Tag: DG FIA shahid hayat

  • ڈائریکٹرایف آئی اے  نے کے ایم سی میں کرپشن کی داستان کھول دی

    ڈائریکٹرایف آئی اے نے کے ایم سی میں کرپشن کی داستان کھول دی

    کراچی : ایف آئی اے کے ڈائریکٹرشاہد حیات نے کے ایم سی میں غضب کرپشن کی داستان کھول کررکھ دی ۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کراچی کے شہریوں کے اربوں روپے چوری ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی کے گھوسٹ ملازمین عوام کے اربوں روپے ہڑپ کر گئے۔ ایف آئی اے نے ڈائریکٹر سمیت نو ملازم گرفتار کر لئے۔ایک افسرکی چونسٹھ سالہ ساس بھی گھربیٹھے تنخواہ لےرہی تھی۔

    فنڈزمیں خرد برد،اربوں کی کرپشن،گھوسٹ ملازمین کی کھوج لگا لی، ڈائریکٹر ایف آئی اے نےکے ایم سی میں لوٹ مارکا کچاچٹھاکھول ڈالا۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کہتے ہیں کہ کے ایم سی کےبڑے کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیاہے ڈائریکٹر ایف آئی اے نےبد عنوانی کےالزام میں گرفتارملزم ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن ایجوکیشن سلیم خان کومیڈیا کےسامنے پیش کردیا۔

    گرفتار ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ کرپشن سے حاصل شدہ رقم بڑے افسران کو دی جاتی تھی، ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ کے ایم سی کےشعبہ تعلیم سے منسلک ساڑھے چارسوبینک اکاؤنٹ چیک کئےگئے ہیں۔

  • کے ایم سی کی شعبہ تعلیم کے 9 اہلکار گرفتار

    کے ایم سی کی شعبہ تعلیم کے 9 اہلکار گرفتار

    کراچی: ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات کا کہنا ہے کے ایم سی کے سینئر افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی، ایک افسر کی چونسٹھ سالہ ساس بھی گھر بیٹھے تنخواہ لے رہی تھی۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اےشاہد حیات کا کہنا ہے کے ایم سی کے سینئر افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    ڈائریکٹرایف آئی اے شاہدحیات نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  کےایم سی میں 3 کروڑ روپے تنخوا ہوں کی مد میں محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین کوجاتی تھی۔

     شاہد حیات نے بتایا کہ گرفتارکے ایم سی افسر سلیم خان کے گھرسے  21 افراد محکمہ میں ملازم تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کےشعبہ تعلیم میں تنخواہوں کی مد میں 50 کروڑ روپے ادائیگی کی جاتی ہے کے ایم سی کےشعبہ تعلیم کے450اکاؤنٹس کوچیک کیا گیا ہے ۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اےشاہد حیات نے مزید انکشاف کیا کہ ایک افسر کی چونسٹھ سالہ ساس بھی گھر بیٹھے تنخواہ لے رہی تھی۔

  • ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کا پرنٹنگ پریس بھی پکڑلیا، شاہد حیات

    ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کا پرنٹنگ پریس بھی پکڑلیا، شاہد حیات

    کراچی : ڈائریکٹرایف آئی اے شاہد حیات نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ کا پرنٹنگ پریس بھی پکڑا گیا ہے جہاں جعلی ڈگریوں کی چھپائی ہوتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کیخلاف تفیتش سترہ دن میں مکمل ہوجائیگی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرایف آئی اے شاہد حیات نے کہا کہ ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں سےمتعلق کافی مواد مل گیاہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹرایف آئی اے نے بتایا کہ تمام معلومات ادارے کے انٹرنل ای میل کےنیٹ ورک سے ملیں۔

    شاہد حیات نے کہا کہ فرانزک ٹیم ایگزیکٹ کے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ ایف آئی اے کے پاس اتنا دستاویزی ریکارڈ اکٹھا ہوگیا ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کرسکیں۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ ملازمین سےطریقہ کارسےمتعلق تفتیش کی ہے۔ دفترکرائےپرلئےگئےتھے جن کے مالکان سےبھی رابطہ کیا گیا ہے۔