Tag: dharam shala

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے دی

    دھرم شالا : نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل دوسری کامیابی مل گئی ۔ نیوزی لینڈنے آسٹریلیا کو آٹھ رنز سے شکست دےدی۔

    تفصیلات کے مطابق دھرم شالا میں نیوزی لینڈ نے میدان مارلیا۔۔بھارت کےبعد آسٹریلیا کی ٹیم کیویز کا شکار بن گئی ۔ نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ درست ثابت ہوا۔

    کین ولیمسن اورمارٹن گپٹل نے بولرزکی دل کھول کر تواضع کی۔ گپٹل نے ایشٹن ایگار کو ایک اوور میں تین چھکے رسید کیے۔ اچھے آغاز کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف ایک سو بیالیس رنزبنا سکی۔

    فالکنر اورمیکس ویل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں عثمان خواجہ چوالیس اور شین واٹسن تیرہ رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔

    دھواں دھارآغازسے لگاکہ آسٹریلیا میچ باآسانی جیت جائے گا۔ لیکن واٹسن کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹیں پت جھڑ کے پتوں کی طرح گرنے لگیں۔

    استمھ، مکس ویل اور وارنر کسی کابلا نہ چل سکا۔ مچل سینٹر اور اش سودھی کی گھومتی گیندوں نےآسٹریلین بلےبازوں کو بھی گھماکر رکھ دیا۔

    آسٹریلین ٹیم تعاقب میں صرف نو وکٹ پر ایک سو چونتیس رنزبناسکی۔ مچل مک لینیگن تین وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • ورلڈ ٹی ٹونٹی: بنگلہ دیش نےعمان کو چوّن رنز سے ہرا دیا

    ورلڈ ٹی ٹونٹی: بنگلہ دیش نےعمان کو چوّن رنز سے ہرا دیا

    دھرم شالا : بنگلہ دیش نے عمان کو چوون رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے سپر ٹین میں جگہ بنالی، جہاں سولہ مارچ کو اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم سپر ٹین مرحلے میں پہنچ گئی، کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمان کو54رنز سے شکست دے دی۔

    دھرم شالا میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لیکن تمیم اقبال نے صابر رحمان کے ساتھ مل کر عمان کے بولروں کی لائن بھلادی۔

    تمیم اقبال نے بنگلہ دیش کی جانب سے ٹی ٹوینٹی میں پہلی سینچری بھی بنا ڈالی۔ صابر رحمان نے چوالیس رنز بنائے جواب میں عمان کی ٹیم زیادہ مزاحمت نہ کرسکی اور بارش کی وجہ سے بارہ اوورز تک محدود کی جانیوالی اننگز میں نو وکٹ پر پینسٹھ رنز ہی بناسکی۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم چوّن رنز سے میچ جیت کر سپر ٹین میں پہنچ گئی۔ جو سپر ٹین مرحلے میں پاکستان کے خلاف سولہ مارچ کو میدان میں اترے گی۔

     

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی ٹیم کیلئےسیکیورٹی انتظامات کو کلین چٹ مل گئی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی ٹیم کیلئےسیکیورٹی انتظامات کو کلین چٹ مل گئی

    لاہور : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان سیکورٹی ٹیم نے پاک بھارت میچ کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو کلین چٹ دے دی۔ دورکنی سیکورٹی وفد دھرم شالا میں انتظامات سے مطمئن ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے قومی تیم کل دوپہر بھارت روانہ ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نےدعویٰ کیاہےکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔ پاک بھارت میچ پرچھائے خدشات کے بادل چھٹ گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان سیکورٹی ٹیم نے پاک بھارت کیلئے کلین چٹ دے دی۔ دورکنی سیکورٹی وفد دھرم شالا میں انتظامات سے مطمئن ہے۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول کےمطابق انیس مارچ کوہوگا۔ بھارتی میڈیاکےمطابق وزیرداخلہ راج ناتھ،آئی جی پولیس اور ڈسٹرکٹ کلکٹر نے پاکستانی وفد کو ہرممکن سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    پاکستان کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت سیکیورٹی کلیرنس سے مشروط ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی ٹیم گزشتہ روز ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور کی قیادت میں بھارت پہنچی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی وفد نے ہماچل پردیش میں ہوٹل اوربس روٹ کی سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا۔ سیکورٹی ٹیم مکمل معائنے کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرےگی جس کے بعد ہی حتمی فیصلہ ہوگا۔ لیکن آثار اچھے ہیں اور دورے میں اب کوئی رکاوٹ نہیں۔

    علاوہ ازیں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ کی مخالفت کی جاری ہے، ہماچل پردیش کے وزیراعلٰی ویر بہادرا سنگھ نے پاک بھارت میچ کے لئے پھر سے ہاتھ کھڑے کرتے ہو ئے سیکیورٹی دینے سے انکارکردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاج ہوا تو کچھ نہیں کریں گے۔

  • ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    دھرما شالا : جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کےبعد انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    دھرم شالہ میں کھیلےگئےٹی ٹوئنٹی سیریز کےپہلےمیچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کےلئے 200 رنز کا ہدف دیا۔

    روہت شرما کے 106 اور ویرات کوہلی کے 43 رنز کی بدولت بیس اوورزمیں بھارت نے پانچ وکٹوں پر199 رنز بنائے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے ہدف کےتعاقب کے لئے اے بی ڈویلیئرز اورہاشم آملہ نےجارحانہ بیٹنگ کا آغازکیا۔

    ڈویلیئرز 51 اور ہاشم آملہ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےجس کے بعد جےپی ڈومینی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا کو جیت سے کوسوں دور کردیا۔

    جنوبی افریقا کے بلے باز ڈومینی نے انڈین باؤلرز کی جم کرپٹائی کی اورسات چھکوں اورایک چوکے کی مدد سے 34گیندوں پر 68 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

    ڈومینی کی اس کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقا نے آخری اوور کی چوتھی گیند پرتین وکٹوں کےنقصان پر دوسو رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

    ڈومینی کو شاندار کارکردگی پر میچ کےبہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔