Tag: dg-nab-lahore

  • ڈی جی نیب لاہور کو اچانک تبدیل کردیا گیا

    ڈی جی نیب لاہور کو اچانک تبدیل کردیا گیا

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں، شریف خاندان کے خلاف انکوائری کرنے والے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے گریڈ 21 کے پانچ افسران کے تقرر وتبادلوں کی منظوری دے دی ہے، جن میں شہزاد سلیم بھی شامل ہیں، انہیں نیب ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا جبکہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے جمیل احمد کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

    اسی طرح مسعود عالم خان کو اے اینڈ پی ڈویژن نیب اسلام آباد سے ہیڈکوارٹر میں ڈی جی نیب آپریشنز تعینات کردیا گیا ہے، نیب سکھر کے عرفان بیگ کی خدمات بھی ہیڈ کواٹرز کے سپرد کردی گئی ہیں اور ان کی جگہ سلطان محمد کو تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے ۔واضح رہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہور نے 4 سالوں میں 14 ارب روپے کی ریکوری کی جبکہ ان ڈائریکٹ ریکوری کے طور پر80 ارب روپے ریکور کروائے گئے، نیب لاہور نے چار سال میں اربوں روپے مالیت کے 140 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے۔

  • ڈی جی نیب لاہور کی مبینہ جعلی ڈگری کا کیس سپریم کورٹ میں ڈی لسٹ

    ڈی جی نیب لاہور کی مبینہ جعلی ڈگری کا کیس سپریم کورٹ میں ڈی لسٹ

    اسلام آباد : ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی مبینہ جعلی ڈگری کا کیس سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ کردیا، ایچ ای سی نے ڈگری اصلی قراردی تھی، اصل ڈگری کی کاپی میں تبدیلی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق کیس ڈی لسٹ کردیا، عدالت نے درخواست گزار کو جاری کیا گیا سماعت کا نوٹس بھی واپس لے لیا۔

    کیس کی سماعت سپریم کورٹ نے 12نومبر مقرر کی تھی۔ اس حوالے سے ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ اصل ڈگری کی کاپی میں تبدیلی کی گئی، اصل ڈگری ایریل فونٹ میں ہے جبکہ کاپی دانستہ طور پر کیلیبری فونٹ میں تبدیل کی گئی۔

    اصل ڈگری کی کاپی ردو بدل کے بعد منصوبہ بندی کے تحت وائرل کی گئی، ایچ ای سی نے شہزاد سلیم کی ڈگری اصلی قرار دی تھی، ایک نجی نیوز چینل نے ڈی جی نیب کی ڈگری کو پھر متنازع بنانے کی کوشش کی تھی، ایچ ای سی کا ڈگری اصلی ہونے کے تصدیقی جوابی خط اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: ڈی جی نیب لاہورکی ڈگری کا تنازعہ، معاملہ بوگس ہونے کا انکشاف

    واضح رہے کہ سابقہ حکومت نے شہزاد سلیم کی ڈگری کی تصدیق کیلئےخط بھی لکھا تھا جس کے جواب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے شہزاد سلیم کی ڈگری اصلی قرار دی تھی، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الخیر یونیورسٹی پر ڈگری کو جعلی قراردینے کیلئے دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔

  • ڈی جی نیب لاہور پر بلاوجہ تنقید کی جارہی ہے، سابق ڈی جی نیب پنجاب

    ڈی جی نیب لاہور پر بلاوجہ تنقید کی جارہی ہے، سابق ڈی جی نیب پنجاب

    لاہور : قومی احتساب بیورو پنجاب کے سابق ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ شہزاد نے کہا ہے کہ شہزاد سلیم نے بات کرکے حد سے تجاوز نہیں کیا، شہباز شریف کے اسمبلی میں بیان کے جواب میں بات کی گئی۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، کرنل ریٹائرڈ شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی نیب لاہور نے کچھ ایسی بات نہیں کی جس پر اتنی تنقید کی جا رہی ہے۔

    ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے میڈیا پر بات کرکے حد سے تجاوز نہیں کیا بلکہ شہباز شریف کے اسمبلی میں بیان کے جواب میں بات کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی نیب کے ڈی جیز میڈیا پر پہلے بھی مختلف مقدمات پر بات کرتے رہے ہیں کیونکہ یہ ہائی پروفائل کیس ہے اس لیے سیاسی طور پر اس ایشو پر زیادہ شور ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جب قومی اسمبلی آئے تو ایوان کو بتایا تھا کہ نیب نے ان سے کیا کیا پوچھا اور انہوں نے کیا جوابات دیئے

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گزشتہ روز مختلف ٹی وی چینلز پر ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے انٹرویو میں کی جانے والی گفتگو سے متعلق تفصیلات پیمرا سے طلب کرلی ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارہ تمام اراکین اسمبلی کااحترام کرتا ہے، یہ دیکھنا بھی مقصود ہے کہ گفتگو میں کوئی بات حقائق کے برعکس تو نہیں کہی گئی؟

  • ڈی جی نیب لاہورکی ڈگری کا تنازعہ، معاملہ بوگس ہونے کا انکشاف

    ڈی جی نیب لاہورکی ڈگری کا تنازعہ، معاملہ بوگس ہونے کا انکشاف

    لاہور : ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جعلی ڈگری کا معاملہ بوگس ہے، ایچ ای سی کی جانب سے پہلے ہی ان کی سند کو مستند قرار دیاگیا تھا ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگری کا معاملہ بوگس ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں ایچ ای سی شہزاد سلیم کی ڈگری اصلی قرار دے چکا ہے۔

    سابقہ حکومت نے شہزاد سلیم کی ڈگری کی تصدیق کیلئےخط بھی لکھا تھا جس کے جواب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے شہزاد سلیم کی ڈگری اصلی قرار دی تھی، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الخیر یونیورسٹی پر ڈگری کو جعلی قراردینے کیلئے دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے گزشتہ روز ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی ڈگری متنازع بنانے کی ایک بار پھر کوشش کی اور گزشتہ روز ڈی جی نیب شہزادسلیم کی ڈگری کو جعلی قرار دیا، ایچ ای سی کا ڈگری اصلی ہونے کا تصدیقی جوابی خط ایک اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا ہے۔

    علاوہ ازیں نیب لاہور کے ڈی جی شہزاد سلیم کی مبینہ ڈگری کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 12نومبر کو جعلی ڈگری کیس کی سماعت کرے گا۔

    اس سلسلے میں عدالت کی جانب سے درخواست گزار کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ عدالت میں مبینہ جعلی ڈگری کی درخواست ایک شہری نے دائر کر رکھی ہے۔

    اس سے قبل نیب کے ترجمان نے بھی ڈگری سے متعلق خبر کو جھوٹی قرار دے کر یکسر مسترد کردیا تھا اور وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ مذکورہ ڈگری ہائر ایجوکیشن کمیشن سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہے۔ نیب افسر کی ڈگری2002ء میں جاری ہوئی تھی۔

  • خواجہ صاحب جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا، ڈی جی نیب لاہور

    خواجہ صاحب جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا، ڈی جی نیب لاہور

    لاہور: ڈی جی نیب سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ خواجہ صاحب ٹی وی پرجوکہتےہیں اس کے ثبوت بھی پیش کریں، جب کرپشن نہیں کی توڈرناکیسا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعدرفیق کےاراضی لین دین میں شکوک شبہات ہیں، سعدرفیق اور خواجہ سلمان کیخلاف انکوائری میں پیشرفت متوقع ہے۔

    ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ خواجہ صاحب ٹی وی پرجو کہتےہیں اس کے ثبوت بھی پیش کریں، جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا۔

    احد چیمہ کے حوالے سے سلیم شہزاد نے کہا کہ احدچیمہ کاپیراگون سٹی سےگہراتعلق ہے، احدچیمہ براہ راست پیراگون کےمعاملات میں ملوث رہا، اراضی احدچیمہ اور ان کا خاندان خریدرہا تھا ادائیگی پیراگون کررہاتھا، یہ کیا اتفاق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ احدچیمہ نے بطور ڈی جی پیرا گون سٹی سےفوائدحاصل کیے، احد چیمہ نے ایل ڈی اےسٹی میں بھی پلاٹ لیا، احد چیمہ سرکاری کام کر رہے تھے اور  فائدہ فیملی والے اٹھا رہے تھے۔

    ڈی جی نیب لاہور نے مزید کہا کہ پیراگون نے کیوں ایک بیورو کریٹ کو فائدے پہنچائے، احد چیمہ کےفیملی ممبرز کے اکاؤنٹس میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

    سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ سعدرفیق کےکیس میں میرٹ پرفیصلہ کرینگے، سب لوگ کہتےہیں احتساب کریں مگردوسروں کا، چیئرمین نیب کی ہدایت پر ایمانداری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سعدرفیق قابل عزت سیاستدان ہیں، نیب نےخواجہ سعدرفیق کی کوئی دستاویزات لیک نہیں کیں، نیب اپنی تحقیقات میں سچ سامنے لائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں