Tag: DG rangers Bilal Akbar

  • ڈی جی رینجرز سے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے وفود نے ملاقاتیں

    ڈی جی رینجرز سے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے وفود نے ملاقاتیں

    کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔

    ڈی جی رینجرز سے جماعت اسلامی، ایم کیو ایم کے وفود اوروزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملاقاتوں میں کراچی آپریشن کے معاملات اور بلدیاتی الیکشن کے آنے والے مراحل میں سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ملاقات میں کراچی کے امن کو باہمی اشتراک اور یکسوئی کے ساتھ مضبوط کرنے اور آپریشن احسن طریقے سے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

  • ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کا وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ

    ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کا وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ

    کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبرنے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کیا جس میں کراچی آپریشن کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ کا وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ ہوا ہے جس میں ڈی جی رینجرز نے حالیہ بدیاتی الیکشن میں امن وامان کی صورتحال اور کراچی آپریشن پر بریفنگ دی۔

    وزیر داخلہ نے رینجرز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ کراچی آپریشن سے امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے،وزیر داخلہ نے ہدایت کی کراچی آپریشن کو مزید آگے بڑھایاجائے اور بلدیاتی انتخابات کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پایا جائے۔

    چوہدری نثار نے ہدایت دی کہ رینجرز پولیس کے ساتھ ملکر اندورن سندھ میں حالات معمول لانے کے لئے اقدامات کرے۔

  • کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز بلال اکبرکی ملاقات

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز بلال اکبرکی ملاقات

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں شہر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز نے وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی آپریشن میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور واضح کیا کہ آپریشن بلاامتیاز جاری ہے۔

  • اختیارات سے تجاوز، قائم علی شاہ کا ڈی جی رینجرزکو خط

    اختیارات سے تجاوز، قائم علی شاہ کا ڈی جی رینجرزکو خط

    کراچی: سرکاری اداروں پررینجرزکےچھاپوں کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے پرسائیں قائم علی شاہ نے ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبرکوخط لکھ دیا۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ رینجرز نے کراچی بلڈنگ کنڑول اتھارٹی اورلائنزایریاپروجیکٹ پرچھاپےمارکراختیارات سےتجاوزکیا۔

    خط کا متن تھا کہ رینجرزکواختیارات 1973 کے دہشتگردی ایکٹ کے تحت دئیے گئےہیں جس میں رینجرزکی کارروائیوں کادائرہ کارواضح ہے۔

    وزیر اعلیٰ نےخط میں لکھا ہےکہ رینجرزکا کام دہشتگردی اورجرائم کی روک تھام ہے اوراسےصوبائی خودمختاری کااحترام کرتے ہوئے اپنی کارروائیاں دائرہ کار میں رہ کرکرنی چاہئیں۔

    خط کی ایک کاپی وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارکو بھی بجھوائی گئی ہے۔