Tag: dhabeji

  • نئے پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو 600 ملین گیلن پانی مہیا ہوگا: وزیر اعلیٰ سندھ

    نئے پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو 600 ملین گیلن پانی مہیا ہوگا: وزیر اعلیٰ سندھ

    دھابیجی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کو پانی کی اشد ضرورت ہے، نئے پمپنگ اسٹیشن سے 600 ایم جی ڈی (ملین گیلن روزانہ) پانی کراچی کو مہیا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھابیجی پمپ ہاؤس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، سندھ میں حکومت عملی طور پر کام کر رہی ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کراچی کو پانی کی اشد ضرورت ہے، اس پمپنگ اسٹیشن سے 600 ایم جی ڈی پانی کراچی کو مہیا ہوگا۔ کراچی میں فلائی اوور اور انڈر پاسز کی کامیابی کے بعد پمپنگ اسٹیشن مکمل کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 1.4 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے، پمپ ہاؤس میں 4 نئے پمپس نصب کیے گئے ہیں۔ ہر پمپ کی گنجائش 25 ایم جی ڈی ہے۔ اس طرح شہر کو 100 ایم جی ڈی پانی زیادہ ملے گا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سنہ 1959 میں تعمیر پرانے پمپنگ اسٹیشن ابھی تک کام کر رہے تھے، پرانے پمپنگ اسٹیشنز کی گنجائش میں کافی حد تک کمی آچکی تھی۔ حب کینال کی امپرومنٹ سے 30 فیصد پانی کے لائن لاسز ختم ہوجائیں گے۔ منصوبہ کراچی کے ضلع وسطی میں پانی کی کمی پورا کرنے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کے 4 منصوبہ آپ سب کو معلوم ہے کوشش ہے وہ بھی ختم کریں، کوشش ہے کہ کے 4 اور حب کا منصوبہ جلدی مکمل کرلیا جائے۔ منصوبے کے لیے مشینری جرمنی سے منگوائی گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کی مد میں 6 ارب روپے واٹر بورڈ کو اضافی دیے، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان و دیگر شہروں کی سڑکیں تیار ہیں، افتتاح ابھی نہیں ہوا۔ کچھ لوگوں کو افتتاح کرنے کا بہت شوق ہے میں انہیں دعوت دیتا ہوں۔ ایسے افتتاح بھی دیکھے ہیں جہاں تختیاں بھی گر جاتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پوری کوشش کریں گے سندھ کے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں، سندھ کے عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی سے ہیں۔

  • بلاول بھٹو نے دھابیجی پمپ ہاؤس منصوبے کا افتتاح کردیا

    بلاول بھٹو نے دھابیجی پمپ ہاؤس منصوبے کا افتتاح کردیا

    دھابیجی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کراچی کے ساتھ گھارو کو بھی پانی فراہم کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھابیجی پمپ ہاؤس منصوبے کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پورے صوبے میں پانی کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں کر سکتے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی پہلی ترجیح پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے، دھابیجی میں نئے پمپنگ اسٹیشن کا منصوبہ اہم ہے۔ ہزاروں کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائی جس سے پانی کی بچت ہوئی۔ کراچی کے ساتھ گھارو کو بھی پانی فراہم کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق سے مطالبہ ہے جو وعدے کیے وہ پورے کرے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ کو اپنا حق دے۔ وفاق سے اپنے مطالبے کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں وعدہ کیا تھا کہ ڈی سیلی نیشن منصوبے شروع کروائیں گے۔ پانی کے وزیر نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ سندھ کا پانی چوری ہو رہا ہے۔ میرے صوبے میں وفاق کی طرف سے ایک پتھر نہیں لگا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکومت سے عوام کو حقوق دلانا ہوگا، طاقت کا سر چشمہ عوام ہے یہ ماننا پڑے گا ورنہ گھر جانا پڑے گا۔ آئین کے مطابق جو عوام کا حق ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم اپنے حق سے زیادہ نہیں مانگ رہے۔

    بلاول کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے عوام ہم سے ناراض ہیں، ایک سال سے سندھ میں کرائم بڑھتے جا رہے ہیں۔ سندھ حکومت سازشوں کے باوجود کام کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔

  • بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی بھی معطل

    بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی بھی معطل

    کراچی: دھابیجی اور گھارو پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی کی 72 انچ قطر کی پائپ لائن بھی پھٹ گئی جس سے شہر کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی بھی ممعطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں صبح ساڑھے 6 بجے ایک بار بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا۔

    دھابیجی اور گھارو پمپنگ اسٹیشنوں پر بھی بجلی معطل ہوگئی جس کے بعد پانی کے بیک پریشر سے دھابیجی میں 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔

    پائپ لائن پھٹنے کے بعد شہر کو 4 کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق بجلی کے بار بار تعطل سے واٹر بورڈ کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

    دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ نے متاثرہ لائن کی مرمت فوری شروع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کےاقدامات کیے جائیں۔

    خیال رہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد کے الیکڑک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ ای ایچ ٹی نیٹ ورک ٹرپ کر جانے سے شہر کا نصف حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔

    کے الیکڑک کے مطابق نیشنل گرڈ اسٹیشن سے شہر قائد کو فراہم کی جانے والی بجلی بھی بند ہے جبکہ بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے تاہم کے الیکڑک حکام کی جانب سے بجلی بریک ڈاؤن کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

    حالیہ بریک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گلشن اقبال، گلستان جوہر ،نارتھ ناظم آباد، ملیر، ماڈل کالونی، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس ،کلفٹن، گزری، نارتھ کراچی، پی ای سی ایچ ایس اور بہادر آباد کے علاقے شامل ہیں۔

    اس سے محض دو روز قبل بھی شہر قائد کے باسیوں کو بجلی سے محروم کردیا گیا تھا جب پیر کی صبح 4 بجے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا اور کئی گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جاسکی۔

  • دھابیجی : ٹریفک حادثہ دو خواتین موقع پر جاں بحق، ٹرک ڈرائیور فرار

    دھابیجی : ٹریفک حادثہ دو خواتین موقع پر جاں بحق، ٹرک ڈرائیور فرار

    دھابیجی : خونی ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، دو خواتین جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب جبکہ ٹرک کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کا کچل ڈالا، خوفناک ٹریفک حادثہ میں نیشنل ہائی وے تھانے کے قریب پیش آیا۔

    تصادم کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال پہنچایا۔

    ہلاک ہونے والوں کی شناخت میں 60 سالہ مٹھا سومرو اسکی بھانجی 19 سالہ شاہ زمین سومرو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی نوجوان کا نام شبیر سومرو ہے جس کی عمر 22سال ہے۔

    مذکورہ افراد مقامی پمپ ہاؤس کالونی کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ٹرک کو تحویل میں لے لیا، جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

  • کراچی میں پانی کا بحران حل نہ ہوسکا، دھاییجی میں پائپ لائن پھٹ گئی

    کراچی میں پانی کا بحران حل نہ ہوسکا، دھاییجی میں پائپ لائن پھٹ گئی

    کراچی : شہر قائد کو پانی سپلائی کرنے والے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہر کو پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔ مختلف علاقوں میں پانی نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پرباہترانچ قطرپائپ لائن بھی پھٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نےعید الفطر پرلوڈشیدنگ نہ کرنے کا اعلان کیا اور اب کسرنکالنے کی ٹھا ن لی۔

    گھارو،دھابیجی اورپیپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے حساب برابر کردیا، شہر کو پانی فراہم کرنے والے پمپنگ اسٹیشنز پرطویل لوڈ شیڈنگ کے باعث تیس کروڑ گیلن پانی کی فراہمی نہ ہوسکی۔

    دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پرباہترانچ قطرپائپ لائن بھی پھٹ گئی۔ جس کے باعث پانی کی قلت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے.

    پائپ لائن کی مرمت کیلئے واٹربورڈ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا، شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    لے دے کر شہریوں کو واٹر ٹینکرز کا ہی سہارا لینا پڑرہا ہے اور واٹر ٹینکرز مالکان عوام سے منہ مانگے ریٹ وصول کررہے ہیں۔

     

  • رینجرز کی کارروائی، 20ملزمان گرفتار،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    رینجرز کی کارروائی، 20ملزمان گرفتار،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    دھابے جی : رینجرزکی چھاپہ مار کارروائی کے دوران بیس ملزمان گرفتار اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار رینجرز کے اہلکار حرکت میں آگئے۔ دھابیجی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تو رینجرز کی بھاری نفری نے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔

    رینجرز کے جوانوں نے داخلی اور خارجی راستے بند کر کےچھ گھنٹے طویل سرچ آپریشن کیا جس میں گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔ کارروائی کے نتیجے میں کئی ملزمان گرفتار اور بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کرلیا گیا۔

    بر آمد کئے گئے اسلحے میں جی تھری اور نائن ایم ایم پسٹلز سمیت دیگر خطر ناک اسلحہ شامل ہے۔گرفتار شدگان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔