Tag: DG ISI

  • لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا وہ 30 ستمبر سے اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا، وہ 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈیویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔

    اِس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔

  • نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا: وفاقی وزیر اطلاعات

    نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا: وفاقی وزیر اطلاعات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا، وزیراعظم نے اس معاملے پر آج کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق 6 اکتوبر کو پاک فوج کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا، وزیرا عظم ہاؤس سے تاحال اس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔

    آج وفاقی کابینہ اجلاس میں اس سلسلے میں پھیلی افواہوں پر وزیر اعظم نے واضح کیا کہ نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، ہم ایک پیج پر ہیں، یہ معاملہ جلد خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

    ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا: وزیر اعظم

    اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں حکومت کی جانب سے پالیسی بیان میں انکشاف کیا کہ کل رات وزیر اعظم کی آرمی چیف سے طویل نشست ہوئی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ سول اور ملٹری قیادت میں آئیڈیل، قریبی اور خوش گوار تعلقات ہیں، سول ملٹری تعلقات کا مستقبل اور اچھا ہوگا۔

    فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے پاکستان اور سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو، سپہ سالار بھی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے سول سیٹ اپ کی عزت کم ہو۔

    لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا، دونوں میں اتفاق رائے ہے کہ اتھارٹی وزیر اعظم کی ہے، تعیناتی میں تمام آئینی اور قانوی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

    انھوں نے اس سلسلے میں میڈیا کے کردار کو بھی سراہا، کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے میں میڈیا نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ہے۔

  • ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا: وزیر اعظم

    ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر اراکین کو اعتماد میں لیا۔

    کچھ دنوں سے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر افواہیں اڑ رہی تھیں، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں کابینہ کو بتایا کہ نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، ہم ایک پیج پر ہیں، یہ معاملہ جلد خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے نوٹیکفیشن کے سلسلے میں ابہام کو دور کیا گیا ہے۔

  • افغانستان کی طرف سے الزام تراشی جاری رہی تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے،  ڈی جی آئی ایس آئی

    افغانستان کی طرف سے الزام تراشی جاری رہی تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس آئی

    تاشقند : ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے حقائق افغان صدر کے سامنے رکھتے ہوئے کہا دراندازی افغانستان کی جانب سے ہورہی ہے، بارڈر پر ہمارے جوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، الزام تراشی جاری رہی تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق تاشقند میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفد نے افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی ، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بہت سے حقائق اشرف غنی کے سامنے رکھے۔

    اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے خبردار کیا کہ افغانستان سے دراندازی ہورہی ہے، پاک افٖغان بارڈر پر ہمارے جوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ اس وقت سارے دہشت گردی کے مراکز افغانستان میں موجود ہے، اگر اس طرح کی الزام تراشی رہی تو حالت بہتر نہیں ہوسکیں گے۔

    ملاقات کے بعد ڈٖی جی آئی ایس آئی نے غیررسمی گفتگو میں بتایا کہ پاکستان نےاپنا موقف واضح طور پرپیش کیا ، علاقائی امن، علاقائی سیکیورٹی اور علاقائی تجارت کے لئے پاکستان خطے میں بڑے مقصد کے لئے کام کررہا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا یہ کانفرنس اس سے کئی بلند ہے جو افغانستان کی طرف سے الزامات عائد کئے گئے، امید ہے بہت جلد تمام اسٹیک ہولڈر آن بورڈ ہوں گےاور صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

    یاد رہے وزیراعظم نےاشرف غنی اورنائب صدراٖفغانستان کےالزامات مستردکرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سنجیدگی سے افغانستان میں امن کی کوشش کر رہا ہے۔

  • وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم سے 13 اپریل کے بعد یہ دوسری ملاقات ہے جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

    لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی تھی جس میں کرونا وائرس، قومی سلامتی اور داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ادھر بریگیڈیئر محمد احمد نے وزیراعطم کے نئے ملٹری سیکریٹری کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی، اس سے پہلے سبکدوش ہونے والے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ نے وزیراعظم سے الوداعی ملاقات کی جس مین وزیراعظم نے ملٹری سیکریٹری کی خدمات کو سراہا اور زندگی میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جرنل فیض حمید بھی موجود تھے۔

  • نئے ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کسی افسرکا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں: آئی ایس پی آر

    نئے ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کسی افسرکا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:  آئی ایس پی آر کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کسی افسرکا سوشل میڈیا پر  کوئی آفیشل اکاؤنٹ نہیں.

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ‌ کیا ہے، جس میں انھوں نے واضح کیا کہ آج ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں.

    ڈی جی آئی ایس آئی نے یہ وضاحت تب کی، جب ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ٹویٹر پر ایک اکاؤنٹ سامنے آیا.

    اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کسی افسرکا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں.

    انھوں نے مزید کا کہا کہ پاک فوج کا سوشل میڈیا پرواحد آفیشل اکاؤنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر کا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرکےاکاؤنٹ کے سواتمام اکاؤنٹس جعلی تصورکئے جائیں.

    واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج حال ہی میں ترقی پانے والے لیفٹینیٹ جنرلز کو ان کی نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آئی ایس آئی کا چیف مقرر کیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس،  دوست ممالک سے تعلقات پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، دوست ممالک سے تعلقات پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں خطے میں قیام امن کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    ترجمان وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر سینئرحکام بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں دوست ممالک سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور ملکی سلامتی و سیکیورٹی امور پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ شرکاء نے خطے کی سلامتی کی صورتحال اور وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب پرتفصیلی غور وخوص کیا۔

    افغان مصالحتی عمل سمیت پاک افغان سرحدی امور بھی زیر غور آئے، وزیرخارجہ کے کل کےدورہ افغانستان سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خطے میں قیام امن کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

  • ڈی جی آئی ایس آئی نے بے نظیر کو جلسے میں‌ جانے سے منع کیا تھا، انکشاف

    ڈی جی آئی ایس آئی نے بے نظیر کو جلسے میں‌ جانے سے منع کیا تھا، انکشاف

    لاہور: سینئر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو قتل سے ایک روز قبل اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم تاج نے جلسے میں جانے سے منع کیا تھا اور کہا تھا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے لیکن محترمہ راضی نہ ہوئیں۔

    یہ انکشاف انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹر میں کیا، پروگرام میں صحافی سمیع ابراہیم اور عارف حمید بھٹی بھی موجود تھے۔

    صابر شاکر نے کہا کہ محترمہ کو کہا گیا تھا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، لوگ پیچھے لگے ہوئے ہیں، کراچی میں کارساز پر ان پر حملہ بھی ہوچکا تھا لیکن اس کے باوجود کس نے انہیں یہ مشورہ دیا کہ آپ لیاقت باغ جلسے کے بعد گاڑی سے نکلیں اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کیوں کہ جب تک تحقیقات نہیں ہوجاتیں اس وقت کچھ حتمی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    بیان کی ویڈیو دیکھیں:


    صابر شاکر نے کہا کہ سعود عزیز اور ایس پی کو سزائیں سنائی گئیں جب کہ 5 افراد کو بری کردیا گیا، اس کیس کے فیصلے میں ابھی تک کئی سوالات باقی ہیں کہ ان 5 افراد کو کس بنیاد پر بری کیا گیا لیکن پرویز مشرف نے جو آج بات کہی ہے اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات ضروری ہے۔

    Image
    اس وقت کے ڈی جی ٓآئی ایس آئی ندیم تاج کی فائل فوٹو

    خیال رہے کہ آج پرویز مشرف نے بیان دیا ہے کہ بے نظیر اور مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے پیچھے آصف زرداری کا ہاتھ ہے اور میرا یہ بیان بے نظیر کے بچوں کے لیے ہے۔

    ان کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے، میڈیا پر ٹاک شوز میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے پرویز مشرف کے خلاف سخت رد عمل دیا جارہا ہے۔

    یہ پڑھیں: بے نظیر اور مرتضی بھٹو کے قتل کے پیچھے زرداری ہیں، مشرف

  • جنرل نوید مختار نے ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کا چارج لے لیا

    جنرل نوید مختار نے ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کا چارج لے لیا

    راولپنڈی : لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھال لیا۔ میجر جنرل محمد سعید کو بھی ڈی جی رینجرز سندھ کی کمان سونپ دی گئی،وزیرداخلہ چوہدری نثار نے میجر رضوان اختر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے اعزازمیں ظہرانہ دیا اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

    ظہرانے میں لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وزیرِخزانہ اسحاق ڈار،اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ناصرجنجوعہ شریک تھے۔

    علاوہ ازیں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسندھ میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر نے میجر جنرل محمد سعید کو سندھ رینجرز کی کمان سونپی۔

    مزید پڑھیں : لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

    سابق ڈی جی رینجرز نے جاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے الوداعی ملاقات کی ۔ ملاقات میں نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید بھی موجود تھے۔

  • لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

    لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے عسکری اداروں میں تبادلے و تقرریوں کا عمل مکمل کرتے ہوئے سابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو آئی ایس آئی کا چیف مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد آرمی کی کمان سنبھالنے والے نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں و تبادلوں کا کام مکمل کرلیا۔

    آرمی چیف آف اسٹاف نے سابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داریاں دینے کی منظوری دے دی جبکہ حال ہی میں میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے سابق ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔

    معروف تجزیہ نگار ارشد شریف کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے نامزد کردہ نئی افسران کی تقرریوں کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے اور ان ناموں سے معلوم ہوتا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے اعلان کردہ آپریشن اور پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا۔

    بیورو چیف اسلام آباد صابر شاکر نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کو اچھی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پاک فوج کی جانب سے دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف آپریشن اب مزید تیز ہوگا اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘‘۔


    اسی سے متعلق ’’ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے ‘‘


    قبل ازیں پاک فوج کے چیف نے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی جبکہ اعلیٰ سطح پر بھی تبادلے و تقرریاں  کی گئی ہیں، جس کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو صدر نیشنل ڈیفنس جبکہ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

    پاک فوج میں نئی تقرریوں و تبادلوں کے بعد لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ کو انسپیکٹر جنرل آرمز جی ایچ کیو، سابق کورکمانڈر پشاور جنرل ہدایت الرحمان کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیشن، لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آئی جی سی این ٹی، لیفٹننٹ جنرل قاضی اکرام کو چیف آف لاجسٹک مقرر کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل بننے والے آئی جی ایف سی بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کو کورکمانڈر بہالپور‘ لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیئرمین ایچ آئی ٹی جبکہ ترقی بانے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بطور ڈی جی ایف ڈبلیو او کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔