Tag: dharna

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، اکتیس ہزار پوائنٹس کی حد بحال

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، اکتیس ہزار پوائنٹس کی حد بحال

    کراچی: دہشت گردی کیخلاف اعلی سطح کے اتحاد سےسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اکتیس ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکے آخری روزبھی تیزی کا رجحان رہا جس سےمارکیٹ میں اکتیس ہزار پوائنٹس کی اہم حد ایک بار پھربحال ہوگئی، جمعےکو پہلےکاروباری سیشن میں پرافٹ ٹیکنگ کے دبائو کےباعث مارکیٹ کو ستر پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوتےہوئےبھی دیکھاگیا تاہم آئل اینڈ گیس اور سیمنٹ سیکٹرمیں آنےوالی خریداری کی لہر سےمندی تیزی میں بدل گئی۔کاروبارکے اختتام پرمارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 184 پوائنٹس بڑھکر اکتیس ہزارگیارہ پوائنٹس پر بندہوا۔

  • متحدہ رہنماء باؤانوارکے قتل کیخلاف سندھ بھرمیں مظاہرے

    متحدہ رہنماء باؤانوارکے قتل کیخلاف سندھ بھرمیں مظاہرے

    کراچی : ایم کیو ایم کے عہدیدار باؤ انوارکے قتل کے خلاف سیالکوٹ اور سندھ کے کئی شہروں میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔سیالکوٹ میں ایم کیوایم کے عہدیدارباؤمحمدانور کے قتل پر شہر میں سوگ کاسماں ہے۔

    کارکنان نے قتل کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے باؤ انور کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔میر پور خاص میں ایم کیوایم کے عہدیدار کے قتل کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا ۔

    مظاہرے کی قیادت ایم کیوایم میرپورخاص کے زونل انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی نے کی۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ باؤانوار کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

    کارکنان نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر باؤ انوار کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے۔دادو،سانگھڑ،ٹنڈو محمد خان سمیت کئی شہروں میٕں ایم کیو ایم کے رہنما باؤ انور کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔

  • وزیرِاعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    وزیرِاعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    حویلیاں : وزیراعظم نوازشریف کاپٹرول کی قیمت میں نو روپےچھیاسٹھ پیسےکمی کااعلان،قوم بدتمیزی کاسبق سکھانےوالوں کودوہزاراٹھارہ کےالیکشن میں سزاد گی۔

    تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں ہزارہ موٹروے کے سنگ بنیاد کےبعد جلسےسےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے پیٹرول کی قیمت میں مزید نو روپے چھیاسٹھ پیسےکمی کا اعلان کردیا۔

    کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت دوہزار آٹھ کی سطح پر آجائے گی،نواز شریف نے کہا کہ دھرنے والوں نے معیشت کو تباہ کیا ہم معیشت کو بہتر بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب یہاں اپنے کئے گئے وعدے کے مطابق یہاں یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ کراچی تا لاہور موٹر وے کا افتتاح کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں نوجوانوں کو بد تمیزی کا سبق سکھایا جاتا ہے۔ آئندہ الیکشن میں قوم ان لوگوں کو مسترد کر دے گی ۔

  • خواتین کی اکثریت غالب اقلیت کے مظالم کاشکارہے، حیدرعباس رضوی

    خواتین کی اکثریت غالب اقلیت کے مظالم کاشکارہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی: ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کہتے ہیں کہ جاگیرداروں اور وڈیڑوں کی بیٹیاں تو سیاست میں آسکتی ہیں لیکن ایک غریب کی بیٹی کو اختیار نہیں،ایم کیو ایم کو دیکھا دیکھی خواتین کے دھرنے اور جلسے کرنے والی جماعتیں انکی حرمت کا خیال بھی رکھا کریں ۔

    نائن زیرو پر خواتین پر ہونے والے تشدد کے عالمی دن کے موقع پرعورت کا تحفظ معاشرے کی اخلاقی ذمے داری ۔۔کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا،پروگرام سے خطاب میں ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جنھوں نے خواتین کو سیاست میں متعارف کرایا، متحدہ کی تقلید کرنے والی جماعتیں اپنے جلسوں اور دھرنوں میں خواتین کی حرمت کا بھی خیال رکھا کریں ۔

    ملک بھر کےجاگیرداروں اور وڈیڑوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حیدر عباس کا کہنا تھا کہ جاگیرداروں کی بیٹیاں تو سیاست میں آسکتی ہیں ، لیکن غریب کی بیٹی کو پڑھنے تک کا اختیار بھی نہیں، سیمینار سے جسٹس (ر) ماجدہ رضوی اور دیگر اہم شخصیات نے بھی اہم خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے وویمن پروٹیکشن ، حراسمینٹ بل سمیت ریپ وکٹم جیسے سیاہ قانون میں تبدیلی کراکر خواتین کا تحفظ معاشرے میں یقینی بنایا۔

  • ایک روزہ شدید مندی کےبعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پھرنمایاں تیزی

    ایک روزہ شدید مندی کےبعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پھرنمایاں تیزی

    کراچی: ایک روزہ شدید مندی کےبعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پھرنمایاں تیزی کارجحان پایا گیا، کاروباری ہفتےکےآخری روزسرمایہ کارمارکیٹ میں دوبارہ سرگرم ہوگئے۔

    جمعے کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں دو سو چھپن پوائنٹس کی حتمی تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس سے ایک دن قبل جمعرات کو مارکیٹ میں پانچ سو پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی تھی، کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاردوبارہ مارکیٹ میں سرگرم ہوتےنظرآئے۔

    آئل اینڈگیس،سیمنٹ، انرجی اور بینکنگ سیکٹر کے شئیرز میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نمایاں رہی،کاروبارکےاختتام پرہنڈریڈ انڈیکس اکتیس ہزار دو سو اُنتالیس پوائنٹس سےبڑھکر اکتیس ہزار چار سوپچیانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی

    کراچی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی

    کراچی:  اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوکاروبارکا آغاز ہی مندی سےہوا جس میں بتدری اضافہ ہوتاچلاگیا۔۔بڑےمالیاتی اداروں کی جانب سے شئیرزکی فروخت بڑھانےکےباعث دوران ٹریڈنگ مارکیٹ سات سو پینتیس پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کاشکار ہوئی تاہم یہاں سے مارکیٹ میں ریکوری آتےدیکھی گئی۔

    تجزیہ کاروں کےمطابق مسلسل اُوپرجانےکےبعد شئیر مارکیٹ میں ٹیکنیکل کریکشن آنی تھی جبکہ سیاسی صورتحال پھربگڑنے کےخدشات بھی مندی کی اہم وجہ رہے۔

  • طاہرالقادری کاچوہدری نثارکے بیان پرشدید ردعمل

    طاہرالقادری کاچوہدری نثارکے بیان پرشدید ردعمل

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ریاستی اداروں پر نہ کبھی پہلے دھاوا بولا نہ آئندہ دھاوا بولیں گے ،دھاوابولنے والے خود حکمران ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے تیس نومبر کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، ان کا کہنا تھا حکومت پر دھاوا بولا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہاں کا قانون ہے کہ جو آپ سے اختلاف رکھے اسے چور اور ڈاکو کہنا شروع کر دیا جائے۔جو لوگ انقلاب لانا چاہتے ہیں وہ انقلاب نہیں بگاڑ لا رہے ہیں، تحریک انصاف کے انقلاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس کسی کو گالی دینا کہاں کا انقلاب ہے۔

  • حکومت طاہرالقادری کو گرفتار نہیں کریگی،ترجمان

    حکومت طاہرالقادری کو گرفتار نہیں کریگی،ترجمان

    لاہور: صوبائی وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو عمران خان کے دھرنے کے لیے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی

    جبکہ طاہرالقادری کو وطن واپسی پر گرفتار بھی نہیں کیا جائے گا،ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم نئی جے آئی ٹی انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی۔

    اس سلسلے میں وہ وزیراعظم سمیت کسی سے بھی تحقیقات کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تیس نومبر کے دھرنے کے لیے پنجاب اور لاہور سے نکلنے والے جلوسوں کو نہیں روکا جائے گا۔

    جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر نہ تو انہیں گرفتار نہیں کیاجائے گا اور نہ ان پر پابندی عائد کی جائے گی، زعیم قادری کا کہنا تھاکہ آئی ڈی پیزپرتشدد اوران کے خلاف مقدمات کے اندراج نے عمران خان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا ہے۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس

    وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے تیس نومبر جلسے کی سیکورٹی پر وزیراعظم  کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس منعقد ہوا۔

    وزیراعظم کی صدارت اجلاس میں ملکی صورتحال اورسیکیورٹی معاملات پر بات چیت ہوئی، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سکیورٹی صورتحال صورت حال پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں تیس نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بڑے اجتماع کے اعلان کا معاملہ بھی اٹھا اور تیس نومبر جلسے سے درپیش صورتحال کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

    اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں شمالی وزیرستان آپریشن اور آئی ڈی پیز کے امور پر بات کی گئی۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نیاریکارڈ قائم

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نیاریکارڈ قائم

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نیاریکارڈ قائم، ملکی تاریخ میں پہلی بار بتیس ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبورکرگئی۔

    ہر روز نیا ریکارڈ اپنے نام کرنے والی کراچی اسٹاک مارکیٹ نےمنگل کو ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنےنام کیا، یہ ریکارڈ تھا ملکی تاریخ میں پہلی باربتیس ہزارپوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبورکرنا، شرح سود میں کمی سےآنے والی تیزی منگل کو بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لئےرہی جس میں مزید اضافہ اُس وقت ہوا جب مارکیٹ میں دو بڑے بینکوں کی جلد نجکاری کی خبریں گردش کرنےلگیں اور یوں مارکیٹ کےہنڈریڈ انڈیکس میں تین سوتین پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا جس سےمارکیٹ 320006 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوئی۔