Tag: DGISPR

  • امریکا نے ترجمان پاک فوج کے بیان کی تائید کردی

    امریکا نے ترجمان پاک فوج کے بیان کی تائید کردی

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، ہم پُرامن جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سازش سے متعلق ہمارا پیغام اور بیان بڑا واضح ہے، ہم پاکستان میں کسی ایک جماعت کے حق میں نہیں اور پرامن جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔

    نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کے نئے وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان میں کسی ایک جماعت کی حمایت نہیں بلکہ پرامن جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ نہیں ہے، ڈیمارش صرف سازش پر نہیں دیے جاتے اور بھی وجوہات ہوتی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے فوجی اڈوں کا کسی سطح پر مطالبہ نہیں کیا گیا، اگر مطالبہ ہوتا تو جواب انکار میں ہی ہوتا، ملک کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں، ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بات کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے۔

  • پوری قوم کا کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کو بھرپور خراجِ عقیدت

    پوری قوم کا کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کو بھرپور خراجِ عقیدت

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پوری قوم کی جانب سے کیپٹن محمدسرورشہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کیپٹن سرورکی جرات وبہادری، حب الوطنی ہمیشہ یادرکھی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوری قوم کی جانب سے کیپٹن محمدسرورشہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن سرورشہیدنے1948کشمیرکی جنگ میں جرات وبہادری کی داستانیں رقم کیں ، ان کی جرات وبہادری،حب الوطنی ہمیشہ یادرکھی جائےگی، کیپٹن سرورشہیدنےجان کانذرانہ دیکروطن کادفاع یقینی بنایا۔

    خیال رہے قیام پاکستان کےبعدبھارت کےساتھ کشمیرکی جنگ میں فرض کی انجام دہی کیلئےجرات اوربہادری کےساتھ لڑتےہوئےجان کا نذرانہ پیش کرنےوالےکیپٹن محمدسرورشہیدنشان حیدرکاآج چوہترواں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔

    کیپٹن محمدسرور راولپنڈی کےگاؤں سنگھوڑی میں10نومبر1910 میں پیدا ہوئے، انیس سوانتیس میں فوج میں بطورسپاہی شمولیت اختیارکی اورانیس سو چوالیس میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

    قیام پاکستان کےبعدسرورشہیدنےپاک فوج میں شمولیت اختیار کرلی، ان کی قیادت میں فوجی دستےنےبھارتی زیرقبضہ کشمیر کےاوڑی ریجن کی طرف پیش قدمی کی، اس دوران کیپٹن سرور نے بھارتی فورسز کو گلگت بلتستان میں لداخ کی طرف پسپاکردیا۔

    جس کے بعد دشمن نےکیپٹن سرورکاراستہ خاردارتاروں سےبندکردیا،توانہوں نےاپنے چھ ساتھیوں کےہمراہ خاردارتاریں کاٹ ڈالیں،اس دوران شدیدگولہ باری میں انہوں نے سینے پر زخم کھائے۔

    کیپٹن سرور ستائیس جولائی 1948 کو مشین گن کی گولیوں کی بوچھاڑ کا مردانہ وار سامنا کرتے ہوئےجام شہادت نوش کرگئے، کیپٹن سرور کوپاکستان کے اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

  • ملک دشمن عناصر دہشت گردی اور افراتفری کو ہوا دے رہے ہیں، آرمی چیف

    ملک دشمن عناصر دہشت گردی اور افراتفری کو ہوا دے رہے ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن واستحکام پاکستان کی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے، ملک دشمن عناصر دہشت گردی اور افراتفری کو صوبے میں ہوا دے رہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج کوئٹہ کا دورہ کیا، کوئٹہ پہنچنے پر کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    دورہ کوئٹہ کے موقع پر آرمی چیف نے نیشنل ورک شاپ بلوچستان میں شرکا سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ ورک شاپ کا مقصد سیکیورٹی، بر وقت فیصلوں اور دیگر عناصر سے آگاہ کرنا ہے، پاکستان کا امن اورخوشحالی جمہوریت اور اس کی اقدار سےجڑی ہے، فوج سمیت اسٹیک ہولڈرز بلوچستان کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئےکوشاں ہیں۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان اور پاک ایران بارڈر پرباڑ لگانےکے اقدامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن واستحکام پاکستان کی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے، ملک دشمن عناصر دہشت گردی اور افراتفری کو صوبے میں ہوا دے رہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ میں اسکول آف انفنٹری کا بھی دورہ کیا، دورے کے موقع پر آرمی چیف کو نئے تربیتی ماڈیولز اور آن لائن نظام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوام کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئےتمام اسٹیک ہولڈرز نےاپنا حصہ ڈالا ہے، فیکلٹی اور طلبہ جدید جنگوں کے رحجانات کے مطابق خود کو ڈھالیں۔

  • آرمی چیف کی نئے چینی سفیر سے ملاقات، باہمی مثالی تعلقات مزید مضبوط ومستحکم کرنے پراتفاق

    آرمی چیف کی نئے چینی سفیر سے ملاقات، باہمی مثالی تعلقات مزید مضبوط ومستحکم کرنے پراتفاق

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر کے درمیان ملاقات میں باہمی مثالی تعلقات مزید مضبوط ومستحکم کرنے پراتفاق کرلیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی مثالی تعلقات مزیدمضبوط ومستحکم کرنےپراتفاق کیا گیا جبکہ چینی سفیر نے خطے میں تناؤ کی صورتحال بہتربنانے کیلئے پاکستانی کردار کی تعریف کی۔

    یاد رہے 2 روز قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے چین کے نئے سفیر کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے چینی سفیر کوعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا چین اور پاکستان کی دوستی وقت کیساتھ مزید مضبوط ہوگی، اقتصادی راہداری پاکستان کی تقدیربدلنے کیلئےاہم منصوبہ ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ کاکہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی ون اسٹاپ ونڈسروس کی فراہمی کیلئےپرعزم ہے، پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینےکیلئےتیار ہے۔

    چینی سفیر نے سی پیک اتھارٹی چیئرمین کےتعاون اورحمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا اقتصادی راہداری دونوں ممالک کےتعاون کا ایک پائلٹ منصوبہ ہے، 10صنعتی پارکس،سماجی شعبوں میں تعاون کووسعت دینے کیلئے کوشاں ہے۔

  • مادروطن کا  دفاع  یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

    مادروطن کا دفاع یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گوجرانوالہ اور مرالہ کا دورہ کیا ہے، جہاں پاک فوج کے سپہ سالار کو آرمی کی آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوجرانوالہ پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا، دورے میں جنرل قمرجاوید باجوہ نے مرالہ ہیڈ ورکس پر تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا،تربیتی مشقوں میں روایتی اور جنگی آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پرجوانوں کےاعلیٰ تربیتی معیارکو سراہا، آرمی چیف نے سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا، دورے کے موقع پر آرمی چیف کو سی ایم ایچ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کےبارے میں آگاہ کیا گیا،آرمی چیف نے کورونا وبا پرقابو پانے میں آرمی میڈیکل کور کی تعریف کی۔

    بعد ازاں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنگی تیاریوں میں بھی تربیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جبکہ پیشہ ورانہ مہارتوں میں تربیت کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہرطرح کے حالات میں پاک فوج قوم کی توقعات میں پورا اترے گی اور انشااللہ مادر وطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، ایک بچہ شہید

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، ایک بچہ شہید

    راولپنڈی : بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہو گیا، رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1546 بار خلاف ورزیاں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فوج نے رٹلری، مارٹر اور بھاری ہتھیار استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر لیپہ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں تلواری گاوں کا ایک بچہ شہید ہو گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے موثر اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

    خیال رہے رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1546 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جبکہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید اور 114 زخمی ہو چکے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی تھیں جبکہ اس سے قبل ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا تھا۔

  • بھارتی میڈیا کا اپنی فوج کو ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنے کا مشورہ

    بھارتی میڈیا کا اپنی فوج کو ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنے کا مشورہ

    نئی دہلی: بھارتی میڈیا اور بھارتی فوج بھی آئی ایس پی آر کی متعرف ہوگئی، اپنی فوج کو ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا اور بھارتی فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی معترف ہوگئی، بھارتی سائبر سیکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ بیانیے کی جنگ کیسے لڑنی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنا پڑے گا۔

    بھارتی سائبر سیکیورٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) راجیش پنٹ نے کہا کہ بھارت کی افواج کے الگ الگ پبلسٹی ونگز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پبلسٹی ونگ اپنے راگ الاپ رہے ہوتے ہیں، آئی ایس پی آر موثر اندازمیں بیانیہ دیتا ہے۔

    راجیش پنٹ نے کہا کہ پاک افواج کا ترجمان ہر فورس کے اقدامات کی ترجمانی کرتا ہے، اطلاعات کی جنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات کا وزن ہے، ان کی بات کو دنیا میں توجہ سے سنا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی کشمیر پر گفتگو کو یورپ توجہ دیتا ہے، وہ خطے کی بات کریں تو دنیا محسوس کرتی ہے، بھارت کو بھی اس سمت میں دیکھنا ہوگا، وہ ہم سے بہت آگے ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ کہ مسلح افواج بھارت کے ہر جارحانہ عزائم کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اشتعال انگیز بیان بھارت میں احتجاج سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بھارت ہمیشہ اپنے داخلی معاملات اور انتخابات میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر صورتحال کسی وقت بھی سنگین ہو سکتی ہے۔

  • بھارتی صحافی اور عالمی میڈیا نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

    بھارتی صحافی اور عالمی میڈیا نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

    نئی دہلی: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور کارروائی کے نیتجے میں تین سو افراد کی ہلاکت کے دعوے کو بھارتی صحافی نے مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی رجدیپ سردسائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ہمارے چینلز بغیر کسی ثبوت و شواہد کے 300 افراد کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جنگ جیسی حساس چیز کو کھیل اور اس سے سنسنی پھیلا کر بھارتی نیوز چینل صرف اپنی ریٹنگ بڑھانا چاہتے ہیں ۔ رجدیپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی دراندازی کی صورت میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب بین الاقوامی شہرت یافتہ غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے بھی بھارت کی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا پول کھول دیا۔ عینی شاہد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ علی الصبح دھماکے کی آواز سنی جس سے صرف ایک شخص زخمی ہوا۔

    مزید پڑھیں: نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ، بھارتی سیکریٹری خارجہ بوکھلا گئے

    بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی بزدلانہ کوشش کی تھی جسے ہر دم مستعد پاک فضائیہ کے بہادروں نے خاک چٹا دی تھی۔

    پاکستان ائیرفورس کے فوری اقدامات کی وجہ سے بھارتی پائلٹ بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر واپس جانے میں ہی عافیت جانی یوں وہ دم دبا کر بھاگ گئے ۔

    بھارت نے ماضی کی طرح اس بار بھی جھوٹ کا سہارا لے کر سرجیکل اسٹرئیک کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا جس کو عالمی میڈیا نے بھی مسترد کیا۔ نیویارک ٹائمز نے بھارتی دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹھوس ثبوت کی فراہمی میں ناکام رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی دراندازی: ’ہم سوئے رہے لیکن فوج جاگتی رہی‘

    برطانوی اخبار دی گارجیئن نے بھارتی دعوے کو بڑھک قرار دیتے ہوئے جھوٹ قرار دیا۔ برطانوی اخبار نے رپورٹ مین لکھا کہ اس طرح کی سرجیکل اسٹرائیک مشکل اور ٹکنیکی معاملہ ہے جس میں شواہد فراہم کرنا ضروری ہوتے ہیں، بھارتی دعوے پر یقین کرنا بہت مشکل ہے۔

  • نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ، بھارتی سیکریٹری خارجہ بوکھلا گئے

    نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ، بھارتی سیکریٹری خارجہ بوکھلا گئے

    نئی دہلی: نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی بھارت کو مہنگا پڑ گیا، بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے صحافیوں کے سوالات سن کر بوکھلا گئے اور جواب دیے بغیر ہی چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ نے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سےمختصر 3 منٹ کی پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بھارتی فضائیہ کی کامیابیوں کے گُن گائے۔

    وجے گوگھلے کا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی، اس طرح کا حملہ وقت کی ضرورت تھا۔

    کامیابی کے دعوے کرنے والے بھارت کے غبارے سے اُس وقت ہوا نکلی جب وزیرخارجہ سے صحافیوں نے سوال پوچھنے کی کوشش کی، سیکریٹری خارجہ پریس کانفرنس کے دوران سوالات سُن کر بوکھلا گئے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی دراندازی: ’ہم سوئے رہے لیکن فوج جاگتی رہی‘

    وجے گوکھلے نے تین منٹ کی پریس کانفرنس کی، صحافیوں نے تکنیکی سوالات اٹھائے تو انہوں نے جواب دینا مناسب نہیں سمجھا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب بھارتی وزیردفاع بھی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک سے لاعلم نکلیں، میڈیا گفتگو کے دوران جب اُن سے دراندازی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے پاک فضائیہ کی دو سال پرانی ویڈیو ریلیز کر کے کامیابی کا دعویٰ کیا جبکہ مذکورہ فوٹیج پاکستانی صارف نے دو سال قبل یوٹیوب پر شیئر کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک، بھارتی ویڈیو جعلی نکلی

    یاد رہے کہ بھارتی طیاروں نے گزشتہ شب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جسے پاکستان ائیرفورس اور پاک فوج نے بھرپور طریقے سے ناکام بنا دیا تھا۔

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ: قوم کا ایک اور فرزند کیپٹن زرغام شہید

    دہشت گردی کے خلاف جنگ: قوم کا ایک اور فرزند کیپٹن زرغام شہید

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ قوم کے ایک اور بیٹے نے ملک کے لیے شہادت نوش کیا، کیپٹن زرغام فرید بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے بیان میں کہا کہ قوم کے ایک اور بیٹے نے ملک کے لیے جام شہادت نوش کیا، کیپٹن زرغام فرید بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے مہمند میں شہید ہوئے جبکہ سپاہی ریحان بارودی سرنگ ناکارہ بنانے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 25 سال کے شہید کیپٹن زرغام کا تعلق سرگودھا سے تھا۔

    یاد رہے 27 ستمبر کو صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : سیکیورٹی فورسزکا قلات میں آپریشن‘ 4 دہشت گرد ہلاک‘ 2 جوان شہید

    آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی محمد وارث کا تعلق جھنگ جبکہ سپاہی میرعالم کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک افسرسمیت 7 اہلکار شہید جبکہ 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں میں کیپٹن جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبد الرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل تھے۔