اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے مری میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی جس میں مشہورِزمانہ ہل اسٹیشن کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتارکا جائزہ لیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مری میں چھ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ چارمنصوبوں پرانتہائی تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔
وزیراعظم نے ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ’’اولڈ مری کے ترقیاتی ، توسیعی اور بحالی منصوبوں میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔
چھ مکمل شدہ منصوبوں میں جنرل بس اسٹینڈ کی توسیع، صحت و صفائی اور نکاسی آب کو جدید خطوط ہر استوار کیا جانام سڑکوں کی مرمت، بنسرا گلی فاریسٹ پارک، آب پاشی کے منصوبے اور تجاوزات کا خاتمہ شامل ہے۔