Tag: DG nadra

  • اندرونِ سندھ: عوام کو شناختی کارڈ کی فراہمی آسان بنائی جائے، ڈی جی نادرا

    اندرونِ سندھ: عوام کو شناختی کارڈ کی فراہمی آسان بنائی جائے، ڈی جی نادرا

    کراچی: ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ امیر عجم خان درانی نے اندرون سندھ کے عوام کو شناختی کارڈ کی فراہمی کو آسان اور یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ تمام ملازمین سینٹر آنے والے ہرفرد سےخوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی نادرا سندھ ا میرعجم خان درانی نے اندرون سندھ میں موجود دفاترکا دورہ کیا اور شہریوں کی شکایات سننے کے بعد بلاک شناختی کارڈز سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

    امیر عجم خان کا کہنا تھا کہ بلاک شناختی کاتمام ڈیٹا ریجنل ہیڈکوارٹر دفتر کراچی منتقل کردیا اور اب اس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اندرون سندھ میں نادرا کی جانب سے ون ونڈو آپریشن کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں نادراکےتمام دفاترجدیدطرزپربنائےجارہےہیں اور نیٹ ورکنگ و دیگرتکنیکی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے جبکہ اندرونِ سندھ میں تعینات ملازمین کو بھی ادارے کی جانب سے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں نادرا سینٹرز 12 گھنٹے کھلے رکھنے کے احکامات

    امیر عجم خان نے عملے کو ہدایت کی کہ  تمام ملازمین شناختی کارڈ بنانے کے لیے آنے والےہر فرد سے خوش اخلاقی سےپیش آئیں، اگر کسی ملازم کی کوتاہی اور غفلت کے حوالے سے کوئی شکایت موصول ہوئی تو محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ نادرامیں کرپشن ناقابل معافی جرم ہے اگر کوئی ملازم یا عملے کا کوئی بھی فرد اس گھناؤنے کام میں ملوث پایا گیا تو اُس کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں بنائے جانے والے دفاتر میں تعینات ملازمین کی دفتری حاضری اور اوقات کی بھرپور نگرانی کی جائے گی اور ان سینیٹرز پر جمع ہونے والے فارمز کا ڈیٹا ایک ہی روز میں کراچی آفس منتقل کیا جائے گا تاکہ کارروائی تیزی کے ساتھ ہوسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دھاندلی کیس : الیکشن ٹربیونل نے چئیرمین اور ڈی جی نادرا کو طلب کر لیا

    دھاندلی کیس : الیکشن ٹربیونل نے چئیرمین اور ڈی جی نادرا کو طلب کر لیا

    اسلام آباد : الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور پی پی 147 انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کرتے ہوئے نادرا کی فرانزک رپورٹ پر جرح کے لئے چئیرمین نادرا اور ڈی جی نادرا کو طلب کر لیا۔

    الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے کیس کی سماعت کی۔ نادرا کی جانب سے قائم مقائم چئیرمین اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل الیکشن ٹربیونل کے روبرو پیش ہوئے۔

    انہوں نے ٹربیونل کو آگاہ کیا کہ چئیرمین نادرا بیرون ملک دورے پر ہونے کی بناء پر پیش نہیں ہو سکے۔ جس پر ٹربیونل نے کارروائی 13 جون تک ملتوی کرتے ہوئے چئیرمین نادرا اور ڈی جی نادرا کو جرح کے لئے طلب کر لیا۔

    الیکشن ٹربیونل کے روبرو نادرا کی جانب سے دونوں حلقوں کی فرانزک رپورٹ پیش کی گئی تھی، جس پر جرح کے لئے چئیرمین نادرا اور ڈی جی نادرا کی طلبی کی گئی ہے۔

    الیکشن ٹربیونل کے روبرو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 سے مسلم لیگ ن کے رکن محسن لطیف کی انتخابی اہلیت کو تحریک انصاف کے ناکام امیدوار شعیب صدیقی نے چیلنج کر رکھا ہے۔

  • الیکشن اسی سال ہوں گے اور ہم حکومت بنائیں گے،عمران خان

    الیکشن اسی سال ہوں گے اور ہم حکومت بنائیں گے،عمران خان

    لاہور: عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ اسی سال الیکشن ہوں گے اور پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔

    بنی گالہ میں صفائی مہم کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا وزیراعظم سے تعلقات بہتر تھےتو انہیں بنی گالا میں پارک کی باؤنڈری بنانے کا کہا تھا، باؤنڈری تو نہیں بنی لیکن صرف سڑک بن گئی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کاساتھ ہوا تو ماحول بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

    تقریب سے خطاب میں عمران خان نے بتایا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اب ایک سائنس بن چکی ہے،خیبر پختون خواہ میں ماحول دوستی کے ماسٹر پلان پر عمل در آمد جاری ہے۔

    اس موقع پر عمران خان نے بتایا کہ جب وزیر اعظم سے تعلقات اچھے تھے تب ان سے بنی گالا میں موجود پارک کو باؤنڈری کے ذریعے محفوظ بنانے کی درخواست کی تھی لیکن عمل درآمد نہیں ہوا،ساتھ ہی مسکراتے ہوئے یہ بھی کہ دیا کہ فکر کی کوئی بات نہیں،اسی سال نئے انتخابات ہوں گے،پی ٹی آئی بر سر اقتدار آئی تو ماحولیات کا تحفظ کیا جائے گا۔

  • ڈی جی نادرا کی برطرفی: عمران خان کا مطا لبہ مسترد

    ڈی جی نادرا کی برطرفی: عمران خان کا مطا لبہ مسترد

    اسلام آباد : نادرا نے عمران خان کی جانب سے ڈی جی نادرا مظفر علی کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان سے ڈی جی نادرا کیخلاف ثبوت مانگ لئے۔

    تفصیلات کے مطابق نادرانےعمران خان کی طرف سےلکھےگئےخط کاجواب دیدیا۔ نادرا نے ڈی جی مظفرعلی کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کردیا۔

    ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ غیرمصدقہ الزامات پرایکشن نہیں لیاجاسکتا۔ عمران خان سے مظفرعلی کے خلاف ثبوت مانگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثبوت کےبغیرکارروائی انصاف کےتقاضوں کےخلاف ہوگی۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کو خط میں ڈی جی نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ عمران خان نے این اے ایک سو بائیس میں ووٹروں کےانگوٹھوں کی تصدیق کے عمل کی نگرانی کرنے والے نادرا کےڈائریکٹر جنرل ڈیٹامظفرعلی پرعدم اعتماد کا اظہارکیا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مظفر علی پر اسپیکر قومی اسمبلی کا دباؤ ہے انہیں تبدیل کیا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کے حلقے کی انگھوٹوں کی تصدیق مظفر علی سے نہ کروائی جائے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا مطالبہ تھا کہ ایاز صادق کے حلقے میں ووٹوں کی تصدیق کیلئے غیر جانبدار افسر مقرر کیا جائے۔