Tag: dharny

  • دھرنوں کےدوران ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا،ایف بی آر

    دھرنوں کےدوران ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا،ایف بی آر

    اسلام آباد: ملک بھرسےٹیکس جمع کرنےوالےادارےفیڈرل بورڈ آف ریونیوکاکہنا ہےکہ دھرنوں کےدوران ٹیکس وصولیوں میں نواسی ارب روپےکااضافہ ہوا۔

    دھرنوں کو معاشی ترقی میں رکاوٹ قراردینےکےحکومتی مؤقف کی خوداُس کےایک ذمے دار ادارےایف بی آرنےنفی کردی ہے۔ایف بی آرکےمطابق رواں مالی سال کےپہلےچارماہ میں 750 ارب روپےکاٹیکس وصول کیاگیا۔

    جوپچھلےمالی کےاسی عرصےمیں وصول کئےگئےٹیکس ریونیو661 ارب روپےسےنواسی ارب روپےزائدہے۔اسی طرح رواں سال اکتوبرمیں ایف بی آر نےایک سواٹھاسی ارب روپےکاٹیکس جمع کیاجبکہ پچھلےسال اکتوبرمیں ایک سوساٹھ ارب روپےکاٹیکس وصول کیاتھا۔

  • استعفے منظور کرنا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے ، الیکشن کمیشن

    استعفے منظور کرنا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے ، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے کہا ہےکہ استعفےمنظور کرنااسکاکام نہیں، اسپیکر اسمبلی استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں۔

    اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کا فیصلہ الیکشن کمیشن کےسر ڈالنے کی کوشش ناکام ہو گئی، الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ استعفوں کی منظوری اسپیکر کا اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے ، استعفوں کامعاملہ پی ٹی آئی اور اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ہے اسپیکر خود استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں۔

    الیکشن کمیشن حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگراسپیکر استفعے منظور کرتے ہیں تو گزشتہ تاریخوں منظور نہ کریں، اس سے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں، قانون کے مطابق استعفوں کی منظوری کے بعد ساٹھ روز میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں ،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق استعفوں کی منظوری کے حوالے سے خط اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا جا چکا ہے ۔

  • اسپیکر ایازصادق کااستعفےالیکشن کمیشن کو بھیجنےکااعلان

    اسپیکر ایازصادق کااستعفےالیکشن کمیشن کو بھیجنےکااعلان

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفے انفرادی طور پر تصدیق کے بعد ہی منظور ہوں گے جبکہ اب اس تمام صورتحال سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کروں گا۔

    میڈیا سے گفتگو میں اسپیکرایازصادق کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں بلکہ بطور اسپیکریہاں با ت کررہے ہیں ایاز صادق نے کہا کہ آئین کہتا ہے استعفوں سے متعلق تصدیق کروں،استعفے کے رضاکارانہ ہونے کی تصدیق کرنا میرافرض ہے کوشش کی شفاف طریقے سے معاملے کوپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

    اسپیکر ایاز صادق کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے پاس ایک ہی راستہ ہے معاملے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کروں۔

    اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ عباسی نے پی ٹی آئی اراکین پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ  پی ٹی آئی ممبران قائمہ کمیٹیوں میں شریک ہورہے تھے، گاڑیاں اورپیٹرول استعمال کررہے ہیں جبکہ ان کے مطابق وہ مستعفی بھی ہو چکے ہیں،تجزیہ نگاراس بات کاامکان ظاہرکررہے ہیں کہ حکومت کااستعفی منظورنہ کرنے کافیصلہ مذاکرات کے ایک راستے کو کھلا رکھنے کی حکمت عملی کا حصہ دکھائی دیتا ہے۔

  • عمران خان اینڈ کمپنی اقتدار کے بھوکے ہیں، سعد رفیق

    عمران خان اینڈ کمپنی اقتدار کے بھوکے ہیں، سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اینڈ کمپنی اقتدار کے بھوکے ہیں، جس نے ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کی اس پر خداکی لعنت ہو۔

     وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان مینڈیٹ چوری ہونے کے باوجود نظام کا حصہ کیوں رہے، تحریک انصاف عمران خان کو حکمران بنانے کا مقدمہ لڑرہی ہے، تحریک انصاف والے جمہوری نظام پر خودکش حملے کرنے پر اتر آئے۔

  • دھرنوں کی سیاست سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ سعد رفیق

    دھرنوں کی سیاست سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا،خطے میں امن کی پاکستان سے زیادہ بھارت کو ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ سترہ ماہ میں حکومت نے دہشت گردی سمیت بڑے چیلنجز کا سامنا کیا۔ انھوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کی وجہ سے نہ صرف چینی صدر سمیت تین سربراہان مملکت کے دورے منسوخ ہو ئے، بلکہ ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے بھی محروم ہوا۔.

    ملک کو آگے لے جانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو اس کا عوام اور ریاست کو ہو گا ۔خطے میں امن کی پاکستان سے زیادہ بھارت کو ضرورت ہے۔

  • میں دو چہروں والا سیاست دان نہیں،نوازشریف

    میں دو چہروں والا سیاست دان نہیں،نوازشریف

    اُچ شریف: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے والے میرے استعفے کی بات کرتے ہیں میں ایک کروڑ سے زائد عوام کا نمائندہ ہوں۔ انۃوں نے کہا کہ میں دو چہروں والا سیاست دان نہیں ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اُچ شریف میں متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ غریبوں کی بات کرنے والے اپنے محلوں اور کینٹینروں میں بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آفرین ہے ان سیاستدانوں پرجنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا۔

    نواز شریف نے  عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوےئے کہا کہ دھرنے والے صرف نواز شریف کا استعفی چاہتے ہیں جو ایک کروڑ سے زائد لوگوں کا نمائندہ ہے،انہیں اگر میرا استعفیٰ چاہیئے تو اتنے ہی لوگ لے کر آئیں جتنے لوگوں کا میں نمائندہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنوں کی بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کریں، میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان پہلے نیاخیبرپختونخوا بنائیں اس کے بعد نئے پاکستان کی بات کریں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ بہاولپور میں سولر پارک پروجیکٹ سے پورے جنوبی پنجاب کو بجلی مل سکے گی،سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا،حکومت تباہ ہونے والی زمینوں کے کسانوں کو مکمل معاوضہ ادا کرے گی۔

    امنہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کام کریں گے تاکہ ملک کی تقدیر بدل سکیں،انکا کہنا تھا کہ لاہور سے بہاولپور اور کراچی تک موٹروے تعمیر کی جائے گی۔

  • دھرنوں کی وجہ سے ہم اپنا کام نہیں رو ک سکتے،ایازصادق

    دھرنوں کی وجہ سے ہم اپنا کام نہیں رو ک سکتے،ایازصادق

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی کانفرنس اگلے سال پاکستان میں ہو گی کینیڈا ،برطانیہ اور اسٹریلیا نے پاکستان کی میزبانی کی مخالفت کی ہے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ بھارت سمیت ایشیائی ممالک نے پاکستان کی میزبانی کی حمایت کی ہے انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پانچ سو کے قریب وفود شریک ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم اور دہشت گردی میں کمی آئی ہے، اسپیکر نے کہا کہ کینیڈا ،برطانیہ اور آسٹریلیا نے پاکستان میں دھرنوں کے باعث میزبانی کی مخالفت کی، مگر ان دھرنوں کی وجہ سے ہم اپنا کام نہیں رو ک سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے ابھی منظور نہیں ہوئے عمران خان اگر قومی اسمبلی کے رکن رہے تو انہیں کانفرنس میں شر کت کی دعوت دی جائے گی۔

  • ملتان مسلم لیگ ن کا لاہور سے بھی بڑا قلعہ ہے، جاوید ہاشمی

    ملتان مسلم لیگ ن کا لاہور سے بھی بڑا قلعہ ہے، جاوید ہاشمی

    ملتان: جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ابھی بھی اس ملک کو غیر مستحکم کرنے کا عمل جاری ہے اور میں ملک کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کو کنٹینر کی بجائے ووٹ سے جواب دینا چاہتا ہوں۔

    ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے نوجوان گو نواز گو کے نعرے برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں کنٹینروں پر بیٹھے ہوئے لوگوں کو عدم تشدد سے جنگ جیتنی چاہیئے، جاوید ہاشمی کاکہنا تھا کہ ن لیگ یوتھ مجھ سے کنٹرول نہیں ہورہے اگرمیاں نوازشریف میری مدد کرنا چاہتے ہیں تو خدارا اپنے شیروں کو کنٹرول کریں ہم امن کی فضا قائم رکھنا چاہتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ایک جلسے میں کسی نے نعرہ لگایا تو ن والوں نے اسے مارنا شروع کردیا میری مداخلت کی وجہ سے نقصان ہونے سے بچ گیا ،انہوں نے کہا کہ ملتان مسلم لیگ ن کا لاہور سے بھی بڑا قلعہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا لیکن ملتان میں انتخابی جلسہ کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں شاہ محمود قریشی سے بھی ووٹ مانگوں گا اور میں تو ان کے گھر پر گیا بھی گیاتھا لیکن دروازہ بند تھا دروازہ اس لیئے نہ کھٹکھٹایا کہ کہیں وہ یہ نہ کہیں کہ دروازہ توڑ دیا ہے اور میڈیا مجھے بلو بٹ ہی نہ بنا دے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ میڈیاوالے شیخ رشید کو مناظرےکے بجائے پریس کلب کے کسی کمرے میں میرے ساتھ تو بٹھا دیں، رائے ونڈ میں 42 میٹر لگنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان میٹروں کا جواب رائے ونڈ والے خود ہی دیں گے انہوں نے کہا کہ میرا مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اگر منتخب ہوا تو میاں نوازشریف سے اس خطے کے ترقیاتی کام ضرور کروائوں گا۔

  • دھرنے والے عیدالاضحیٰ کو سیاست کی نظر نہ کریں، خورشید شاہ

    دھرنے والے عیدالاضحیٰ کو سیاست کی نظر نہ کریں، خورشید شاہ

    سکھر: خورشید شاہ کہتے ہیں عمران خان اور طاہرالقادری سے التجا ہے کہ عید جیسے خوشیوں کے تہواروں کو سیاست کی نظر نہ کریں۔۔پیر پگارا کہتے ہیں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

    اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عید قرباں سے پہلے حکومت نہیں گئی۔

    عمران خان اور طاہرالقادری سے التجا ہے کہ عید جیسے تہواروں کا احترام کریں۔ عید جیسی خوشیوں کے تہواروں کو سیاست کی نظر نہ کریں۔

    مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے خیر پور میں عید کی نماز ادا کی۔ حروں کے روحانی پیشوا پیر پگاڑہ کا اپنے مریدین کے اجتماع سے روحانی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک نازک حالات سے گذر رہاہے اس لئے ملکی سلامتی اور پاک افواج کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اس لئے انسانیت کی خدمت کرنے میں دلی سکون ہوتا ہے۔

  • قوم کو سچ بتانے کی کوشش کی ہے، جاوید ہاشمی

    قوم کو سچ بتانے کی کوشش کی ہے، جاوید ہاشمی

    ملتان: جاوید ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے میں چند ایک کے سوا سبھی رہنما ان کی تائید کرتے تھے۔

    ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں جاوید ہاشمی کاکہنا تھا کہ انہوں نےعمران خان سےکہاتھا کہ وہ صبرکریں، نوازشریف کی حکومت خودگرجائےگی،اب عمران خود کہہ رہے ہیں کہ معاملہ عید کے بعد چلا گیا ہے، تحریک انصاف کے دھرنے میں چندکےسواسب ان کی رائے کی تائیدکرتےتھے، جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ انہوں نے ہمیشہ قوم کو سچ بتانے کی کوشش کی ہےکہ اور ہمیشہ سچ سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو اس عذاب میں ڈالا ہے کہ ان کے دماغی ٹیسٹ ہونے چاہئیں، دھرنے والے اپنے بچوں کو گھروں میں اور غریب کے بچوں کو سڑکوں پر بٹھاتے ہیں جبکہ ہمارے لیڈر خود قربانی دینے کے بجائے قوم سے قربانی مانگتے ہیں۔