Tag: DGISPR

  • پاکستان اور ترکی کےباہمی تعاون سے مشرقی سرحدیں محفوظ ہوں گی: آرمی چیف

    پاکستان اور ترکی کےباہمی تعاون سے مشرقی سرحدیں محفوظ ہوں گی: آرمی چیف

    اسلام آباد: جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعاون سے مشرقی سرحدیں محفوظ ہوں گی اور خطے پر سیکیورٹی کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے.

    آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا کہنا ہے کہ ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایج کیو کا دورہ کیا.

    دونوں ممالک کی مسلح افواج کے سربراہوں کے درمیان علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال ہوا.

    یہاں پڑھیں:آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی چینی سفیرسے ملاقات

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تعاون کے علاقائی سیکیورٹی پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے، جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ باہمی فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے.

    یہاں پڑھیں:روس کا فوجی تعاون خطے کی سیکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا: آرمی چیف

    یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر نے ملاقات کی ہوئی تھی ، اس ملاقات کے میں بھی خطے کی صورتحال اور امن وامان کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی.

    یہاں پڑھیں:آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی چینی سفیرسے ملاقات

    علاوہ ازیں گذ شتہ ماہ آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی آرمی ہیڈ کوارٹر میں چینی سفیر سے ملاقات ہوئی تھی‘ ملاقات کے دوران چینی سفیر پاک افواج کی دہشت گردی کے خلاف خدمات کو سراہا تھا۔

  • روس کا فوجی تعاون خطے کی سیکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا: آرمی چیف

    روس کا فوجی تعاون خطے کی سیکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر نے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع فوجی تعاون کی بدولت خطے کی سیکیورٹی پرمثبت اثرات ہوں گے.

    پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتَ عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے روسی سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پاک روس فوجی تعاون کوفروغ دینے پربات چیت ہوئی.

    روسی سفیر نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی، انہوں کہا کہ ہم خطے سے دہشت گردی کی لعنت کو نکالنے کے خواہش مند ہیں، اس سلسلے میں ہمیں پاکستان کا تعاون درکار ہے، کیونکہ پاکستان کی افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ کے میدان میں کامیابی کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

    یہاں پڑھیں:روس کا فوجی دستہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچ گیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روسی سفیر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع فوجی تعاون کی بدولت خطے کی سیکیورٹی پرمثبت اثرات ہوں گے.

    اس موقع پر روسی سفیر کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے.

    یہاں پڑھیں:پاکستان اور روس کی افواج کا شمار دنیا کی بہترین فوجوں میں ہوتا ہے، راحیل شریف

    یاد رہے گذشتہ سال سابق آرمی چیف راحیل شریف نے کہا تھا کہ روسی فوج کا شمار دنیا میں بہترین افواج تاہم پاکستان آرمی کو بھی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے کا تجربہ حاصل ہے.

  • پاکستان آرمی کی پینٹاگون الزامات کی شدید الفاظ میں تردید

    پاکستان آرمی کی پینٹاگون الزامات کی شدید الفاظ میں تردید

    واشنگٹن: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے دہشتگردی پر نرم رویہ رکھنے کے پینٹاگون کے الزام کی شدید الفاظ میں تردید کردی ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج دورہ امریکا پر روانہ ہونگے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان نے کبھی دہشتگردی کیخلاف نرم رویہ نہیں رکھا ہے اور پاک فوج اور قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پچاس ہزار سےزائد جانیں قربان کیں۔

    انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف نرم رویہ رکھنے کے پینٹاگون کے الزام میں کوئی حقیقت نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کےخاتمےکےلئےسرگرم ہے۔

    دوسری جانب امریکی جنرل مارٹن ڈیپمسی کی دعوت پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ امریکا کے دوران پینٹا گون اور فلوریڈا میں سینٹ کام کے اہم عہدیداروں سےملاقاتیں کرینگے۔

    واضح رہے کہ امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کاکہناہےکہ امریکہ کی طرف سے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر اطمینان کا اظہارکیاگیا اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دہشتگردی کےخلاف پاک فوج افغانستان اور امریکہ ایک صفحےپرہیں۔