Tag: Dhaka attack

  • ڈھاکہ حملے کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ ہونے کا امکان

    ڈھاکہ حملے کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ ہونے کا امکان

    لندن : ڈھاکا حملے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی خدشات بڑھ گئے، ای سی بی کا کہنا ہے کہ دورے سے پہلے بنگلادیش کے حالات مانیٹر کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں حملے کے بعد بنگلادیش بھی سیکورٹی خدشات کی زد میں آگیا۔ متعدد غیر ملکیوں کی ہلاکت کے بعدانگلینڈ کی ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورے کو حکومت کی مشورے سے مشروط قراردے دیا۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ دورے سے پہلے بنگلادیش کی صورت حال کو قریب سے مانیٹر کریں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اورمنجمینٹ کی سیکورٹی پہلی ترجیح ہے۔ اگر ہماری حکومت نے اجازت نہ دی یا ہمارے کھلاڑیوں نے اس دورے کیلئے اظہار تشویش کیا تو ٹیم کو نہیں بھیجا جائے گا۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے رواں سال ستمبر میں بنگلادیش کادورہ کرنا ہے۔ جہاں دوٹیسٹ اورتین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔

    آسٹریلیا گذشتہ سال بنگلادیش کا دورہ کرنے سے انکار کرچکا ہے، جبکہ رواں سال کرکٹ آسٹریلیا نے انڈر نائن ٹین ٹیم بنگلادیش نہیں بھیجی تھی۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد ماضی میں سکیورٹی کو بہانہ بنا کر اپنی ٹیم کو پاکستان بھجنے سے انکار کر چکی ہیں۔

     

  • ڈھاکہ ریسٹورینٹ حملہ، 20 غیرملکی سمیت حملہ آور 6 دہشت گرد بھی ہلاک

    ڈھاکہ ریسٹورینٹ حملہ، 20 غیرملکی سمیت حملہ آور 6 دہشت گرد بھی ہلاک

    ڈھاکا:بنگلہ دیش کے سفارتی علاقے میں ریسٹورنٹ پر حملے کے بعد یرغمال بنائے گئے تیرہ افراد کو بازیاب کرالیا گیا،اس دوران 20 غیر ملکی ہلاک ہوگئے،بنگلہ دیش آرمی کی کارروائی میں چھ حملہ آورہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں واقع ریسٹورینٹ پر 7 دہشت گردوں نے حملہ کرکے متعدد غیر ملکیوں کومحصور کر لیا جس کے بعد بنگلہ دیش آرمی کے کمانڈوز نے آپریشن کر کے غیر ملکی ریسٹورنٹ سے مغویوں کو بازیاب کراکے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں دو پولیس اہلکا جان بازی ہار بیٹھے اس دوران دہشت گردوں نے 20 غیر ملکیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، بنگلہ دیش آرمی نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 7 میں سے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    بنگلہ دیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین کے کمانڈر توہن محمد مسعود کے مطابق تین غیر ملکی شہریوں سمیت تیرہ افراد کو بازیاب کرلیاگیا،غیر ملکی شہریوں میں جاپانی، بھارتی، اور ارجنٹائن کا شہری شامل ہے۔

    دوسری جانب بنگلہ دیشی فوج کے ترجمان کرنل راشد الحق نے بتایا کہ ‘آپریشن ختم ہوگیا اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول ہے۔

    یاد رہے کہ دارالحکومت ڈھاکا کے سفارتی علاقے کے مشہور ریسٹورنٹ پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کرکے وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنالیا تھا،جس کے بعد پولیس نے ریسٹورنٹ میں یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے لیے آپریشن شروع کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور اس کے بعد ریسٹورنٹ پر حملہ کردیا،حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس افسر ہلاک جبکہ 30 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

    پاکستان نے بنگلا دیش میں غیر ملکی ریسٹورنٹ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں بنگلہ دیش کے ساتھ ہیں۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈھاکا میں تمام پاکستانی سفارت کار اور ان کے اہلخانہ محفوظ ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ ڈھاکا کے ریسٹورنٹ پر حملے کے بعد پاکستان کے سفارتی عملے نے اپنی نقل و حرکت محدود کردی ہے۔

    واضح رہے کہ ڈھاکہ میں جمعے کی رات کو ریسٹورنٹ پر کیے جانے والے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔