قدیم تاریخی مجسموں کو ڈھایا جارہا ہے تاکہ نئی نسل کے اذہان سے پرانی تاریخ کی یادیں ختم کی جاسکیں۔

    بھارتی ریاست ترپیورہ کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد پارٹی رہنماؤں کی جانب سے ریاست میں نصب علم وحکمت کی علامت سمجھے جانے والے  قدیم تاریخی مجسموں کو توڑا جارہا ہے۔

    مسخ شدہ مجسموں کی تھری ڈی پرنٹنگ سے بحالی

    گذشتہ دنوں بھارت کے بعض مقامات سے سابقہ کمیونسٹ حکومت کے دور میں نصب کئے گئے روسی انقلاب کے رہنما لینن کے مجسموں کو اکھاڑ دیا گیا جبکہ کئی مقامات پر دلت رہنما امنیڈکر کے مجسمے بھی توڑے گئے۔

    بعد ازاں تمل ناڈو میں برہمنواد کے خلاف دراوڑ تحریک کے بانی پیر پیار کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی اور ایک مقام پر نہرو کے مجسمے کو بھی نقصان پہنچایا گیا جو  آزادی کے بعد ملک میں مغربی طرز کے سیکولر جمہوری نظام کے بانی تھے۔

    فلم لالا لینڈ کےمرکزی کرداروں کےطلائی مجسموں کی نمائش

    مقامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روشن خیالی اور ترقی پسند سمجھے جانے والی شخصیات کے مجسموں کو اس اس طرح نقصان پہنچانا بہت گمبھیر معاملہ ہے، یہ سماج اور تہذیب کے نام پر ایک جنگ کی تیاریاں کی جارہی ہیں، اس کے پیچھے اس ذہنیت کے لوگ کار فرما ہیں جو چاہتے ہیں جو بھی تصور غیر ممالک سے آیا ہے اس کے لیے بھارت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ اس قسم کے واقعات کے بعد بھارت میں ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے،جہاں یہ تصور کیا جارہا ہے ایسے واقعات ملک کی تاریخ کو مسخ کرنے کی ایک سازش ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔