Tag: Dhabeji pumping station

  • بارش سے سخت اذیت میں مبتلا کراچی کے شہریوں کیلیے نئی مشکل

    بارش سے سخت اذیت میں مبتلا کراچی کے شہریوں کیلیے نئی مشکل

    کراچی : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈاؤن کےباعث ایک مرتبہ پھر پائپ لائن پھٹ گئی ، جس سے شہر کو ایک کروڑ 80 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو جہاں بارش نے سخت اذیت میں مبتلا کردیا ہے تو وہیں وہ اب قلت آب کا بھی شکار ہو گئے ہیں۔

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ایک مرتبہ پھر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پائپ لائن دوبارہ پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں کراچی کو یومیہ ایک کروڑ80لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    پائپ لائن پھٹنے سے گلشن حدید،قائدآباد ،شاہ لطیف ٹاؤن،ملیر،کورنگی کےعلاقے متاثر ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کی بحالی میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

    خیال رہے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے ، اس سے قبل بھی کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا ، جس کے باعث شہر قائد کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پائپ لائن پھٹ گئی

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پائپ لائن پھٹ گئی

    کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے باعث کراچی کو پانی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ ترجمان واٹر بورڈ نے شہریوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

    بجلی کی کمی بیشی کے باعث 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کو 5 کروڑ گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جا سکا۔

    واٹر بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔