Tag: DG ASF

  • ’’اے ایس ایف 44 سال سے قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے‘‘

    ’’اے ایس ایف 44 سال سے قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے‘‘

    کراچی: ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف 44 سال سے قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے 44ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس ایف وطن عزیز کی فضائی سرحدوں کی حفاظت پر مامور اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس بین الاقوامی معیار کی اعلیٰ تربیت یافتہ افرادی قوت پر مشتمل فورس ہے، اے ایس ایف اہلکاروں نے گزشتہ دو دہائیوں میں پیشہ وارانہ مہارت کے تحت انتہائی کامیابی کے ساتھ پاکستانی کے ہوائی اڈوں کے دفاع کا فریضہ انجام دیا۔

    ڈی جی اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ 8 جون 2014 کو کراچی ایئرپورٹ پر کیے گئے حملے میں تمام 10 دہشت گردوں پر انتہائی کم وقت میں قابو پانے کی کارروائی دہشت گردی کے خلاف اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ تربیت کی اعلٰی مثال ہے۔

    میجر جنرل ظفر الحق نے کہا کہ برٹش ایئرویز کی واپسی اور دیگر بین الاقوامی ایئرلائنز کی پاکستان آمد اے ایس ایف کے ایئرپورٹس پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

    ڈجی اے ایس ایف نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایئرپورٹس پر کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے اطمینان بخش قرار دیا۔

  • اے ایس ایف ملک کے تمام ائرپورٹس کی حفاظت کررہی ہے، میجر جنرل ظفرالحق

    اے ایس ایف ملک کے تمام ائرپورٹس کی حفاظت کررہی ہے، میجر جنرل ظفرالحق

    کراچی : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ کے اجلاس میں ملک کے بارڈر کی حیثیت رکھنے والے ائیرپورٹس کی سیکورٹی تسلی بخش قرار قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ کا سول ایوی ایشن ہیڈ کواٹر میں سی اے اے اور اے ایس ایف سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چئیر مین امین الحق نے کی۔

    اجلاس میں اے ایس ایف کو ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ دے کر ہوا بازی کی اہم صنعت کی حفاظت کرنے خراج تحسین پیش کیا گیا، سیاحت کے فروغ کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔

    اس موقع پر ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفرالحق کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف ملک کے تمام ائیرپورٹ پر اپنے فرائض پیشہ وارانہ طور پر انجام دے رہی ہے جبکہ ملک کے بارڈرکی حیثیت رکھنے والے ائرپورٹس کی حفاظت کررہی ہے۔

    چیئرمین امین الحق کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سکیورٹی کی مد میں مسافروں سے ڈالرز میں چارجز وصول کرتی ہے سول ایوی ایشن اے ایس ایف کی ضروریات کو پورا کرے۔

    اجلاس میں قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ برٹش ایئرویز کی پروازوں کا پاکستان میں فضائی آپریشن خوش آئندہ ہے۔

    دوسری غیر ملکی ائرلائنز نے بھی ملکی سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہونے پردلچسپی ظاہر کی ہے۔ سول ایوی ایشن حکام نے کہا کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پردور جدید کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،جبکہ درکارآلات بھی نصب کیے جارہے ہیں۔

  • اے ایس ایف منی لانڈرنگ اور منشیات اسملنگ کیخلاف کوشاں ہے، میجر جنرل ظفر الحق

    اے ایس ایف منی لانڈرنگ اور منشیات اسملنگ کیخلاف کوشاں ہے، میجر جنرل ظفر الحق

    کراچی : ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے کہا ہے کہ جوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دی جاتی ہے،اہلکاروں نے منی لانڈرنگ کی روک تھام اور منشیات کی اسملنگ کیخلاف مؤثرکارروائیاں کیں۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں اے ایس ایف شہداء پارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میجر جنرل ظفر الحق نے کہا کہ اے ایس ایف نے ملک بھر کے ائر پورٹس پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا اور منشیات کی اسملنگ کی کوششوں  کو بھی ناکام بناتے ہوئے متعدد ملزمان گرفتار کیے۔

    انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف ملک کے سب سے اہم اور حساس سرحدوں اور مسافروں کو محفوظ سفر اور فضائی صنعت کی بھی حفاظت کر رہی ہے۔

    میجر جنرل ظفرالحق نے کہا کہ اے ایس ایف ملک کے تمام ائیرپورٹ پر اپنے فرائض پیشہ وارانہ طور پر انجام دے رہی ہے، ماضی میں جو حالات رہے ان میں یہ بہت اہم ذمہ داری کا کام ہے۔48میں سے24 ایئرپورٹس پر اے ایس ایف سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے۔

    ڈی جی اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں جبکہ ہمارے اندرونی اور بیرونی دشمن ان پر حملے کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ایسے میں ان کی حفاظت کرتی ہے،2014میں کراچی ایئرپورٹ حملے کو بھی ناکام بنایا۔

    رہائشی منصوبوں کا مقصد فورس کے شہدا اور ملازمین کی فلاح و بہبود ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس کا معیار بہترین اور منصوبہ جلد تکمیل ہو۔

    ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفرالحق نے کہا کہ ایس ایف کے جوانوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی جاتی ہے، اے ایس ایف کو جدید آلات سے بھی لیس کیا گیا ہے۔

  • اے ایس ایف اپنے فرائض احسن طریفے سے انجام دے رہی ہے، میجر جنرل ظفرالحق

    اے ایس ایف اپنے فرائض احسن طریفے سے انجام دے رہی ہے، میجر جنرل ظفرالحق

    کراچی : ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفرالحق نے کہا ہے کہ اے ایس ایف ملک بھر کے تمام ائیرپورٹ پر اپنے فرائض احسن طریفے سے انجام دے رہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے ایس ایف کی دو روزہ آل پاکستان کمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے ایس ایف کی دو روزہ آل پاکستان کمانڈر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

    کانفرنس کی صدارت ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفرالحق نے کی، دو روزہ کانفرنس میں ملک بھر کے ائیرپورٹس کے سی ایس او، سیکٹر کمانڈر نارتھ اینڈ ساوتھ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

    کانفرنس میں ائیرپورٹ پر سیکیورٹی اور دیگر امور زیرِ بحث آئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفرالحق نے کہا کہ اے ایس ایف ملک بھر کے تمام ائیرپورٹ پر اپنے فرائض احسن طریفے سے انجام دے رہی ہے۔

    اے ایس ایف کو دورِجدید کے تقاظوں کے مطابق تربیت دی گئی ہے اور دی جارہی ہے، اے ایس ایف ائیرپورٹس، فضائی تنصیبات کے ساتھ ساتھ فضائی سفر کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

    ڈی جی اے ایس ایف کا مزید کہنا تھا کہ اے ایس ایف کو جدید ہتھیاروں اور گاڑیوں سے لیس کیا گیا ہے، اے ایس ایف کو دیئے گئے جدید سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف ہمارے ملک ائیرپورٹس کی سیکیورٹی اور ہوابازی کی صنعت کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

  • اس مشکل گھڑی میں ہم مقبوضہ کشمیرکے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہیں، میجر جنرل ظفر الحق

    اس مشکل گھڑی میں ہم مقبوضہ کشمیرکے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہیں، میجر جنرل ظفر الحق

    کراچی : ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس مشکل گھڑی میں ہم مقبوضہ کشمیرکے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی منایا گیا۔

    تقریب میں ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق اور ڈپٹی ڈی جی بریگیڈیئر محمد زبیر نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی جی اے ایس ایف کی سربراہی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک بھی کی گئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر انشاء اللہ ضرور آزاد ہوگا، اس مشکل وقت میں ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور یہ مشکل وقت آتا ہے قوموں پر۔

    ڈی جی اے ایس ایف کا مزید کہنا تھا کہ قوموں کو آزادی آسانی سے اور کم قیمت پر نہیں ملتی اور انشاء اللہ اس سلسلے میں اے ایس ایف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

  • اے ایس ایف سٹی کو جلد الاٹیز کیلئے رہائش کے قابل بنا دیں گے، میجر جنرل علی عباس حیدر

    اے ایس ایف سٹی کو جلد الاٹیز کیلئے رہائش کے قابل بنا دیں گے، میجر جنرل علی عباس حیدر

    کراچی : ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر نے کہا ہے کہ اے ایس ایف سٹی کو ایک سال میں الاٹیز کے لئے رہائش کے قابل بنا دیں گے جبکہ موجودہ اراضی پرجلد ہی فیز ٹو کا اعلان بھی کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی اے ایس ایف کے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے پلاٹس اور بنگلوز کی قرعہ اندازی کی تقریب سے بطورمہمان خصو صی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  میجر جنرل علی عباس حیدر نے کہا کہ لاہور کے بعد کراچی اور دیگر ایئرپورٹس پر جدید ترین سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    سسٹم کی تنصیب کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کنٹریکٹ جاری کر رہی ہے، اس کے علاوہ محفوظ ہوائی سفر کے لئے ایئر پورٹس کی سیکیورٹی پر مبنی جدید ہتھیاروں کا حصول بھی جاری ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل کا مزید کہنا تھا کہ اے ایس ایف ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے اس منصوبے میں عام رہائشی اسکیموں کی نسبت دو تہائی سے زائد اراضی کو اوپن رکھا گیا ہے، قرعہ اندازی میں کامیاب لوگوں کو ایک ہی چھت کے نیچے صحت، تعلیم اور روزگار کی سہولتیں ملیں گی جبکہ ایک برس میں سڑکیں بجلی سمیت نکاسی و فراہمی آب کا انتظام مکمل کر لیا جائے گا۔

    ڈی جی اے ایس ایف نے اس موقع پر پراجیکٹ میں بکنگ کرانے والوں کے لئے پلاٹس کی قرعہ اندازی کے بعد اے ایس ایف شہداء کے ورثا میں پلاٹس کی فائلیں بھی تقسیم کیں۔ بعد ازاں تقریب کے شرکاء کو اے ایس ایف ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ بھی دی ۔

  • گرفتار پی آئی اے فضائی میزبانوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا، ڈی جی اے ایس ایف

    گرفتار پی آئی اے فضائی میزبانوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا، ڈی جی اے ایس ایف

    کراچی : ڈی جی اے ایس ایف میجرجنرل علی عباس حیدر نے کہا ہے کہ فرانس میں گرفتار پی آئی اے فضائی میزبانوں کی ہیروئن اسمگلنگ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اے ایس ایف کی فل ڈریس ریہرسل پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی فل ڈریس ریہرسل پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی اے ایس ایف میجرجنرل علی عباس حیدر تھے، اس موقع پر ڈی جی اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ائر پورٹ پر اے ایس ایف کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ٹیم بیرون ملک فضائی میزبانوں کی گرفتاری سے متعلق تحقیقات میں مصروف ہے

    میجرجنرل علی عباس حیدر نے مزید کہا کہ تحقیقات میں دیگر متعلقہ اداروں سے بھی معلومات حاصل کی جائیں گی، اس کے علاوہ اسلام آباد ائر پورٹ کے تمام متعلقہ جگہوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جارہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام سے کوئی تعلق نہ ہونے کے باوجود اے ایس ایف نے بڑے پیمانے پر منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی ہیں، تاہم کارگو اور فلائٹ کچن جیسے مقامات پر اے ایس ایف عملے کا عمل دخل نہیں ہے۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ ریہرسل کی تقریب سے خطاب میں ڈی جی اے ایس ایف علی عباس حیدر نے کہا کہ سیکیورٹی فورس کی فل ڈریس پریڈ کا معیار دیکھ کربہت خوشی ہوئی۔

    انہوں نے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مختلف شعبہ جات ذمہ داریاں سونپی جائیں گی، سفارش پر اچھی پوسٹنگ مل بھی جائے تو اگلی پوسٹنگ بدترین ہوگی۔


    مزید پڑھیں: اے ایس ایف میں بڑے پیمانے پرترقیوں کی منظوری


    ڈی جی اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ آٹے میں نمک برابر لوگوں کی وجہ سے پورے ادارے کو شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے، امید ہے آپ لوگ ایسے کاموں سے اجتناب برتیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے  لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • اے ایس ایف میں بڑے پیمانے پرترقیوں کی منظوری

    اے ایس ایف میں بڑے پیمانے پرترقیوں کی منظوری

    کراچی : اے ایس ایف کے سپاہی، سارجنٹس، اے ایس آئی ایز اور سب انپسکٹرز کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی، ڈی جی اے ایس ایف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)  کے سپاہیوں، سارجنٹس، اے ایس آئی ایز اور سب انپسکٹرز کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے۔

    مذکورہ ترقیوں کی منظوری ڈی جی ای ایس ایف نے دی، جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر ایک ہزار 78ملازمین کو ترقیاں دی گئی ہیں۔


    مزید پڑھیں: اے ایس ایف ایئرپورٹ کی فرنٹ لائن فورس ہے، مہتاب عباسی


    ترقیاں پانے والوں میں91سب انسپکٹرز،261اے ایس آئیز،344سارجنٹس اور382سپاہیوں کو بھی اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • اےایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل

    اےایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل

    کراچی : اےایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کراچی میں منعقد ہوئی، ریہرسل میں910اہلکاروں میں 149خواتین کیڈٹس شامل تھیں۔

    ریہرسل میں ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس نے بھی شرکت کی۔ تربیت حاصل کرنے والےچاک وچوبند دستے نے ڈی جی اے ایس ایف کو سلامی پیش کی.

    اس موقع پر اے ایس ایف کے جوانوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجرجنرل علی عباس حیدر نے کہا کہ اے ایس ایف اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے.

    اےایس ایف میں خواتین دستے کی شمولیت خوش آئند ہے، ان کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف ایئرپورٹس پرچیلنجز سے نمٹنےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔