Tag: dharna

  • کورنگی پولیس مقابلہ مشکوک بن گیا، مقتول کے اہلخانہ کا دھرنا

    کورنگی پولیس مقابلہ مشکوک بن گیا، مقتول کے اہلخانہ کا دھرنا

    کراچی : کورنگی صنعتی ایریا میں گزشتہ رات ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک بن گیا، مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزم کے اہلخانہ لاش لے کر پریس کلب پہنچ گئے، ایس ایس پی کورنگی نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گزشتہ رات پولیس مقابلے میں ایک نوجوان کی ہلاکت سوالیہ نشان بن گئی۔

    موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت پر مقتول کے اہل خانہ سراپا احتجاج بن گئے جس کے بعد ایس ایس پی کورنگی نے مشکوک مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔

    مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کے اہل خانہ لاش لے کر پریس کلب پہنچ گئے تھے، مظاہرین نے لاش پریس کلب کے باہر رکھ کر دھرنا دے دیا، پی ٹی آئی ایم پی اے راجہ اظہر بھی پریس کلب پہنچ گئے۔

    اہلخانہ کا دعویٰ تھا کہ پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر شہزاد چانڈیو اور اس کے دوست کو روکا، شہزاد چانڈیو کے دوست کو گھر سے کاغذات لانے کا کہا۔

    اہلخانہ نے بتایا کہ شہزاد کے پاس رجسٹریشن والی موٹرسائیکل تھی، پولیس شہزاد کو تھانے لائی ہی نہیں، صبح مقابلے میں مارے جانے کا علم ہوا۔

    اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ مقابلے میں شامل اہلکاروں کو معطل کرکے تحقیقات کی جائیں، پولیس اہلکاروں کی معطلی تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا اور اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوا، ہلاک ملزم سے اسلحہ، موبائل فون، موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    بعد ازاں لواحقین نے پریس کلب کے باہر جاری احتجاج ختم کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کورنگی کی جانب سے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کیا گیا ہے۔ لواحقین میت کے ہمراہ پریس کلب سے گھر واپس روانہ ہوگئے۔

    اس حوالے سے واقعے کے تفتیشی افسرایس پی لانڈھی نے بتایا کہ واقعے کی انکوائری دوروزمیں مکمل کرلی جائے گی، پولیس اہلکاروں پر الزام ثابت ہوا توقانونی کارروائی ہوگی۔

  • بھارت میں مدارس کے ہزاروں اساتذہ کی زندگی اجیرن، سراپا احتجاج

    بھارت میں مدارس کے ہزاروں اساتذہ کی زندگی اجیرن، سراپا احتجاج

    کولکتہ : گزشتہ35 دنوں سے احتجاج کرنے والے مدرسہ کے اساتذہ نے کولکتہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرکے تنخواہ دینے یا خودکشی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    بھارت میں تنخواہ اور سرکاری سہولیات کے مطالبہ کرتے ہوئے گذشتہ35 دنوں سے مدرسہ اساتذہ کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے اساتذہ نے میڈیا کو بتایا کہ نو سال سے 235 مدارس کے ڈھائی ہزار اساتذہ کی جانب سے حکومت سے تنخواہ اور دوپہر کے کھانے جیسی سرکاری سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن ریاست کی جانب سے اس سلسلے اب تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ مدارس کے ڈھائی ہزار اساتذہ نے گزشتہ 35 دنوں سے کولکتہ محکمہ تعلیم کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے لیکن تاحال حکومت نے ان کے کسی بھی مطالبے پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

    اس ضمن اساتذہ نے میڈیا کو بتایا کہ آج کلکتہ ہائی کورٹ میں اساتذہ کی جانب سے ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے تنخواہ دینے یا خودکشی کرنے کی اجازت مانگی گئی یا تمام اساتذہ کو زندگی بھر کے لئے جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ کم سے کم ہمیں دو وقت کا کھانا نصیب ہوسکے۔

  • مودی کا سگا بھائی بھی بی جے پی کیخلاف دھرنے پر بیٹھ گیا

    مودی کا سگا بھائی بھی بی جے پی کیخلاف دھرنے پر بیٹھ گیا

    لکھنؤ : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے چھوٹے بھائی پرہلاد مودی بھی بڑے بھائی کی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف دھرنے پر بیٹھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے لکھنؤ ایئر پورٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے چھوٹے بھائی پرہلاد مودی نے حکومتی اقدامات کیخلاف دھرنا دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرہلاد مودی اپنے حامیوں کو پولیس کے ذریعہ گرفتار کیے جانے کے عمل سے ناراض  ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ گرفتار افراد کو جلد از جلد آزاد کیا جائے۔

    آل انڈیا فیئر پرائس شاپس فیڈریشن کے نائب صدر پرہلاد مودی اس سے قبل بھی بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کرچکے ہیں، ایک سابقہ بیان ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت عوام کی توقعات کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے قوت ارادی نہیں رکھتی۔

    پرہلاد نے بی جے پی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا  تھاکہ اگر حکومت عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دیتی تو اتر پردیش و بہار کے اسمبلی انتخابات میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بصورت دیگر یوپی اور بہار میں وہی ہوگا جس کا سامنا دہلی میں بی جے پی کو ہوا تھا۔

  • ناپسندیدہ حکومت کو بھی جتھوں کے ذریعے گرانا مناسب نہیں، چوہدری نثار

    ناپسندیدہ حکومت کو بھی جتھوں کے ذریعے گرانا مناسب نہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ناپسندیدہ حکومت کو بھی جتھوں کے ذریعے گرانا مناسب نہیں،اس وقت بھی کہا تھا کہ دھرنوں سے حکومت تبدیل کرنا غلط روایت ہوگی۔

    یہ بات انہوں نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے کو بھی غلط کہا تھا اب یہ دھرنا بھی غلط ہے۔

    چوہدری نثاراچانک کوئی جھتہ آئے اور کہے کہ حکومت تبدیل کرو تو کیا ہوجانی چاہیے؟ اس وقت بھی کہا تھا کہ دھرنوں سے حکومت تبدیل کرانا غلط روایت ہوگی۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ ایک جتھہ جائے گا تو دوسرا آجائے گا، اُس وقت جو جو دھرنوں کو غلط کہہ رہاتھا آج اسے ٹھیک کہہ رہا ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ اگر دھرنا ایک دفعہ بیٹھ جائے تو پھر اسے اٹھانا مشکل ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک بہت سے سیکیورٹی ایشوز سے دوچار ہے، ایسے میں اس طرح کے احتجاج سیکیورٹی کیلئے خدشات پیدا کرسکتے ہیں۔

  • کسی گروہ کو مسلح ہوکر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شاہ محمود قریشی

    کسی گروہ کو مسلح ہوکر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمہوریت میں کسی لٹھ برداری کی گنجائش نہیں ہوتی، کسی گروہ کو مسلح ہوکر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پر امید ہوں کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ احتجاج سے متعلق عدالت کے فیصلوں پر من وعن عمل ہوگا۔

    نیب کا قانون واضح کہتا ہے کہ ملیشیاز کی اجازت کسی کو نہیں ہوگی اور کسی گروہ کو مسلح ہوکر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ کسی لٹھ برداری کی جمہوریت میں گنجائش نہیں ہوتی، جمہوریت میں مختلف فورمز ہوتے ہیں جہاں بات کی جاتی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا مقدمہ بھرپور اندازمیں لڑا جارہا ہے، پاکستان دنیا کو قائل کررہا ہے کہ ہم نے یہ اقدامات اور ریفارمز کی ہیں، حماد اظہر کی سربراہی میں ٹیم بہترین کام کررہی ہے۔

    میں پر امید ہوں کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل جائے گا حالانکہ بھارت نے اپنی پوری کوشش کی کہ کسی بھی طرح پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کیا جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے حال ہی میں ایک ملک کا دورہ کیا، اس دورے کا ایک نکاتی ایجنڈا یہ تھا کہ پاکستان کی حمایت نہ کی جائے، جس طرح بھارت ماضی میں چین سے مایوس لوٹا اس ملک سے بھی لوٹے گا۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے، صدر ڈونلڈٹرمپ کسی کی کال کے زیادہ منتظر ہوں گے تو وہ عمران خان کے ہوں گے، ملک میں سیاسی عدم استحکام سے معیشت کو نقصان کا خدشہ ہے۔

    پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئیں بائیں شائیں ہمیشہ بھارت کی جانب سے کی گئی ہے، مذاکرات کے راستے پر چلنے سے ہمیشہ بھارت نے انکار کیا،5اگست کے اقدام سے بھارت کے ساتھ مستقبل میں مذاکرات ممکن نہیں۔

    بھارت سے کوئی دوست آئے گا تو ان کا احترام ضرور کیا جائے گا، میں نہیں سمجھتا کہ بھارت سے مستقبل میں کوئی مذاکرات ہوں گے،5اگست کےاقدام سے تو بھارتی عوام اور اپوزیشن بھی نالاں ہے۔

  • ماضی میں 3 ہفتے اور ہم نے صرف 3 دن میں دھرنا ختم کرایا، فیصل واوڈا

    ماضی میں 3 ہفتے اور ہم نے صرف 3 دن میں دھرنا ختم کرایا، فیصل واوڈا

    کراچی : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ماضی میں 3ہفتےاور ہم نے3دن میں مذاکرات سے دھرنا ختم کرایا، حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان عادل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ ماضی میں 3ہفتےاورہم نے3دن میں مذاکرات سے دھرنا ختم کرایا، دھرنے والوں سے مذاکرات کرنے پرحکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    سپریم کورٹ حکم کرے گی تو حکومت نام ای سی ایل میں ڈالے گی، وزیر اعظم نے پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے، حکومتی رٹ کو کوئی بھی چیلنج کرے گا وہ ناقابل قبول ہے، توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف وزارت داخلہ نے ایکشن شروع کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے کی اجازت کوئی بھی مذہب نہیں دیتا، لوگوں کے ہاتھوں گمراہ بچوں کو مار سکتے تھے مگر ہم یہ نہیں کرسکتے،
    انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، اسلامی تعلیم کو لازمی قراردیا جائے تاکہ لوگوں کو گمراہ کرنے سے روکا جاسکے، مدارس کی حمایت کرتے ہیں کیوں اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوسکتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں پاکستان صرف ہمارا نہیں ن لیگ، پی پی کا بھی ہے، حکومت پوائنٹ اسکورنگ نہیں کررہی ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ ورغلائے گئے نوجوانوں کیخلاف ایکشن نہ کرنا عقلمندی ہے، کوئی آکر غلط کام کرے تو ہم مدارس کو برا بھلا نہیں کہہ سکتے، فوج اور سپریم کورٹ حکومت کا حصہ ہیں ان کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، پی پی قیادت کی عزیر بلوچ کے ساتھ تصاویر ہیں آج وہ ہم پر تنقید کررہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان سچ بات کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ملک میں کرپشن ہے، وزیر اعظم جھوٹ بول کر کسی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے نہیں بلاسکتے، چین کے ساتھ دیگر ملکوں سے بھی اچھی خبروں کی امید ہے۔

  • چھ ممبران کی معطلی کا فیصلہ واپس لینے تک اسمبلی میں نہیں جائیں گے، حمزہ شہباز

    چھ ممبران کی معطلی کا فیصلہ واپس لینے تک اسمبلی میں نہیں جائیں گے، حمزہ شہباز

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھ ممبران کی معطلی کا فیصلہ واپس لینے تک اسمبلی میں نہیں جائیں گے، ضمنی الیکشن میں عمران خان نئے پاکستان کا مقدمہ ہار چکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر چھ ن لیگی ارکان کی نااہلی کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قوم اسپیکر پنجاب اسمبلی کا تماشا دیکھ رہی ہے، اسپیکر سے کہتا ہوں کہ غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں۔

    آج میرے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی، اسپیکر کے من پسند سیکریٹری کے بھتیجے نے میرے خلاف درخواست جمع کرائی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اپوزیشن میں مجرم بیٹھے ہیں بیورو کریسی اور پولیس کام خراب کررہی ہے جبکہ وفاقی کابینہ میں بیٹھے لوگوں پر بھی کئی کیسز ہیں۔

    اب قوم پر سب کچھ عیاں ہوگیا ہے، یہ کھلاڑی بھی نہیں، اناڑی لوگ ہیں، ملک کیسے چلائیں گے؟ ضمنی الیکشن میں شکست پر عمران خان نئے پاکستان مقدمہ ہارچکے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان غریبوں سے روزگار چھین رہے ہیں، اسپیکر کی رولنگ سے پہلے کمیٹی بنتی ہے اور انکوائری ہوتی ہے، اسپیکر نے کارروائی کردی مگر ہم جعلی کارروائی نہیں مانتے، چھ ممبران کی معطلی کافیصلہ واپس لینے تک اسمبلی میں نہیں جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کرسی پر بیٹھ کر نہیں بنا جاتا وہ عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے، عوام نے ضمنی الیکشن میں جعلی مینڈیٹ والی حکومت کومسترد کردیا، ہمیں پاکستان کی فکر ہے، جعلی مینڈیٹ کیخلاف سب کو مل بیٹھنا ہے، مولا جٹ اور نوری نت کے نعروں سے ڈرنے والے نہیں۔

  • لاہور :دھرنوں کی مخالفت کرنے والی ن لیگ کے کارکنان کا دھرنا، ٹریفک معطل، عوام پریشان

    لاہور :دھرنوں کی مخالفت کرنے والی ن لیگ کے کارکنان کا دھرنا، ٹریفک معطل، عوام پریشان

    لاہور : نون لیگ کے کارکنوں نے ڈیفنس موڑ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردیا، کارکنان کی گرفتاریوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ماضی میں دھرنے دینے والوں پر انگلیاں اٹھانے والوں نے خود بھی دھرنا دے دیا۔ لاہور میں نون لیگ کے کارکنوں نے اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف دھرنا دے دیا۔

    مشتعل کارکنان نے ڈیفنس موڑ پر کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کے دوران ٹریفک روک دیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دھرنا چار رگھنٹے تک جاری رہا، اس دوران کارکنان نے حکومت کیخلاف شیدی نعرے بازی کرتے ہوئے کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

    دھرنے کے باعث والٹن روڈ، ڈیفنس مین بلیورڈ، کیولری گراؤنڈ، فردوس مارکیٹ اور شہر کے دیگر علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم کارکنوں کی گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں۔

    اس موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی ڈیفنس موڑ چوک پر لیگی کارکنوں سے اظہاریکجہتی کے لیے احتجاج میں شریک ہوئے، مظاہرین نے گاڑیوں پر ڈنڈے بھی برسائے، بعد ازاں چار گھنٹے تک احتجاج کرنے والے کارکنان دھرنا ختم کرکے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

  • متحدہ قبائل پارٹی کا دھرنا، فاٹا میں انتخابات کا مطالبہ، الیکشن کمیشن کا انکار

    متحدہ قبائل پارٹی کا دھرنا، فاٹا میں انتخابات کا مطالبہ، الیکشن کمیشن کا انکار

    اسلام آباد : متحدہ قبائل پارٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنا دیا، تحریک جوانان پاکستان نے حکومت کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کا ریڈ زون میں متحدہ قبائل پارٹی کے زیر اہتمام تحریک جوانان پاکستان نے دھرنا دیا، دھرنے کے شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

    ان کا کہنا ہے کہ ملک میں نگراں حکومت قائم ہے لہٰذا فاٹا میں بھی اسی حکومت کے ذریعے 25جولائی کو الیکشن کرائے جائیں، اگلی حکومت کے ماتحت یہ الیکشن نہ کرائے جائیں۔

    تحریک جوانان پاکستان نے حکومت کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کی صوبائی نشستوں پر الیکشن کرائے جائیں بصورت دیگر پورا ملک جام کردیں گے۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے فاٹا کی صوبائی نشستوں پر انتخابات کی درخواست مسترد کردی ہے۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بھی معاملے پر ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

    متحدہ قبائل پارٹی نے لیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بعد ازاں متحدہ قبائل پارٹی کے شرکاء منتشر ہوگئے، متحدہ قبائل کے چیئرمین حبیب نور نے کہا ہے کہ ہم اپنے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مطالبات پر قائم ہوں، دھرنا نہیں دوں گا، مزید استعفے آئینگے، پیرحمیدالدین سیالوی

    مطالبات پر قائم ہوں، دھرنا نہیں دوں گا، مزید استعفے آئینگے، پیرحمیدالدین سیالوی

    اسلام آباد : پیر سیال شریف حمیدالدین سیالوی نے کہا ہے کہ اب اتنے استعفےآئیں گے جو نواز لیگ کیلئے کافی ہوں گے، اپنے مطالبات پر قائم ہوں اور رہوں گا، نہ میں نے پہلے دھرنا دیا نہ اب دوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پیرحمیدالدین سیالوی نے کہا کہ استعفوں سے نواز لیگ کو فرق نہیں پڑتا تو نہ پڑے، مزیداستعفے ابھی اور آئیں گے، کافی لوگوں نے استعفے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، ان کی تعداد سےمتعلق ابھی نہیں بتاسکتا۔

    ایک سوال کے جواب میں پیرحمیدالدین سیالوی کا کہنا تھا کہ اگر رانا ثنا ءاللہ کا استعفیٰ نہ آیا تو گوجرانوالہ، گجرات کے بعد آخر میں لاہور جائیں گے لیکن تینوں شہروں میں دھرنا نہیں دیں گے، اپنےمطالبات پر قائم ہوں اور رہوں گا، نہ میں نےپہلےدھرنادیانہ اب دوں گا، میں نہ جھکوں گا نہ ہی مجھے خریدا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی تقریر سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، راناثنا ختم نبوت پرایمان رکھنے کا حلفیہ بیان دیں، تمام علماء کرام مل کر جو فیصلہ کریں گے اس پرعمل کروں گا۔

    پیرحمیدالدین سیالوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی سمیت کسی جماعت سے رابطہ نہیں ہے، استعفے سے متعلق شہبازشریف نے ایک بار کال کی تھی، لیکن وہ نہیں آئے، جبکہ شہباز شریف نے ٹیلی فون پر کہا تھا کہ تین دن میں آکر آپ کے مطالبات مانیں گے، دیکھتے ہیں انہیں عقل کب آتی ہے، حمزہ شہبازشریف سے کبھی رابطہ نہیں ہوا۔

    پیرحمیدالدین سیالوی نے مزید کہا کہ حکومت سے بات چیت ہوسکتی ہے، اپنے مطالبات منوا سکتے ہیں، سال 2013میں میرے بیٹے کے پاس پی ٹی آئی سمیت دیگر ممبران آئے، میرے بیٹے نے کہا کہ الیکشن لڑنے سے متعلق والد سے اجازت لیں۔