Tag: DG ISPR

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی میڈیا میں ایل او سی پر پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا میں گلگت بلتستان میں ایل او سی کے ساتھ پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے غلط ہیں، کوئی فوجی نقل و حرکت یااضافی تعیناتی نہیں کی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا اسکردوایئربیس چین کےاستعمال کرنےکی رپورٹ حقیقت کے برعکس ہے، یہ جھوٹا، غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت کے خلاف دعویٰ ہے۔

    خیال رہے بھارتی میڈیاکوپاکستان اورچین کےڈراؤنےخواب آنے لگے اور بھارت نے رسوائی سےبچنے کے لئے ہمسایہ ممالک پرہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔

    بھارتی الیکٹرانک میڈیا پرپاکستان کی ایل اوسی پر اضافی ڈپلائیمنٹ کے جھوٹے دعوے کے ساتھ ساتھ چین کی طرف سے اسکردو ایئربیس کا استعمال کا جھوٹا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

  • پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، آئی ایس پی آر

    پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، کواڈ کاپٹر ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر گرایا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل لائن آف کںٹرول پر شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے اہلکار سمیت متعدد شہری شہید ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

     گزشتہ سال مارچ میں بھی پاک فوج نے بھارت کا ڈرون ایل اوسی پر مارگرایا تھا، ایل اوسی پر بھارتی ڈرون رکھ چکری سیکٹر پرگرایاگیا تھا، کواڈ کاپٹر ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹرتک داخل ہوا تھا۔

  • ایل او سی پر بھارتی جارحیت بڑھ رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ایل او سی پر بھارتی جارحیت بڑھ رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد کھڑی ہے، بھارت جس طرح کے اقدامات کررہا ہے اس کو دنیا دیکھ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جارحیت کررہی ہے، بھارت کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر معصوم شہریوں کو شہید کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگائے جارہے ہیں، لانچ پیڈ سے متعلق بھارتی بیانات سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں، عالمی مبصرین کو دعوت دیتے ہیں آئیں دیکھیں کہاں ہیں لانچ پیڈز، لائن آف کنٹرول پر پوری اجازت دیتے ہیں عالمی مبصرین آئیں اور دورہ کریں۔

    بھارت اپنے اندرونی معاملات کو پاکستان سے جوڑ رہا ہے، میجر جنرل بابر افتخار

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات کو پاکستان سے جوڑ رہا ہے، بھارت کی کوشش ہے کہ اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزامات لگائے، بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمان کے جو حالات ہیں اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف اقلیتوں سے متعلق پروپیگنڈا کیا، کرتارپور اور پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پوری دنیا نے سراہا ہے، امریکا نے اپنی رپورٹ ریلیز کی جس میں پاکستان کی تعریف کی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت سے دنیا بخوبی آگاہ ہے، بھارت جس طرح کے اقدامات کررہا ہے اس کو دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت کا وطیرہ ہے جب بھی کسی مسئلے میں پھنسے الزام پاکستان پر لگاتا ہے۔

    کرونا وبا کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کرونا وبا کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے، جب تک ویکسین ایجاد نہیں ہوجاتی یہ جنگ جاری رہے گی، مصروفیات زندگی بدلے گی اور وقت ایسا ہی چلتا رہے گا، جب تک ویکسین ایجاد نہیں ہوجاتی کرونا کے ساتھ ہمیں آگے چلنا ہوگا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سماجی فاصلے سے متعلق پاک فوج عملدرآمد کررہی ہے، پاک فوج میں بھی سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جارہا ہے، فوج میں ڈسلپن اہم ہوتی ہے اس لیے عملدرآمد میں کوئی مسئلہ نہیں، کرونا وائرس کے باوجود پاک فوج کے اقدامات چل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر فوج کی تعیناتی جیسے پہلے تھی ویسے ہی ہے، کرونا کے باوجود مشرقی اور مغربی سرحد پر کام چل رہا ہے، سرحد پر فینسنگ بھی جاری ہے جس پر تیزی سے کام ہورہا ہے، کرونا کے باوجود سرحدوں پر باڑ لگانے کا کام بھی جاری ہے۔

  • آرمی چیف کی خصوصی ہدایات، طبی آلات کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ کیلئے روانہ

    آرمی چیف کی خصوصی ہدایات، طبی آلات کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ کیلئے روانہ

    راولپنڈی : پاک فوج کی جانب سے طبی آلات کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ روانہ کردی گئی، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں سب کو صبر کا مظاہرہ اور ثابت قدمی دکھانے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ کرونا وائرس سے نبردآزما بلوچستان کے میڈیکل اسٹاف کیلئے ضروری سامان بھجوادیاگیا، ضروری میڈیکل سامان آرمی چیف کی ہدایت پربھجوایا گیا، جس میں پرسنل پروٹیکٹو آلات اور طبی ساز وسامان شامل ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکس اسٹاف فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ کورونا کی وباء سے نمٹنے کیلئے جدید طبی سہولیات کے حامل ترقی یافتہ ممالک اورحکومتیں بھی مشکلات کا سامنا کررہی ہیں، پاکستان کی حکومت بھی ضروری وسائل اورآلات کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں سب کو صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت قدمی دکھانا چاہیے۔

  • آرمی چیف نے مسلح افواج کی تمام میڈیکل کور کو تعیناتی کا حکم دیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر آرمی چیف نے مسلح افواج کی تمام میڈیکل کور کو تعیناتی کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو یوم پاکستان مبارک ہو، 80 برس قبل آج ہی کے دن ہمارے رہنماؤں نے منزل کا تعین کیا، آج ہمیں ایک نیا چیلنج درپیش ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ غیور قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر اس وبا پر قابو پالے گی۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کو کرونا وائرس جیسی آفات کا سامنا ہے، ترقی یافتہ ممالک بھی کرونا وائرس کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں، عوام متحد ہوکر ہی اس چیلنج سے نبرد آزما ہوسکتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کرونا وائرس کا شدید چیلنج درپیش ہے، یہ حقیقت ہے چیلنجز کا سامنا کرکے ہی قومیں منزل پاتی ہیں، افواج پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے، عوام کا ساتھ ہی اس صورتحال سے نکلنے میں مددگار ہوسکتا ہے۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ گزشتہ روز خصوصی کور کمانڈر کانفرنس میں کرونا سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا، حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کرلیا ہے، آرمی چیف نے مسلح افواج کی تمام میڈیکل کور کو تعیناتی کا حکم دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے ایک ماہ کی تنخواہ، بریگیڈیئرز نے تین دن کی تنخواہ کرونا سے نمٹنے کے لیے دی ہیں، خود اور اپنے پیاروں کو گھروں تک محدود رکھیں، آج جس خطرے کا سامنا ہے ایسا کسی نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔

  • ہمارے جوان دشمن کوحیرت زدہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ہمارے جوان دشمن کوحیرت زدہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ 27 فروری کسی بھی جارحیت کیخلاف پاک فوج کےعزم کا دن ہے، ہمارے جوان دشمن کوحیرت زدہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرپرائزڈےکےہیش ٹیگ کےساتھ اپنے پیغام میں کہا 27 فروری کسی بھی جارحیت کیخلاف پاک فوج کےعزم کادن ہے، اس دن ہم نے جس طرح سے جواب دیا، دشمن کوسمجھ لیناچاہیےپاکستان ہرجارحانہ عزائم کوشکست دے گا، ہمارے جوان دشمن کوحیرت زدہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    خیال رہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار آج سہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں میجر جنرل بابرافتخار 27فروری اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربریفنگ دیں گے۔

    یاد رہے پاکستان کی جانب سےبھارتی جارحیت کےمنہ توڑجواب کاایک سال مکمل ہوگیا ہے ، 27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

    27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا .

    جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔

  • 27 فروری کا دن ، ڈی جی آئی ایس پی آر  آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    27 فروری کا دن ، ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار آج سہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں میجر جنرل بابرافتخار 27فروری اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربریفنگ دیں گے۔

    خیال رہے  پاکستان کی جانب سےبھارتی جارحیت کےمنہ توڑجواب کاایک سال مکمل ہوگیا ہے ، 27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

    27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا .

    جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔

    بھارت نے اس شکست کو چھپانے کیلئے پاک فضائیہ کا ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ، جو وہ آج بھی ثابت نہیں کرسکا ، جبکہ امریکہ حکام بھی اس دعوے کی نفی کرچکے ہیں۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے ابھی نندن کے طیارے کے چاروں میزائل اور ایجکٹ سیٹ دنیا کے سامنے پیش کئے گئے، طیارے کے میزائل آر73 آرچراورآر77ایڈر کے دو میزائل مکمل اوردرست حالت میں جبکہ 2میزائل طیارہ جلنے کے باعث جزوی حالت میں ملے۔

    میزائل ماہرین بھی ان میزائلز کا تجزیہ کرکے ثابت کرچکے ہیں کہ مگ 21 کے چاروں میزائل میں سے کوئی بھی فائر نہیں ہوسکا ، ماہرین کی اس رپورٹ کی روشنی میں ابھی نندن کا پاکستانی طیارہ گرانے کا دعوی جھوٹ ثابت ہوتا ہے ۔

    پاکستانی عسکری حکام نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان امن پسند ریاست ہے تاہم جب بھی جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو جواب میں سرپرائز ہی ملے گا۔

  • خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے: ترجمان پاک فوج

    خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے: ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا ایران کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے لیکن امن خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں مگر ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش میں ہیں، جانے مانے لوگ بھی بات کر رہے ہیں، تاہم خطے کی صورت حال میں بہتری کے لیے آرمی چیف کا اہم کردار ہے، ایرانی جنرل کے واقعے کے بعد فارن آفس بھی اپنا بیان جاری کر چکا ہے، عوام اور میڈیا سے درخواست ہے مصدقہ ذرایع کی بات پر توجہ دی جائے۔

    ایران میں 52 مقامات نشانے پر ہیں، امریکی صدر کی ایران کو بڑی دھمکی

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف سے بات چیت کی تھی، آرمی چیف نے کہا خطہ خراب حالات سے بہتری کی طرف سے جا رہا ہے، مائیک پومپیونے کہا کہ خطہ حالات بہتر ہونے کے باوجود ابتری کی طرف جا رہا ہے، آرمی چیف نے کہا خطے کے ممالک میں کشیدگی کم ہونی چاہیے، افغان مصالحتی عمل کو خراب کرنے کی کوشش سے اجتناب کرناچاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا خطہ 4 دہائیوں سے امن کے لیے کوششیں کرتا رہا ہے، بھارت نے جارحیت دکھائی، پاکستان نے ہر وہ اقدام کیا جس سے امن قائم ہو، بھارت کے خلاف پاک افواج نے قابل فوج ہونے کا ثبوت دیا، بھارتی آرمی چیف کے بیانات سنے ہیں، وہ نئے ہیں، اپنی جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،انھیں خطے کے حالات اور پاکستانی فورسز کا اچھی طرح علم ہے، افواج پاکستان ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے، بھارت بھی جانتا ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف دھمکیوں کی بجائے کشمیر میں ظلم و ستم بند کر دیں، بھارت جس راستے پر چل رہا ہے وہ اسے خود تباہی کی طرف لے جائے گا، ہم عوام کی تائید اور حکومتی پالیسی کے تحت خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

  • پاک ایران بارڈر پر مشترکہ پیٹرولنگ، ڈی جی آئی ایس پی آرنے ڈان اخبار کی خبر کو غلط قرار دے دیا

    پاک ایران بارڈر پر مشترکہ پیٹرولنگ، ڈی جی آئی ایس پی آرنے ڈان اخبار کی خبر کو غلط قرار دے دیا

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاک ایران فورسزکی بارڈر پر مشترکہ پیٹرولنگ سے متعلق ڈان اخبارکی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے غلط قرار دے دیااور کہا کسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہورہی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان  میں کہا ڈان اخبار میں  بارڈر پر پاک ایران فورسز کی مشترکہ پیٹرولنگ کی خبر غلط ہے، ڈان اخبار میں مشترکہ پیٹرولنگ کے حوالے سے کئے گئے دعوے  غلط اور حقائق کے برعکس ہیں، درحقیقت بارڈر پر کسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہورہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ پیٹرولنگ کی اطلاعات میں صداقت نہیں، پیٹرولنگ،آپریشنزکی ضرورت ہوئی تو متعلقہ فورسز اپنے اپنے علاقوں میں پیٹرولنگ اور آپریشنز خود کریں گی۔

  • فوج غیرجانبدار ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان

    فوج غیرجانبدار ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد : جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاک فوج غیرجانبدارہے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، گلہ شکوہ اپنائیت کی علامت ہوتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں آزاد ی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مارچ کے شرکا نے نظم ونسق کا بہترین مظاہرہ کیا، مارچ کو مغربی دنیا اور خصوصاً امریکا کے ذرائع ابلاغ سراہ رہے ہیں، نائن الیون کے بعد مذہبی طبقے کی بھیانک تصویر پیش کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ نے ایسے منفی تاثرات کا خاتمہ کردیا، کارکنوں نے منفی پروپیگنڈا مسترد کردیا، دنیا نے تسلیم کیا کہ ہم پرامن ہیں اور منظم بھی ہیں، مغربی ذہنیت کےحامل انسانیت کی قدر کیا جانیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج غیرجانبدار ادارہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، گلہ شکوہ اپنائیت کی علامت ہوتی ہے، ہم نے یہ سفر جرات اور استقامت کے ساتھ منزل تک پہنچاناہے، اداروں سے برادرانہ لہجے میں کہتے ہیں کہ ہمیں قوم سمجھیں۔

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں، ہم نے نوجوانوں کے کندھے سے بندوق اتار کر ووٹ کی پرچی تھمائی، وہ کون سی لابی ہے جس نے نوجوان کو گمراہ کیا، کبھی قومی کمیشن اور کبھی دھاندلی کی بات کی جاتی ہے، تحقیقات اس کیس کی ہوتی ہے جس کے گواہ نہ ہوں۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت اس اجتماع کو حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھے بلکہ سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہفتے کی رات سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔