Tag: dg-ispr-major-gen-asif-ghafoor

  • ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس ملتوی

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس ملتوی

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس آپریشنل مصروفیت کی وجہ سے ملتوی کردی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کو ملکی سلامتی صورتحال،کشمیر اوردیگراہم معاملات پربریفنگ کرنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر آپریشنل مصروفیت کی وجہ سےپشاور روانہ ہوگئے۔

    گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس ہوئی تھی ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، اہم کور کمانڈرز کانفرنس سات گھنٹے سے زائد جاری رہی اور روایت کے برعکس کور کمانڈرز کانفرنس کی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ کے میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے دونوں (وزیراعظم، آرمی چیف) رابطے میں رہیں، ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں مگر یہ علیحدہ بات ہے کہ ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوگی۔

    مزید پڑھیں : ملکی ترقی کے لیے وزیراعظم اور آرمی چیف کے رابطے ضروری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ’آئین ذمہ داری کے مطابق جمہوری حکومت کی حمایت کررہےہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف دونوں رابطے میں ہیں، جب بھی ضرورت پیش آتی تو ملاقاتیں ہوجاتی ہیں‘۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج ایک پیج پرہے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر  کی  اے آر وائی کو 19ویں سالگرہ پر مبارکباد

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آر وائی کو 19ویں سالگرہ پر مبارکباد

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے افواج پاکستان کی جانب سے اے آر وائی کو 19ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا اےآروائی نے پاک فوج کی ملکی سالمیت، بہتری کیلئے کاوشوں کو اجاگر کیا، امید کرتا ہوں اےآروائی ہمیشہ اپنےاس کردار کو نبھاتا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے افواج پاکستان کی جانب سے اے آر وائی کو 19ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا اے آر وائی نے 19سال میں ملک کی اور نیوز، انٹرٹینمنٹ شعبے میں بھرپور خدمت کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اےآروائی نے پاک فوج کی ملکی سالمیت اور بہتری کیلئے کاوشوں کو اجاگر کیا ، اے آر وائی ٹیم کے کردار پر خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا امید کرتا ہوں اے آروائی ہمیشہ اپنے اس کردار کو نبھاتا رہے گا۔

    خیال رہے دنیا بھر کے کروڑوں ناظرین کا پسندیدہ چینل اے آر وائی نیٹ ورک کی آج19ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، 16 ستمبرسنہ دو ہزار کو لندن کے ایک دفتر سے شروع ہونے والا اے آر وائی پاکستان کی شناخت بنا، انیس برس میں اے آر وائی میڈیا انڈسٹری پر چھا گیا۔

    مزید پڑھیں : پاکستانیوں کے دل کی آواز : اے آر وائی نیٹ ورک کی19ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

    اے آر وائی نیوز پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سب سے معتبر نیوز چینل ہے، اس کے علاوہ اے آر وائی کیو ٹی وی پاکستان کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا مذہبی چینل ہے جس کا طرہ امتیاز مذہبی ہم آہنگی کا فروغ اور دین کا فہم عام کرنا ہے۔

    اے آر وائی زندگی ہر گھر میں زندگی کے رنگ بکھیر رہا ہے جبکہ اے آروائی میوزک جدید میوزک میں پاکستان کو عالمی افق پر متعارف کرارہا ہے۔

    اے آر وائی فیملی میں عالمی شہرت یافتہ فلم چینل ایچ بی او بھی شامل ہے جہاں ہر روز ہالی ووڈ کی نئی اور بلاک بسٹر فلمیں پاکستان میں پیش کی جاتی ہیں اور نکولوڈین سے کون واقف نہیں جوعالمی سطح پر بچوں کا جانا پہچانا ایک چینل ہے، اور یہ بھی اے آر وائی فیملی کا حصہ ہے۔