Tag: DG Rangers

  • ڈی جی رینجرز نےایئرپورٹ واقعےکی تحقیقات کیلئےکمیٹی بنادی

    ڈی جی رینجرز نےایئرپورٹ واقعےکی تحقیقات کیلئےکمیٹی بنادی

    کراچی : پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کےواقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈی جی رینجرزسندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ انصاف کےتمام تقاضے پورے کیے جائیں گے.

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے گزشتہ روز کراچی میں پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کے واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا ہے.

    کمیٹی کی سربراہی رینجرز کا بریگیڈیئر لیول کا افسرکرے گا،مذکورہ کمیٹی کراچی ائیرپورٹ پر فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کے ذمے داروں کا تعین کرے گی۔

    ڈی جی رینجرزکا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ واقعےکی تحقیقات کیلئے انصاف کےتمام تقاضے پورے کئےجائینگے اور کمیٹی جلد واقعےکی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرےگی۔

  • کراچی آپریشن کومزید موثر بنایا جائے گا،چوہدری نثارکا ڈی جی رینجرزکو فون

    کراچی آپریشن کومزید موثر بنایا جائے گا،چوہدری نثارکا ڈی جی رینجرزکو فون

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو مزید موثر بنایا جائے گا ،یہ بات ۔انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    تفصییلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرزسندھ کو ٹیلی فون کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کراچی آپریشن کو مزید موثر بنانے پر مشاورت کی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ دنوں میں آپریشن مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے اور آپریشن کے راستے کی ہر روکاوٹ کو دور کریں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پولیس اور رینجرز کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہاربھی کیا۔

  • کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کیخلاف نہیں ،ڈی جی رینجرز

    کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کیخلاف نہیں ،ڈی جی رینجرز

    کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کارو ں کیخلاف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تاجر برادری کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ڈی جی رینجر نے کہا کہ شہریوں اور صنعتکاروں کو تحفظ فراہم کرنا رینجرز کی ذمہ داری ہے۔ شہر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز اور پولیس مل کر کام کررہی ہے ،جس سے نہ صرف بڑی حد تک امن قائم ہو ا بلکہ جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مکمل قیام امن تک رینجرز اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔تقریب سے کراچی کے ممتاز تاجروں اور صنعتکاروں نے بھی خطاب کیا، اور کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کے اقدامات کو سراہا۔

  • ایم کیو ایم نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

    ایم کیو ایم نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

    کراچی : ڈی جی رینجرز کی جانب سے محمدہاشم کےقتل کی تحقیقات اور قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد ایم کیو ایم نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

    ڈی جی رینجرزسندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ محمد ہاشم کے قتل کی تحقیقات کی جائے گی، انکا کہنا تھا کہ محمد ہاشم کا قتل شہر کے امن کے خلاف سازش ہے، قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گاچاہے وہ کہیں بھی چھپے ہوں۔

    ترجمان رینجرزکا کہنا تھا کہ قتل کسی کا بھی ہو قابلِ مذمت ہے۔

    واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے کارکن محمد ہاشم کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج کراچی سمیت سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے سندھ بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا ہے، انکا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائیگی۔

  • گورنرسندھ کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات

    گورنرسندھ کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات

    کراچی: گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرسے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ اور ڈی ضی رینجرز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

    گورنرسندھ نے امن وامان کے قیام میں رینجرز کی قربانیوں کو سراہااوردہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں پراطمینان کا اظہارکیا۔

    اس موقع پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو شفاف بنانے اورعوامی شکایات کے ازالے کیلئے مربوط لائحہ عمل ترتیب دینے پربھی غورکیا گیا۔

    ملاقاڈی جی رینجرز کی جانب سے صوبے اور شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

  • رینجرز اختیارات سے تجاوز کررہی ہے، سینیٹ میں فرحت اللہ بابر کی تحریک التوا

    رینجرز اختیارات سے تجاوز کررہی ہے، سینیٹ میں فرحت اللہ بابر کی تحریک التوا

    اسلام آباد : ڈی جی رینجرز کی جانب سے کراچی کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینیٹ میں تحریک التواء پیش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس میاں رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے گزشتہ ہفتے ڈی جی رینجرز کی کراچی میں قبضہ مافیا سمیت دیگر جرائم میں سیاسی رہنماؤں، جماعتوں اور بااثر افراد کے ملوث ہونے سے متعلق تحریک التواء پیش کی گئی، جسے بحث کیلئے منظور کرلیا گیا۔

    سینیٹر فرحت اللہ خان بابر کا کہنا تھا کہ دو سال بعد رینجرز کہہ رہی ہے کہ کراچی میں دو سو تیس ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا رینجرز کی جانب سے پیش کی گئی ایپکس کمیٹی میں بریفنگ اور رپورٹ دراصل اس بات کا اعتراف ہے کہ رینجرز اپنی ناکامی قبول کر رہی ہے۔

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ رینجرز نااہل ہے یا مافیا کےساتھ ملوث ہے،اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ لرزہ خیز انکشافات کے پیچھے چھپے محرکات سامنے لائے جائیں، بھتہ خوری کے پیچھے ایک سیاسی جماعت کا ہاتھ ہے اگراس بات کا ڈی جی رینجرز کو علم تھا تو ایکشن کیوں نہیں لیا گیا؟

    تحریک میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کو چار ماہ کے لئے اختیارات دیئے تھے، لیکن دو سال گزرجانے کے باوجود کوئی کارکردگی سامنے نہیں آئی ہے، رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کررہی ہیں جو زمینیں لے رہی ہے اور سوساٹیاں بنارہی ہے۔

    فرحت اللہ بابر کی تحریک بحث کیلئے منظور کرلی گئی جس پر بحث بدھ کو ہوگی۔

    چیئرمین نے ہدایت کی کہ وزیرداخلہ سترہ جون کوایوان میں وضاحت پیش کریں۔ ان کاکہناتھا کہ امن وامان کے حوالے سے وفاق صوبوں میں مداخلت کررہا ہے۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایوان کوبتایا کہ "سیو دی چلڈرن ” این جی او صرف اسلام آباد میں سیل ہے۔ صوبوں میں کام کررہی ہے اورچوبیس گھنٹوں میں بین الوزارتی اجلاس میں ملکی مفادات مدنظر رکھ کرمعاملے کاجائزہ لیا جائے گا۔

    ان کاکہناتھا کہ این جی او کی فنڈنگز کے بدلے میں پارلیمنٹ کی کمیٹی کوان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔ بحٹ پربھی سینٹ میں بحث جاری رہی۔

    اپوزیشن کے ارکان سسی پلیجو،نسیمہ احسان،ہدایت اللہ خان،سعید غنی اوردیگر نے کہا کہ کہ حکومت اقتصادی راہ داری پرحکومت صوبوں کواعتماد میں لے۔

  • ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر کا این اے 246 کا دورہ

    ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر کا این اے 246 کا دورہ

    کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے این اے دو سو چھیالیس کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کےاقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نےحلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

    دورے کے دوران ڈی جی رینجرزنےضمنی الیکشن کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیا۔تاہم اس موقع پر انھوں نے میڈیاسے بات کرنےسے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کل الیکشن خیریت سے ہوں گے اس کے بعد میڈٰیا سے بات کروں گا۔

    علاوہ ازیں کراچی کےاہم حلقےدوسوچھیالیس میں ضمنی الیکشن کے لئے زبردست انتظامات کئے گئےہیں، ہرپولنگ اسٹیشن کےاندرسی سی ٹی وی کیمرے لگادیئے گئے،شہر میں تین روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    رینجرز اہلکار پولنگ بوتھ کے اندراور باہر تعینات ہونگے اوران کے پاس مجسٹریٹ کے اختیارات ہونگے۔ ووٹوں کی گنتی بھی رینجرز کی نگرانی میں ہوگی ۔

    تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دے دیئے گئے ہیں۔ ضمنی الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں نے مکمل تیاری کرلی ۔

    کے الیکٹرک نے بھی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ تئیس اپریل کو حلقے بھر میں عام تعطل کا بھی اعلان  کردیا گیا ہے، موبائل فون پولنگ اسٹیشن میں نہیں جاسکےگا۔ موبائل فون صرف پریزائیڈنگ افسران کے پاس ہوگا۔

  • ڈی جی رینجرز کی وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سےملاقات

    ڈی جی رینجرز کی وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سےملاقات

    کراچی : این اے 246 میں ضمنی الیکشن کےحوالےسےڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نےوزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ سےملاقات کی۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے امن وامان برقراررکھنےکےلئےتمام تراقدامات کی ہدایت کردی، علاوہ ازیں رینجرز حکام  نےکسی بھی شرپسندی کی صورت میں ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا۔

    این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں رینجرز ہیڈ کوا رٹرز میں اجلاس ہوا ،اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی، رینجرز سکیٹر کمانڈر ،ڈی آئی جی ویسٹ ،ڈپٹی کمشنر سینٹرل،صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر سینٹرل ،اور این اے دو سو چھیا لیس کے امیدواروں نے شرکت کی ۔

    رینجرز ترجمان کے مطا بق سچل رینجرز حلقے کی سیکیورٹی سے متعلق پلان پیش کیا،اور واضح کیا کہ رینجرز ہر قیمت پر ضابطہ اخلاق پر عمل کرائے گی۔

    این اے دو سو چھیالیس کے عوام سے سچل رینجرز نے گزارش کی کہ کسی بھی شرانگیزی ،شرپسندی اور دہشت گردی کے خطر ے کی صورت میں سندھ رینجرز کی ہیلپ لائن ڈبل ون زیرو ون پر فوری اطلاع دیں۔

  • وزیرِاعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرزکی ملاقات

    وزیرِاعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرزکی ملاقات

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے آج ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران صوبے بھر بالخصوص کراچی میں امن امان کی صورتحال اور شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے عیدمیلادالنبی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر سندھ پولیس اور سندھ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور اہلکارآئندہ بھی اسی جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور امن امان کو برقرار رکھنے میں اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

  • چوہدری نثار کا گورنر، وزیراعلٰی سندھ سمیت ڈی جی رینجرزکو ٹیلیفون

    چوہدری نثار کا گورنر، وزیراعلٰی سندھ سمیت ڈی جی رینجرزکو ٹیلیفون

    اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثارکا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ہرشہری کا جمہوری حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    کراچی میں تحریک انصاف کے سونامی کو بپھرنے سے روکنے کیلئے سندھ حکومت نے تو تیاری کرلی ہے، لیکن وفاقی حکومت کو تحریک انصاف کے سونامی سے لاحق کچھ خدشات ہیں، اس لیے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد،وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ اور ڈی جی رینجرز کو ٹیلی فون کیا اورکراچی میں تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے مشاورت کی ۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جمہوری رائے کے اظہار کا سب کو حق ہے لیکن امن وامان میں خلل ڈالنا اورعوام کیلئے مشکلات پیداکرنےکاحق کسی کونہیں دیا جاسکتا، انہوں نے ڈی جی رینجرز سے گفتگو میں تمام نجی و سرکاری اداروں اور تنصیبات کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔