Tag: DG ISPR

  • آئیں چلیں شہید کے گھر: ڈی جی آئی ایس پی آر

    آئیں چلیں شہید کے گھر: ڈی جی آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ یوم دفاع و یوم شہدا 6 ستمبر کو گزشتہ سال کی طرح بھرپور طور پر منائیں گے، ہر شہید کو یاد رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و یوم شہدا 6 ستمبر کو گزشتہ سال کی طرح بھرپور طور پر منائیں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہر شہید کو یاد رکھا جائے اور ہر شہید کے گھر جائیں۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ’آئیں چلیں شہید کے گھر‘ اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا ہیش ٹیگ بھی شامل کیا۔

    خیال رہے کہ دو دن قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور اور پاکستان رینجرز پنجاب کے دورے کے دوران کہا تھا کہ مجھے اپنے افسران اور سپاہیوں پر فخر ہے، پاک فوج ثابت قدم ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو سخت جان بنا دیا ہے۔ پاک فوج کسی بھی قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: میجر جنرل آصف غفورکے پوسٹرز آویزاں، بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ‌ کا شکار

    مقبوضہ کشمیر: میجر جنرل آصف غفورکے پوسٹرز آویزاں، بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ‌ کا شکار

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورکے پوسٹرز آویزاں ہوگئے، بھارتی میڈیا بوکھلا گیا.

    تفصیلات کے مطابق سری نگرکی شاہراہوں، گلیوں میں آصف غفورکے پوسٹرز، ہینڈ بلز لگائے گئے ہیں، پوسٹرز پر کشمیریوں کے لئے آخری گولی اور آخری سپاہی تک لڑنے کی تحریر درج ہے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے پوسٹر پر بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور واویلا شروع کر دیا.

    ماضی میں بھارتی جنرل نے اطلاعات کی رسائی کےمحاذ پرآئی ایس پی آر کی جیت کا اعتراف کیا تھا، بھارتی جنرل کااعتراف تھا کہ اطلاعات کی رسائی کے محاذپر بھارت کوشکست ہوئی.

    تجزیہ کاروں کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئٹ کو مقبوضہ کشمیرکےعوام لائف لائن سمجھتے ہیں.

    بھارتی آرمی چیف کا خوف

    بھارتی آرمی چیف کی جانب سے بھی پاکستان کی انفارمیشن وارحکمت عملی پر اندیشوں کا اظہار کیا گیا ہے.

    بپن راوت نے سابق افسروں کوسوشل میڈیاکےاستعمال میں محتاط کردیا، بپن راوت نے خفیہ آپریشنل معلومات لیک ہونے کا بھی انکشاف کیا.

    بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے آپریشنل معلومات لیک ہونے کے سنگین واقعات ہوئے.

    بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے بھارت کو انفارمیشن وار فیئرمیں مات دے دی ہے.

  • آل راؤنڈرعماد وسیم کی تقریب ولیمہ میں ملک کی ممتاز شخصیات کی شرکت

    آل راؤنڈرعماد وسیم کی تقریب ولیمہ میں ملک کی ممتاز شخصیات کی شرکت

    اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کے ولیمہ میں ملک کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

    اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور، کراچی کنگز کےمالک
    سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال بھی شریک تھے۔

    اس کے علاوہ سینیٹر فیصل جاوید، بابراعوان اور دیگر اہم شخصیات نے دولہا دلہن کو ان کی نئی زندگی کیلئے دعائیں دیں۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے کپتان اپنی کوئین لے آئے ہیں انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ تقریب میں عماد وسیم کے عزیز و اقارب کے علاوہ پی سی بی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ24اگست کو عماد وسیم اور ثانیہ کا نکاح اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ہوا تھا، نکاح کے لیے سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    عماد وسیم کی جانب سے ولیمے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پی سی بی اور وسیم اکرم سمیت اعلٰی شخصیات کو کومدعو کیا گیا تھا۔

    ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں عماد وسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا، ہیڈنگلے میچ کے ہیرو عماد وسیم نے ناقابل شکست 49 رنز بنائے تھے اور دو وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

    ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں عماد وسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ہیڈنگلے میچ کے ہیرو عماد وسیم نے ناقابل شکست49 رنز بنائے تھے اور دو وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

    مزید پڑھیں: معروف آل راؤنڈرعماد وسیم اورثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک

    عماد وسیم52 ون ڈے میچز میں940رنز اسکور کر چکے ہیں جب کہ اس فارمیٹ میں انہوں نے41 وکٹیں اپنے نام کیں۔ انہوں نے35 ٹی ٹوینٹی میچز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، جس میں 39 وکٹیں ان کے حصے میں آئیں۔ عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کا فریضہ بھی انجام دے رہے ہیں۔

  • بھارت نے سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو بھرپور سرپرائز دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت نے سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو بھرپور سرپرائز دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت نے سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو بھرپور سرپرائز دیں گے، مسلح افواج قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے اپنی مذموم حرکت کر کے مسئلہ کشمیر کے لیے اچھا کام کیا، سرد خانے میں پڑا مسئلہ پوری دنیا کے لیے فلیش پوائنٹ بن گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قوم تسلی رکھے پاک فوج صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، مسلح افواج قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔ 3 روز میں ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

    انہوں نے کہا کہ 2 روز پہلے بھارت کے 5 فوجی ہلاک ہوئے تھے، شہری آبادی پر فائرنگ و گولہ باری کا محتاط جواب دیتے ہیں، موجودہ صورتحال میں سرحد پار کارروائی کشمیر کاز سے غداری ہوگی۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت تحریک آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، پاک فوج کے سربراہ کہہ چکے ہیں دفاع وطن کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو بھرپور سرپرائز دیں گے۔ بھارت سے اب گزشتہ قبضہ چھڑانے کا وقت ہے، آزاد کشمیر کی طرف پیش قدمی تو بھارت بھول ہی جائے، آزاد کشمیر کا ایک ایک انچ محفوظ ہے۔

    اس سے قبل کشمیر کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت ایک جیل کی صورت میں ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہر دروازے پر ایک فوجی کھڑا ہے۔ بھارت جو مقبوضہ کشمیر میں جبر کر رہا ہے اس کا ردعمل بھی آئے گا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کشیدگی بڑھائی جا رہی ہے اور بھارت کی جانب سے پلواما جیسا ڈرامہ پھر کیا جا سکتا ہے۔ پاک فوج ایل او سی پر بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔

  • بھارت کلسٹربم استعمال کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کلسٹربم استعمال کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹربم کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا دنیا کا کوئی ہتھیار کشمیریوں کے حق خودارادیت کا عزم دبا نہیں سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کے حوالے سے کہا بھارتی فوج کاکلسٹربم کااستعمال قابل مذمت ہے، بھارت کلسٹربم استعمال کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔

    آصف غفور کا کہنا تھا کہ دنیاکاکوئی ہتھیارکشمیریوں کاحق خودارادیت دبانہیں سکتا، کشمیرپاکستانیوں کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کامیاب ہوگی۔

    یاد رہےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا تھا بھارت ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانےکےلئےکلسٹرٹوائےبم کا استعمال کررہا ہے ،  بھارتی فوج نے 30 اور 31جولائی کوآبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ٹارگٹ کیا، کلسٹر ٹوائے بم سے 4سال کے بچے سمیت2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں :  بھارت کا ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کلسٹربم یا اس میں بارود کا استعمال عالمی قوانین کے تحت ممنوع ہے، شہریوں پر کلسٹرٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، عالمی برادری کو بھارت کے اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہئے۔

    خیال رہے کلسٹرٹوائے بم شہریوں کیخلاف تباہ کن ہتھیار ہے، اس بم سے بچوں،گھروں کوخصوصی طورپرنشانہ بنایاجاتا ہے اور یہ بم اپنے ٹارگٹ پرکھلونوں کی شکل میں بکھرجاتا ہے، اس بم سے40فیصدبچےنشانہ بنتے ہیں اور اکثر بچے کلسٹرٹوائے بم کو کھلونا سمجھ کر گھر لے جاتے ہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا حاصل بزنجو کے بیان پر دوٹوک مؤقف سامنے آگیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا حاصل بزنجو کے بیان پر دوٹوک مؤقف سامنے آگیا

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے حاصل بزنجو کےبیان پر دوٹوک کہا کہ قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق ریمارکس بے بنیاد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق : ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میرحاصل بزنجو کے بیان پردو ٹوک موقف میں کہا قومی ادارےکےسربراہ سےمتعلق ریمارکس بےبنیاد اور افسوس ناک ہیں، ذاتی سیاسی مقاصدکیلئے جمہوری عمل پراعتراض کرنا جمہوریت کیلئے فائدہ مند نہیں ہے۔

    یاد رہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے ، جس کے ساتھ ہی وہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہیں گے، قرارداد پر ووٹنگ کے دور ان میر حاصل بزنجو نے 50اور صادق سنجرانی نے 45ووٹ حاصل کئے ، پانچ ووٹ مسترد ہوئے۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔

    اجلاس کےآغازپرقائد حزبِ اختلاف راجہ ظفر الحق نےتحریکِ پیش کی تواپوزیشن کے64 ارکان نےکھڑے ہو کرحمایت کی تھی، خفیہ رائےشماری ہوئی تو اپوزیشن درکار 53   ووٹ بھی حاصل نہ کرسکے۔

    بعدازاں چیئرمین سینیٹ بننےکوبیتاب اپوزیشن کےامیدوارمیرحاصل بزنجوشکست کا صدمہ برداشت نہ کرسکے،الزام تراشیاں شروع کردیں تھیں اور کہا تھا کہ میں ہارا نہیں ہوں، میں جیت گیا ہوں ، تمام گیم میں شریک قوتوں کو اےپی سی میں بےنقاب کریں گے ، گورنرپنجاب اور وزیرخارجہ سینیٹ الیکشن کی اسٹرٹیجی بنارہےتھے ، گورنر اور وزیرخارجہ کا سینیٹ کےالیکشن سے کیا تعلق ہے۔

  • سیز فائر کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناکامی پر بوکھلاہٹ کے سبب ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    سیز فائر کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناکامی پر بوکھلاہٹ کے سبب ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا لائن آف کنٹرول پر سیزفائرکی خلاف ورزیاں بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ناکامیوں کانتیجہ ہے ، ہر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مؤثر جواب دیاجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاں کے حوالے سے کہا خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کانتیجہ ہے، ہرسیزفائرکی خلاف ورزی کا مؤثرجواب دیاجارہاہے اور دیاجائے گا اور ہر قیمت پر شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائےگا، بھارت جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنارہاہے۔

    اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج ایل اوسی پر شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنارہی ہے، سن 2000سےجنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے، بھارت 2سالوں میں 1970مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے،شہری آبادی کونشانہ بنانا عالمی انسانی حقوق کےقوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا تھا کہ پاکستان نےبھارت پر زور دیا 2003کی جنگ بندی مفاہمت کااحترام کرے ، ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پر بھارت امن برقرار رکھے اور اپنی افواج کو جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے۔

    مزید پڑھیں : ایل او سی پر فائرنگ، ایک نوجوان شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی، تین بھارتی فوجی ہلاک

    یاد رہے گذشتہ رو بھارتی فوج نے ایل او سی سیکٹرز پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو شہید اور خواتین و بچوں سمیت 9 افراد کو شدید زخمی کردیا تھا۔

    بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کی شناخت 26 سالہ نعمان احمد کے نام سے ہوئی ،بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور آرٹلری کا بھرپور استعمال کیا۔

    پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جوابی کارروائی سے 3 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

    خیال رہے رواں سال  بھارت نے1824مرتبہ سیزفائرکی خلاف ورزیاں کیں اور بھارتی جارحیت کے نتیجے میں17پاکستانی شہید،105زخمی ہوئے۔

  • بےلوث قربانی، ہمارے شہداء ہمارا فخر، دس شہداء کو پاک فوج کا خراج عقیدت

    بےلوث قربانی، ہمارے شہداء ہمارا فخر، دس شہداء کو پاک فوج کا خراج عقیدت

    راولپنڈی : پاک وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج اور ایف سی کے دس جوانوں کو آئی ایس پی آر کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی واردات میں جاں بحق شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے10شہداء کی تصویریں شیئر کردیں۔

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے تصاویر کے ساتھ ایک پیغام جاری کیا ہے جس کا عنوان ’’ بےلوث قربانی۔ ہمارے شہداء ہمارا فخر‘‘ ہے۔

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے پاک فوج کے چھ جوان شہید جبکہ بلوچستان میں ہوشاب اور تربت ایف سی کے کومبنگ آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹن سمیت ایف سی کے چار اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

    ان شہداء میں پاک فوج کے حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی بابر اور سپاہی احسن جبکہ ایف سی کے کیپٹن عاقب، سپاہی نادر، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا کہ شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت خطے میں امن کے لیے پاکستان کی قربانیاں ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے قبائلی علاقوں کی صورت حال بہتر ہوئی، اب توجہ سرحدی صورت حال بہتر کرنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ کوشش انشاء اللہ ناکام ہو گی۔

  • پاک افغان سرحد اور بلوچستان میں شہادتیں امن کی راہ میں دی گئی،ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک افغان سرحد اور بلوچستان میں شہادتیں امن کی راہ میں دی گئی،ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا پاک افغان سرحد اور بلوچستان میں شہادتیں امن کی راہ میں دی گئی ، دشمن قوتیں بلوچستان میں عدم استحکام کی کوشش کررہی ہیں، انشااللہ دشمن کےعزائم ناکام بنادیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمالی وزیر ستان میں پاک فوج اور بلوچستان میں ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا پاکستان خطے میں امن کےلیے قربانیاں دےرہاہے ، پاک افغان سرحدپر6،بلوچستان میں 4شہادتیں امن کی راہ میں دی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہترہوچکی ہے، اب سرحدکی نگرانی مزیدسخت کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا دشمن قوتیں بلوچستان میں عدم استحکام کی کوشش کررہی ہیں، انشااللہ دشمن کےعزائم ناکام بنادیں گے۔

    یاد رہے دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی بلوچستان کے جوانوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 4اہلکار شہید ہوگئےتھے، جوانوں کوتربت اورہوشاب میں کامبنگ آپریشن کےدوران نشانہ بنایاگیا۔

    مزید پڑھیں : دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی بلوچستان کے ایک افسر سمیت 4اہلکار شہید

    اس سے قبل شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

  • آرمی چیف پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے،  ڈی جی آئی ایس پی آر

    آرمی چیف پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    واشنگٹن : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے ، یہ ملاقاتیں وزیراعظم عمران خان کی وائٹ ہاؤس ملاقات کے بعد ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے، وہ قائم مقام امریکی وزیردفاع اور امریکی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے ، یہ ملاقاتیں وزیراعظم عمران خان کی وائٹ ہاؤس ملاقات کے بعد ہوں گی۔

    یاد رہے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں آرمی چیف بھی شرکت کریں گے اور آرمی چیف پینٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سےملاقاتیں بھی کریں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف بھی ان کے ہمراہ ہیں اور تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران موجود ہوں گے، سیاسی اور عسکری قیادت یکجا ہونے سے دنیا کو مثبت پیغام جارہا ہے۔

    امریکی دانشور برائے جنوب ایشائی امور ماروِن وینبام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں پالیسی میکرز دیکھ رہے ہیں کہ ایک طویل عرصے بعد پاکستان کی سول اور عسکری قیات اہم ترین معاملات پر ایک پیج پر ہے، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے اہم معاملات پر ایک ہونے سے دنیا بھر میں مثبت پیغام جارہا ہے، جو پاکستانی موقف میں استحکام کا باعث ہے۔