Tag: DG SBCA

  • کراچی : غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    کراچی : غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    کراچی : شہر قائد میں غیرقانونی تعمیرات کے سد باب کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی نے نئی حکمت عملی اختیار کرلی۔

    فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد اور بلڈنگ مالک کے خلاف اب باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

    اس حوالے سے ڈی جی ایس بی سی اے نے متعلقہ افسران کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایف آئی آر درج کرانے کے احکامات دے دئیے ہیں۔

    ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جو بلڈنگ بغیر نقشے، بلڈنگ پلان اپروول یا ایس بی سی اے قواعد و ضوابط کے خلاف تعمیر کی جائے گی اس کیخلاف ایف آئی آر کاٹی جائے۔

    ذرائع کےمطابق بلڈنگ مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے کراچی کے سات اضلاع میں افسران بھی تعینات کردئیے گئے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران اور بلڈرز کیخلاف کارروائی کا حکم

    ڈی جی ایس بی سی اے نے ہدایا دیں ہیں کہ افسران اپنے اضلاع کا دورہ کریں گے اور غیر قانونی تعمیرات پر رپورٹ بنا کر متعلقہ تھانوں میں ایف آئی درج کروائیں گے۔

  • سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز، نیب نے سربراہ کو طلب کرلیا

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز، نیب نے سربراہ کو طلب کرلیا

    کراچی : قومی احتساب بیورو نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ریکارڈ کرپشن سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا، نیب نے ڈی جی ایس بی ایس اے کو12ستمبر کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے انکشاف پر معاملے کی چھان بین شروع کردی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے ڈی جی ایس بی سی اے کو7ٹاؤن اور حیدرآباد ریجن کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے12ستمبر کو طلب کرلیا۔

    نیب نے غیرقانونی شادی ہالز، رفاہی پلاٹوں پر تعمیرات کی اجازت دینے پر رپورٹ طلب کرلی، اس کے علاوہ سال2011اور2012میں دی جانے والی ایمنسٹی اسکیم کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب حکام نے سابق ڈی جی آغا مقصود عباس، عابد شاہ اور فاروق کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی کے7ٹاؤن میں کن قوانین کی تحت تعمیرات کی اجازت دی گئی؟ اس کا بھی جواب دیا جائے، ذرائع کے مطابق 10ہزارغیرقانونی تعمیرات میں فلیٹس، دکانیں اور پورشنز شامل ہیں۔

    نیب نے جمشیدٹاؤن، گلبرگ، لیاقت آباد، صدرٹاؤن، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن اور اورنگی ٹاون کی بھی تفصیلات طلب کی ہیں، اور ان ٹاؤنز میں تعینات افسران کی فہرست بھی طلب کرلی گئی ہے، عمارتوں کی فہرست اور تعمیرات مکمل ہونے کاسرٹیفکیٹ اور لےآؤٹ پلان بھی مانگا گیا ہے۔