Tag: Dhaka

  • ڈھاکا: طلبہ تحریک کا عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

    ڈھاکا: طلبہ تحریک کا عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

    بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے اور ملک سے فرار ہونے کے بعدطلبہ تحریک نے عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دیدیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طلبہ تحریک کا کہنا ہے کہ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا جائے۔

    طلبہ تحریک کے مطابق ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عبوری حکومت کے خاکے کا اعلان کر رہے ہیں، آج عبوری حکومت کے بقیہ ارکان کے ناموں کا بھی اعلان کرینگے، فوری حکومت سازی کا عمل دیکھنا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب طلبہ تحریک کے رہنما بھی نہیں چاہتے کہ کوئی فوجی حکومت بنے وہ بھی عبوری حکومت کا ہی قیام چاہتے ہیں، اس کے علاوہ حسینہ واجد کے جانے کے بعد بھی طلبہ تحریک کی جانب سے مظاہرے ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف شروع ہونے والے طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد جنم لینے والی سول نافرمانی کی تحریک کے نتیجے میں ملک کی سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والی حسینہ واجد مستعفی ہوکر بھارت فرار ہوئی تھیں۔

    ’’بنگلہ دیش میں کون سی حکومت قائم ہوگی؟‘‘

    حسینہ واجد اپنی بہن کے ہمراہ خصوصی طیارے میں بھارت روانہ ہوئیں، انہیں مستعفی ہونے سے قبل تقریر بھی ریکارڈ کرانے نہیں دی گئی تھی۔

  • بنگلادیش میں مظاہرین پر پولیس کی براہ راست فائرنگ، ایک ہلاک درجنوں زخمی

    بنگلادیش میں مظاہرین پر پولیس کی براہ راست فائرنگ، ایک ہلاک درجنوں زخمی

    ڈھاکا: بنگلادیش میں مظاہرین پر پولیس کی براہ راست فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

    بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں اپوزیشن جماعت بی این پی کی جانب سے احتجاجی ریلی کے اعلان پر پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا، اپوزیشن شیخ حسینہ واجد سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے اور تمام بنگلادیشیو سے ڈھاکا پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

    ادھر پولیس نے ڈھاکا میں خالدہ ضیا کی جماعت کے دفتر کا گھیراؤ کر لیا ہے، پولیس حکمراں جماعت عوامی لیگ کے خلاف ریلی کو طاقت کے زور پر روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    پولیس اہل کاروں نے اپوزیشن کے حامی مظاہرین پر براہِ راست گولیاں چلا دیں، جس سے ایک شخص ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے، بی این پی کا کہنا ہے کہ پولیس نے 1400 کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

    نیا پلٹن میں بھی پولیس نے بی این پی کے دفتر کا گھیراؤ کر رکھا ہے، علاقے میں بیش تر شاپنگ مال اور دکانیں بند ہیں۔

    ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی ریلی کو بہر صورت روکا جائے گا، جب کہ بی این پی کے حامیوں کا کہنا ہے حکومت جو چاہے کر لے، ریلی کسی صورت نہیں رُکے گی۔

    خیال رہے کہ خالدہ ضیا کی جماعت نے ہفتے کو حکومت کے خلاف ریلی کا اعلان کیا ہے۔

  • خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان نے ڈھاکا میں تباہی مچا دی

    خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان نے ڈھاکا میں تباہی مچا دی

    ڈھاکا: خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان ست رنگ نے دارالحکومت ڈھاکا میں تباہی مچا دی۔

    تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال میں سمندری طوفان ست رنگ سے ڈھاکا میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ہے، اور ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلا عمل میں لایا گیا۔

    موسلا دھار بارش سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں درخت اکھڑ گئے، متعدد علاقوں سے لاکھوں لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔

    ساحلی علاقوں سے منتقل ہونے والے لوگوں کے لیے 7 ہزار شیلٹرز بنا دیے گئے، جب کہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد اب تک انخلا کر چکے ہیں۔

    بنگلا دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ست رنگ 88 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آج بنگلادیش کے جنوبی علاقے سے ٹکرا سکتا ہے۔

  • بنگلہ دیش روس سے 5 لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گا

    بنگلہ دیش روس سے 5 لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گا

    ڈھاکہ : بھارت کے بعد اب بنگلہ دیش نے بھی اجناس کی قیمت کو متوازن کرنے کے لئے روس سے 5 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    بنگلہ دیش کابینہ حکام میں سے عبدالبارک نے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہ کابینہ اجلاس سے خطاب میں روس سے 5 ہزار ٹن گندم کی درآمد کرنے کی منظوری کا باقاعدہ اعلان کیا۔

    اپنے خطاب میں عبدالبارک کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش، روس کو، ڈالر میں ادائیگی کرے گا اور فی ٹن 430 امریکی ڈالر ادا کئے جائیں گے۔

    روس سے سستی گندم خریدنے کی تیاریاں، فیصلہ کرلیا گیا

    اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں بھارت ا ور ویتنام سے 2 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن چاول کی درآمد کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے بھی روس سے سستی گندم خریدنے کی کا فیصلہ کیا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی صدارت میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ روسی کمپنی کو 390ڈالر فی میٹرک ٹن قیمت پر گندم فراہمی کی پیشکش کی جائے گی۔ اگر کمپنی اس پیشکش کو مسترد کردیتی ہے تو ٹینڈر منسوخ کر دیا جائے گا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی طرف سے روس سے بین الحکومتی بنیادوں پر سستی گندم خریدنے کی سمری پیش کی گئی تھی۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم بغیرگول کیپر کےڈھاکا روانہ

    پاکستان ہاکی ٹیم بغیرگول کیپر کےڈھاکا روانہ

    کراچی: پاکستانی ہاکی ٹیم بغیر گول کیپر کے ہی ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کھیلنے ڈھاکہ روانہ ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کیمپ میں گول کیپر مظہر اور امجد کو طلب کیا گیا لیکن دونوں کے ویزے تاحال نہ لگ سکے جس کے باعث وہ ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہوسکے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جونئیرہاکی ٹیم کےگول کیپر کو متبادل کےطورپر طلب کیاگیا ہے، تاہم انہیں بھی ویزہ مسائل کا سامنا ہے، 13 دسمبر تک قومی ٹیم میں کوئی گول کیپر نہ پہنچ پایا تو پہلے سے مشکلات کا شکار قومی ٹیم کیلئے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی ۔

    ایشین چیمپینز ٹرافی میں چھ ایشیائی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ملک بنگلہ دیش سمیت پاکستان ، بھارت، کوریا، جاپان اور ملائشیا شامل ہیں۔

    پاکستان ہاکی ٹیم 14 دسمبر کو اپنا پہلا میچ جاپان کیخلاف کھیلے گی، روایتی حریف بھارت کیساتھ پاکستان کا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

    قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کیونکہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ایک ورلڈ کلاس ٹورنامنٹ ہے۔

    ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے قومی ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ نہیں لیا تاہم کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی ہے، بالخصوص فزیکل فٹنس اور ٹیکٹیکل انڈر سٹینڈنگ شامل ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں کے کھیل اور پرفارمنس میں کافی بہتری آئی ہے۔

  • ڈھاکہ ٹیسٹ :  تیز بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل ختم

    ڈھاکہ ٹیسٹ : تیز بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل ختم

    ڈھاکا : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ڈھاکہ میں رات بھر مسلسل بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈھاکہ میں گزشتہ رات سے مسلسل تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں انتظامیہ نے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم کردیا ہے۔

    بارش کے باعث ٹیموں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی میں تاخیر ہوگئی۔ میچ آفیشلز کی جانب سے بعد میں اگلی اپ ڈیٹ دی جائے گی۔

    اگر آج میچ کھیلا جاتا تو پاکستان اپنی اننگز 188 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھاتا۔ اظہر علی 52 اور بابر اعظم 71 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

    ٹیسٹ کے ابتدائی3دن میں صرف63اوورز کرائے جاسکے، پاکستان نے پہلی اننگز میں2وکٹ پر188رنز بنائے، واضح رہے کہ پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

  • ڈھاکا ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار

    ڈھاکا ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار

    ڈھاکا: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور میں جاری بارش اور خراب موسم کے باعث دوسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، پہلےروز بھی خراب روشنی کےباعث57اوورزکاکھیل ہوسکاتھا۔

    پاکستان نے کھیل کے پہلے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے تھے، بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 رنزبناکر وکٹ کر موجود ہیں، دونوں بیٹرز کے درمیان 91 رنز کی شراکت داری ہوچکی ہے۔

    گذشتہ روز پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، اوپنر عابد علی اور عبداللہ شفیق نے پر اعتماد آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لئے 59 رنز کی شراکت قائم کی، عبداللہ شفیق 25 رنز بناکر آوٹ ہوئے، عابد علی 39 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    بنگلا دیش کی جانب سے دونوں وکٹیں تیج السلام نے حاصل کیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برتری کا عزم لئے گرین شرٹس آج میدان میں اترے گی

    ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برتری کا عزم لئے گرین شرٹس آج میدان میں اترے گی

    ڈھاکا: ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فیصلہ کن برتری کا عزم لئے گرین شرٹس آج پھر بنگال ٹائیگرز کے مدمقابل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جائےگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔

    تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست دے دی

    گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، اختتامی اوورز میں شاداب خان اور محمد نواز کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم کو فتح نصیب ہوئی۔

    شاداب خان نے 10 گیندوں پر 21 جب کہ محمد نواز نے 8 گیندوں پر 18 رنز اسکور کیےتھے۔

  • گرین شرٹس کا نیا پڑاؤ، اسکواڈ بنگلہ دیش پہنچ گیا

    گرین شرٹس کا نیا پڑاؤ، اسکواڈ بنگلہ دیش پہنچ گیا

    ڈھاکہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شاہین بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے ڈھاکہ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹی20 اسکواڈ دبئی سے ڈھاکہ پہنچا، ایک روزہ آئسولیشن کے بعد گرین شرٹس کے کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، منفی آنے پر قومی ٹیم ٹریننگ کا آغاز کریگی۔

    محمد حفیظ کی جگہ شامل افتخار احمد نے بھی اسکواڈ جوائن کرلیا ہے، کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو اسکواڈ کو جوائن کرینگے۔

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز انیس نومبر سےشروع ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھا ہے. میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔

    قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

    بابر اعظم (کپتان )، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)،محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)،شاہین شاہ آفریدی،شاہنواز ڈاہانی،شعیب ملک،عثمان قادر۔Imageاسپورٹ اسٹاف: منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ)، کرنل (ر) محمد عمران (سیکیورٹی منیجر)، ابراہیم بادیس (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر)، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی (مساجر)

  • بنگلہ دیش حکومت کا روہنگیا مسلمانوں پر ایک اور ستم

    بنگلہ دیش حکومت کا روہنگیا مسلمانوں پر ایک اور ستم

    ڈھاکہ : بنگلہ دیشی حکومت نے مظلوم پناہ گیر روہنگیا مسلمانوں کی غیرآباد جزیرے پر منتقلی کا آغاز کردیا، مذکورہ جزیرہ کسی بھی وقت سیلاب کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روہنگیا پناہ گزینوں کی حفاظت اور انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ بنگلہ دیش نے انہیں ایک غیرآباد جزیرے پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

    میانمار میں تشدد کے باعث جان بچانے کیلئے فرار ہونے والے روہنگیا مسلمان اپنے مسلم ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں ایسے پناہ گزین کیمپوں میں رہتے آئے ہیں جہاں گنجائش سے کہیں زیادہ افراد مقیم ہیں۔

    بنگلہ دیش کی حکومت نے ایک لاکھ پناہ گزینوں کو خلیجِ بنگال میں واقع دوردراز جزیرے پر منتقل کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

    تقریباً 1600 روہنگیا پناہ گزینوں کا پہلا گروپ بحری جہازوں کے ذریعے جمعہ کے روز مذکورہ جزیرے پر پہنچ گیا۔

    حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ ایک محفوظ جگہ ہے اور رہنے کیلئے نئے تعمیر کردہ گھر موجود ہیں۔

    لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے گروپوں نے ماہرین کے تجزیئے کا حوالہ دیا ہے جنہوں نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں سے پورا جزیرہ سیلاب کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

    ہیومن رائٹس واچ نے بعض روہنگیا خاندانوں کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا ہے کہ اُنہیں بنگلہ دیشی حکام نے دھمکیاں دے کر جزیرے پر جانے کیلئے مجبور کیا ہے۔

    اس گروپ نے پناہ گزینوں کی منتقلی کا منصوبہ روکنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا لوگوں کو اُن کی مرضی کے خلاف مجبور کیا جارہا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین، فلیپو گرانڈی نے زور دیا ہے کہ منتقلی کا کوئی بھی عمل لازماً رضاکارانہ اور باخبر فیصلے کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔