Tag: DG met

  • کراچی والے تیار ہوجائیں ، محکمہ موسمیات کی مون سون کی بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    کراچی والے تیار ہوجائیں ، محکمہ موسمیات کی مون سون کی بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    کراچی : ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے تاہم شہر کا اگلے چندروز تک موسم خوشگوار رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے ملک میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کا بڑھنا مون سون موسم کےلئےاچھا ہے، موجودہ گرمی کی لہر مزید 2روزتک برقراررہےگی ، اسی طرح پشاورمیں درجہ حرارت 48جبکہ اسلام آبادمیں 43 ڈگری رہا۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگلے چندروزتک موسم خوشگواررہےگا، مون سون کی بارشیں معمول سےزیادہ ہونےکاامکان ہے، کراچی میں بھی مون سون میں زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، دن میں وقفے وقفےسے گردآلودہوائیں چلیں گی اور درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ رات گئے بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

  • کراچی میں بارش برسانے  والا سسٹم کمزور  پڑگیا ، ڈی جی میٹ

    کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑگیا ، ڈی جی میٹ

    کراچی : ڈی جی میٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش بنانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا ہے ، آج شام تک وفقے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا اور سسٹم آج منگل اوربدھ کی درمیانی شب ختم ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑنے لگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش بنانے والے آدھے بادل جنوب مغرب میں سمندر میں داخل ہوگئے ہیں اور بارش کاسسٹم آج اورکل کی درمیانی شب ختم ہوجائےگا۔

    ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ منگل کے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گی، کل بارش کی شدت آج کے مقابلے میں کچھ کم ہوسکتی ہے، بارش کا یہ سلسلہ بدھ کی صبح تک برقرار رہ سکتا ہے۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصدہے جبکہ ہوا 34 ناٹیکل میل کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کےدوران کراچی میں اوسطاً ستاون ملی میٹربارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 17ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، لانڈھی میں9، ناظم آبادمیں7ملی میٹر ، نارتھ کراچی میں5.8 ملی میٹربارش ہوئی، سب سےکم بارش کیماڑی میں1.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب سب سے زیادہ بارش ٹھٹھہ میں ایک سونوےاور حیدرآبادمیں ایک سواٹھاسی ملی میٹر، ٹنڈوجام میں ایک سو بتیس،نوابشاہ میں ایک سو دس، پڈ عیدین میں ستانوے، مٹھی میں باون اور میرپور خاص میں اننچاس ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

  • کراچی میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان، ہیٹ ویو کا خدشہ

    کراچی میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان، ہیٹ ویو کا خدشہ

    کراچی : شہر قائد میں آج بھی سورج آگ برسائے گا، شدید گرمی کی لہر نے معمولات زندگی کو بھی متاثرکردیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بیالیس ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اکتوبر میں جون والی گرمی نے کراچی والوں کی ہوائیاں اڑادیں، محمکہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج پارہ اکتالیس سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے جبکہ ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ہے، ممکنہ ہیٹ ویوکے خدشے کے پیش نظر میئر کراچی نے کے ایم سی کےتمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب18 فیصد ہے، نمی کے کم تناسب سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے بحر ہند اور بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤسے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا، جس سے سمندری ہوائیں بھی بند ہوئیں۔

    محکمہ موسمیات نے مختلف اداروں کو خط لکھ کر موسم کی صورتحال سے مطلع کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کو شہر کا درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، کراچی میں گرمی کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہواوں کی رفتار میں کمی کے باعث گرمی کی یہ شدت پورے ہفتے برقرار رہے گی۔

     

    ڈی جی میٹ غلام رسول نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ جمعے تک گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، درجہ حرارت بیالیس ڈگری تک جاسکتا ہے، ہفتے سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

    یف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ مئی اور اکتوبر سال کے گرم ترین ماہ شمار کئے جاتے ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی اکتوبر کا مہینہ شہر قائد پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ گرمی برسائے گا اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں2روزبعددرجہ حرارت 40 سےبڑھ کر42 ڈگری تک جانے کا امکان


    ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے شہری پانی کا استعمال زیادہ کریں، شہری دھوپ میں نکلنے سے گریز اور کھانے پینے میں احتیاط کریں۔

    جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی

    کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی

    کراچی : ڈی جی میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس کے درمیان رہے گا.

    کراچی میں مسلسل چوتھے روز پارہ چالیس ڈگری کو چُھورہا ہے، مختلف علاقوں سے درجنوں شہریوں کے ہیٹ اسٹروک میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ملیں، متعدد بزرگ افراد کو ہیٹ اسٹروک کے باعث ہسپتال منتقل کرنا پڑا، شہرمیں جگہ جگہ گنے کے جوس کی دکانوں پر غیر معمولی رش ہے جبکہ تازہ پھلوں کے جوس اور دیگر ٹھنڈے مشروبات کی بھی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا گیا۔

    موسم کاحال بتانے والوں کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا جبکہ آئندہ چند روز تک ملک کے بیشتر علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے .

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہواوٴں کی سمت تبدیل ہورہی ہے، جس کے سبب گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے.