Tag: devdas

  • ’آج کے اداکار شاید۔۔۔‘ دیوداس میں شاہ رخ خان کی اداکاری پر سنجے لیلا بول پڑے

    ’آج کے اداکار شاید۔۔۔‘ دیوداس میں شاہ رخ خان کی اداکاری پر سنجے لیلا بول پڑے

    نئی دہلی: 2002 میں سنجے لیلا بھنسال کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دیوداس نے اب تک سامعین کے دلوں میں ایک خاص مقام برقرار رکھا ہوا ہے۔

    بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم دیوداس میں کاسٹ کی شاندار پرفارمنس کے بارے میں گفتگو کی اور کہا کہ اس طرح کی اداکاری کی تکنیک آج کے فنکاروں کے لیے ایک چیلنج ہوسکتی ہے۔

    انٹرویو کے دوران  جب ڈائریکٹر سے گذشتہ برسوں میں اداکاری کے عمل میں تبدیلی اور ترقی کے بارے میں ان کے خیالات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ سنیما بدل گیا ہے، یہاں کی تکنیک بدل گئی ہے، اب ایک ڈائریکٹر سنیما اور اسکرپٹ رائٹر مختلف انداز میں دیکھتا ہے، یہ ہندوستانی سنیما کے لئے ایک بہت اچھا وقت ہے، یہاں زبردست فلمیں بنائی جارہی ہیں، اور حیرت انگیز کام ہورہا ہے۔

    سنجے لیلا نے مزید کہا کہ فلم دیوداس میں شاہ رخ خان نے جس طرح سُر اور لے کو ہائی پچ پر پرفارم کیا، اس کو انجام دینا مشکل تھا، آج کے دنوں میں بھی ڈائریکٹرز اداکاروں سے اسی سُر اور لے کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اداکاروں سے بس اچھی طرح سے پرفارمنس دینے کا کہتے ہیں۔

    سنجے لیلا نے کہا کہ شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، مادھوری ڈکسٹ، اور کرون کھیر نے دیوداس میں جو کچھ کیا، وہ لے اور سر تھا، آج کے اداکار شاید اس طرح پرفارم نہیں کرسکیں گے، کیوں کہ فلم دیوداس میں شاہ رخ کی پرفارمنس غیر حقیقی تھی اور اس طرح کی اداکاری کے لیے بہترین ایکٹنگ ٹیکنک کی ضرورت ہوتی ہے جو صرف شاہ رخ کے پاس ہی ہے۔

    واضح رہے کہ فلم دیوداس میں بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان ، ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکسٹ نے شاندار پرفارمنس پیش کی تھی۔

  • ایشوریہ اورشاہ رخ 12سال بعد ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

    ایشوریہ اورشاہ رخ 12سال بعد ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے بچن روہت شیٹھی کی نئی فلم میں بطور ہیرو اورہیروئن دکھائی دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایشوریہ نے اپنے وزن میں بھی خاطر خواہ کمی کر لی ہے اب وہ فٹ ہیں۔ روہت شیٹھی اس فلم کی عکسبندی شاہ رخ خان کی یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ” فین“ کی عکسبندی مکمل کرواتے ہی شروع کردیں گے۔

    اداکار شاہ رخ اور ایشوریہ ماضی میں فلم ” جوش“ محبتیں اور ” دیوداس “ میں اکٹھے کام کر چکے ہیں‘ ان کی جوڑی کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔یاد رہے آخری مرتبہ سینما اسکرین پر 2002ءمیں بننے والی فلم ”دیوداس“ میں دونوں اداکاروں شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جسے مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے بنایا تھا مگر اس دھماکہ خیز فلم کے بعد دونوں سپر اسٹار کبھی ایک ساتھ نہیں دیکھے گئے ہیں۔

    اب جب کہ سننے میں آیا ہے کہ ”چنائی ایکسپریس “ بنانے والے مشہور ڈائریکٹر روہت شیٹی نے دونوں سپراسٹارز کو ایک ساتھ دکھانے کے لیے اپنی کوششیں ابھی سے شروع کردی ہیں اور شوبز اطلاعات کے مطابق اپنی اس نئی فلم کے لیے انھوں نے اداکارہ ایشوریا رائے سے باقاعدہ رابطہ بھی کیا ہے۔

    ایشوریا سے ان کے اس فلم میں کردار سے متعلق بات کی ہے جس پر ایشوریا رائے متفق ہوگئی ہیں۔ اس لحاظ سے اب مداح ان دونوں سپراسٹارز ایشوریا رائے اور شاہ رخ خان کو قریباً 12 برس کے طویل عرصہ کے بعد ایک ساتھ سلور اسکرین پر پھر سے دیکھ سکیں گے۔

    دوسری طرف بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے بچن نے بالی ووڈ میں دھماکہ خیز واپسی کی تیاریاں شروع کردیں۔ سابق مس یونیورس بالی ووڈ فلم ”جذبہ “میں وکیل کا کردار نبھائیں گی۔ 2010ءسے فلموں سے دور رہنے کے باوجود بالی ووڈ حسینہ ایشیوریہ رائے آج بھی شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔ فلم ”جذبہ“ میں اداکار جان ابراہم، عرفان خان اورانوپم کھیر بھی ان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔