Tag: DG khan operation

  • ڈی جی خان: رینجرز اورحساس اداروں کی بڑی کارروائی, 10 دہشت گرد ہلاک، 3 جوان شہید

    ڈی جی خان: رینجرز اورحساس اداروں کی بڑی کارروائی, 10 دہشت گرد ہلاک، 3 جوان شہید

    ڈی جی خان : جنوبی پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، آپریشن ردالفساد میں بڑی کارروائی میں دس دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین جوان شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد میں رینجرز اور حساس اداروں نے ڈی جی خان میں چوٹی زیریں کے قریب شدت پسندوں اور سہولت کاروں کے خلاف بڑی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دس مطلوب دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں میں اصغر داد وانی عرف استاد، گوچانی اور نعیم بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے پنجاب رینجرز کے تین جوانوں حولدارآصف، سپاہی آفتاب اور سپاہی عزیز اللہ شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے، جنھیں زخمی اہلکار ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : ڈی جی خان میں آپریشن‘1سیکورٹی اہلکار شہید‘ 5دہشت گردہلاک


    یاد رہے چند روز قبل بھی ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں میں سیکورٹی اداروں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گردہلاک ہوئے تھے جبکہ سپاہی کامران شہید جبکہ ڈپٹی سپرنٹنٹ ہارون زخمی ہوئے۔

    سرچ آپریشن کےدوران مارے جانے والے دہشت گرد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن رد الفساد کے دوران درجنوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکےملزمان سےاسلحہ، شناختی کارڈ، موبائل فون اور سمیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    یاد رہے ملک میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب کے بعد سیاسی و عسکری قیادت نے ردالفساد آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ملک سے فسادیوں کا خاتمہ ہے۔

  • ڈی جی خان : سیکیورٹی ادارے کی کامیاب کارروائی،5دہشتگردہلاک

    ڈی جی خان : سیکیورٹی ادارے کی کامیاب کارروائی،5دہشتگردہلاک

    ڈیرہ غازی خان : انسدادِ دہشتگردی کے ادارے کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران پانچ دہشتگرد مارے گئے جبکہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر ساتھی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

    ڈیرہ غازی خان کے علاقے وڈور میں انسدادِ ہشتگردی کے ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گردہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور خودکش جیکٹس برآمد کیا گیا.

    پولیس کےمطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد جنوبی پنجاب میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد کئی مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ فرار ہونیوالے کمانڈر کی تلاش میں پولیس ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں.