Tag: DG Civil Aviation

  • ڈی جی سول ایوی ایشن پر الزامات لگانے والے ملازم زرین گل کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری

    ڈی جی سول ایوی ایشن پر الزامات لگانے والے ملازم زرین گل کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری

    اسلام آباد: ڈی جی سول ایوی ایشن پر الزامات لگانے والے ملازم زرین گل کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

    ترجمان سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن پر خط میں من گھڑت الزامات لگانے والا ملازم زرین گل خود ضمانت پر ہے، زرین گل سال 2000 میں 54 لاکھ روپے کی خورد برد میں ملوث پایا گیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق یہ رقم نچلے درجے کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے تھی، اس وقت کی انتظامیہ نے رقم کا کچھ حصہ واپس لیا اور اس کو تنبیہ پر اکتفا کیا۔

    زرین گل نے غیر قانونی طور پر ادارے کی 6 سے 7 ایکڑ زمین کے لیے این او سی جاری کیا، غیر قانونی الاٹ کی گئی زمین کی مالیت 20 سے 25 ارب بنتی ہے، سپریم کورٹ نے ادارے کی درخواست پر جعلی الاٹمنٹ منسوخ کی اور ایف آئی اے کو تفتیش کا پابند کیا، 20 نومبر 2021 کو زرین گل کے خلاف ایف آئی آر نمبر 55/2021 درج ہوئی جس کے بعد سے وہ ضمانت پر ہے۔

    سی اے اے نے اربوں‌ کی کرپشن کے الزام سے متعلق خط کو بے بنیاد قرار دے دیا

    ترجمان سی اے اے کے مطابق زرین گل تین پیٹرول پمپس کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں بھی ملوث ہے، پٹرول پمپس کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔

    سی اے اے نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر زرین گل کو ملازمت میں تنزلی کی سزا دی، زرین گل کے خلاف کچھ اور بھی محکمانہ انضباطی کاروائیاں بھی جاری ہیں، وہ اپنے آپ کو جس تنظیم کا چیئرمین ظاہر کرتا ہے اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

    ڈی جی سول ایویشن کے خلاف بے بنیاد الزامات کی حقیقت

    سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈی جی کے خلاف جعلی پائلٹ لائسنس کے حوالے سے الزام مضحکہ خیز ہے، جعلی لائسنسنگ معاملے کے تقریباً 6 ماہ بعد خاقان مرتضٰی ڈی جی کی حیثیت میں ادارے میں ٹرانسفر یا پوسٹنگ سے آئے، وفاقی حکومت نے انھیں سینئر آفیسر کی حیثیت سے ادارے کے معاملات کو سلجھانے کے لیے بھیجا۔

    والٹن ایئرپورٹ زمین کے حوالے سے بھی 400 ارب روپے کے نقصانات کے الزام میں کوئی صداقت نہیں، والٹن ایئرپورٹ زمین وفاقی حکومت کی منظوری سے پنجاب حکومت کو ایک پراجیکٹ کے لیے دی گئی، پراجیکٹ میں سی اے اے کے 52 فی صد شئیرز ہیں جس سے ادارے کو اربوں روپے کی آمدن ہوگی۔

    بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حوالے سے 1300 ارب روپے کا الزام بھی کسی مذاق سے کم نہیں، ایئرپورٹ کے لیے سی اے اے اور پی اے ایف دونوں دعوے دار ہیں، بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ معاملے کو سیکریٹری ڈیفنس کی سربراہی میں کمیٹی دیکھ رہی ہے۔

    پی آئی اے سے 300 بلین روپے نہ لے سکنے میں بھی کوئی حقیقت نہیں، اصل رقم اس سے کہیں کم ہے اور وفاقی کیبنٹ کے فیصلے کے بعد رقم کی وصولی مؤخر ہوئی، سی اے اے کی زمین پر اے ایس ایف فاؤنڈیشن کی غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کے معاملے کو ایویشن ڈویژن دیکھ رہا ہے۔

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی زمین کے حوالے سے الزام بھی محض بد نیتی پر مبنی ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ زمین ایک وفاقی ادارے سول ایویشن نے دوسرے وفاقی ادارے ایف بی آر کو دی، سی اے اے بورڈ کی جانب سے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی زمین ایف بی آر کو دی گئی۔

    ترجمان نے کہا کہ سول ایویشن میں موجودہ لیڈر شپ کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس رکھتی ہے، ادارے میں کرپٹ عناصر چاہے وہ کوئی بھی ہوں، احتساب سے نہیں بچ سکیں گے۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی تاحال نہ ہوسکی

    سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی تاحال نہ ہوسکی

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ڈی جی کو تعینات نہیں کیا جاسکا، ادارہ کے اکثر عہدوں پر بھی عارضی اور قائم مقام افسران فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی تاحال انتظامی سربراہ سے محروم ہے، سی اے اے میں بعض اعلیٰ عہدوں پر بھی عارضی طور پر افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرپورٹ کے انتظامی معاملات چلانے والا کوئی نہیں، اہم پوسٹ ڈائریکٹر آپریشن سی اے اے پر بھی قائم مقام آفیسر تعینات ہیں، اب تک مستقل ڈی جی سی اے اے تعینات نہ کیا جاسکا۔

    ذرائع کے مطابق ڈی جی سی اے اے کے پاس ایئرپورٹ تمام ایئرپورٹ کے آپریشن کنٹرول کرنے کی زمہ داریو ں میں شامل ہے، ایئرپورٹ پر ریڈار اور اہم تنصیبات کی نصب کرنے والے ڈائریکٹر کمو نیکیشن نیوی گیشن سر ویلنس کا عہدہ بھی کئی ماہ سے خالی ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈائریکٹر انجنیئرنگ اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز کے عہدے پر بھی قائم مقام آفیسرز تعینات کرکے معاملات کو ایڈہاک پر چلائے جانے لگا ہے، ڈائریکٹر سیکیورٹی جیسا اہم عہدہ بھی کنٹریکٹ بیس پر چلایا جارہا ہے۔

    ڈائریکٹر اور کوآرڈی نیشن کی بھی اسامیاں بھی تاحال پر نہ کی جاسکی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹ منیجرز بھی قائم مقام ہے۔

  • ڈی جی سول ایوی ایشن کی برطرفی کیلئے ملازمین سراپا احتجاج

    ڈی جی سول ایوی ایشن کی برطرفی کیلئے ملازمین سراپا احتجاج

    کراچی : ڈی جی سول ایوی ایشن کی بر طرفی کا مطالبہ سنگین صورت اختیار کر گیا۔ اعلیٰ اور اہم عہدوں پر فائز ڈپٹی ڈائریکٹرز جنرلز اور ڈائریکٹرز کے بعد 145 سے زائد ایڈیشنل ڈائریکٹرز بھی میدان میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سی اے اے ملازمین کی آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین بھی ڈی جی سول ایوی ایشن عاصم سلیمان کی برطرفی کیلئے متحرک ہو گئیں۔

    پیر کے روز سے ڈی جی سی اے اے کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ مشیر ہوا بازی، سیکریٹری ایوی ایشن کو بھی ڈی جی سی اے اے عاصم سلیمان کی برطرفی کا مطالبہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کی جانب سے افسران اور ملازمین کے ساتھ تضحیک آمیز رویئے پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے چیئر مین سی بی اے راؤ اسلم کا کہنا ہے کہ ہم سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پرائیویٹ ایوی ایشن بننے نہیں دیں گے، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فوری نہ ہٹایا گیا تو ملک بھر کے ایئر پورٹس پر احتجاج کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سپریٹنڈنٹس کو عدالتی حکم کے بعد بھی ڈی جی سی اے اے نے ترقی نہیں دی۔ دوسری جانب آفیسرز ایسوی ایشن کے زونل چیف زرین گل درانی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی جی سی اے اے عاصم سلیمان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے، اس موقع پر سی اے اے ہیڈ کوارٹرز میں گو ڈی جی گو کے نعرے لگائے گئے۔