Tag: dharny

  • جمہوریت کیخلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کریںگے،نوازشریف

    جمہوریت کیخلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کریںگے،نوازشریف

    رائے ونڈ: وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے رائیونڈ میں ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کےخلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کریں گے۔

    چند ہزار لوگ کروڑوں کےمینڈیٹ کونقصان نہیں پہنچاسکتے،اصلاحات سےمتعلق مطالبات کوہم نےتسلیم کرلیاہے۔  وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنےوالوں نےقوم کی خوشحالی کےسفرمیں خلل ڈالا۔  قومی اسمبلی کہہ چکی ہے کہ جمہوریت کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ چندروزمیں ہیجانی کیفیت ختم ہوجائےگی۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھ سےوہ مطالبات بھی کئےجارہے ہیں جومیرے اختیارمیں نہیں۔ عمران خان کےساتھ بنی گالہ میں تفصیلی گفتگوہوئی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ممکن ہےعمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کوایک ہی دن خواب آیاہو کہ اسلام آباد پریلغارکرنی ہے۔ عوام دیکھ رہے ہیں کہ دھرنےمیں لوگ کتنےاورکرسیاں کتنی ہیں۔

  • عمران اورطاہرالقادری اٹھاون ٹو بی لانا چاہتے ہیں،نثارکھوڑو

    عمران اورطاہرالقادری اٹھاون ٹو بی لانا چاہتے ہیں،نثارکھوڑو

    کراچی: سندھ کے سینئر وزیرتعلیم نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک دھرنوں کے ذریعےاٹھاون ٹو بی لانا چاہتے ہیں جو ہم کسی صورت لانے نہیں دیں گے، کراچی میں سرکاری اسکول کی طالبات میں وظائف تقسیم کرنے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ماورائے آئین کوئی اقدام قبول نہیں کرینگے۔

    عمران خان اور طاہر القادری کو غیرآئینی مطالبات لے کر عدالتوں میں نہیں جانا چاہئے،وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان میں مسائل کا مستقل حل فوج نہیں بلکہ آئین اور جمہوریت میں ہے انہوں نے کہا کہ ووٹوں سے بددیانتی او دھاندلی کے سب خلاف ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بقاء اورآئین کی پاسداری کیلئے کوڑے کھائے اور جیلیں بھری ہیں،

    نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ میں بیس ہزار اساتذہ کو بھرتی کرنا ہے جن میں سے گیارہ ہزار کو آفر لیٹر جاری کئے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ نجی موبائل نیٹ ورک کمپنی سے تین سال کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت سندھ میں چھٹی جماعت سے لیکردسویں جماعت تک کی چار لاکھ طالبات کو اے ٹی ایم کارڈ اور ایزی پیسہ کی سہولت کے ذریعے ایک ارب بیس کروڑ روپے وظیفوں کی شکل میں تقسیم کئے جائیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ شہری علاقوں میں طالبات کو سالانہ دوہزار پانچ سو جبکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں طالبات کو تین ہزار پانچ سو سالانہ دیئے جائیں گے، تقریب میں طالبات کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے وظیفے دیئے گئے۔

  • دھرنوں کاخوف،ملتان میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ

    دھرنوں کاخوف،ملتان میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ

    ملتان : ضلعی انتظامیہ نے ملتان میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں سے خوف زدہ ہو کردفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے۔ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کو روکنے کے لئے ملتان کی ضلعی انتظامیہ گلو بٹ بن گئی۔

    ڈی سی او نے شہر بھرمیں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر کے ہر قسم کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی لگادی ہے جبکہ اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل طور پر پابندی عائدلگادی گئی ہے۔

    دوسری طرف شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے والے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ سمیت اڑسٹھ افراد پر دہشت گردی کا پرچہ درج کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کے مشتعل کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جس کے دوران مظاہرین نے شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر ہنگامہ آرائی بھی کی تھی۔

  • سپریم کورٹ نےعمران خان اورطاہرالقادری کوکل طلب کرلیا

    سپریم کورٹ نےعمران خان اورطاہرالقادری کوکل طلب کرلیا

       اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان اورطاہرالقادری کوکل عدالت میں اپنےموقف کی وضاحت پیش کرنےکاحکم دےدیا۔ سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام اوردھرنوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی بینچ نےکی۔ اعلیٰ عدالت نےدلائل سُننے کے بعد عمران خان اور ڈاکٹرطاہر القادری کونوٹسز جاری کردیئے اورعدالت میں اپنے موقف کی وضاحت کرنےکا حکم دیا۔

    چیف جسٹس ناصرالملک نے کہا راستے بند ہونے کے باعث متعددوکلا عدالت نہیں پہنچ سکے،، جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس میں کہا کہ احتجاج کرنا کسی کاحق ہے تو وہ اس طرح نہیں ہوسکتاہے کہ دوسرے کی حق تلفی ہو، آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کی آڑ میں غیر قانونی طور پرحکومت کے خاتمہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    آئین میں حکومت ختم کر نے کےطریقےموجودہیں۔ اُن سےہٹ کرکوئی بھی طریقہ غیرآئینی ہوگا۔کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی کہ آزادی اظہاررائےکی آڑمیں انتشار پھیلانےکی کوشش کرے

  • اسلام آباد دھرنوں کی بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج

    اسلام آباد دھرنوں کی بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج

    تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کو بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج دی جارہی ہے۔ تجزیہ نگاروں نے پاکستان کی سیاسی صورتحال کو خطے کے لئے اہم قراردیا ہے۔پی ٹی آئی اورپاکستان عوامی تحریک کے آزادی اورانقلاب مارچ دنیابھر کی توجہ کا مرکزہیں۔بین الاقوامی میڈیادھرنوں اوراحتجاج کی خبروں کو لیڈنگ اسٹوری کے طورپرکورکرہا ہے۔

    امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے عمران خان کے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہردھرنے کواہم سیاسی موڑ قراردیا۔ واشنگٹن پوسٹ کا تجزیہ ہے کہ پاکستان کی سیاسی ہلچل کے خطے کی صورتحال پرگہرے اثرات پڑیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عوامی احتجاج نے حکومت کو دفاعی پوزیشن لینے پرمجبورکردیا۔

    ٹیلی گراف کا کہنا ہے پاکستان میں سیاسی بحران گہرا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ گارڈین نے کہا ہے کہ دھرنوں نے وزیراعظم نوازشریف کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

  • سیاسی صورتحال کے باعث روپیہ اوراسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار

    سیاسی صورتحال کے باعث روپیہ اوراسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار

    کراچی :تحریک انصاف اور پاکستانی عوامی تحریک کے دھرنوں سے حکومت کے ساتھ ساتھ روپیہ اور اسٹاک مارکیٹ بھی دباؤ کا شکار ہوگئے، ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی اور ایک موقع پر اسٹاک مارکیٹ میں پانچ سو تیس پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی جس کے بعد مندی میں کمی تو آئی مگر مارکیٹ منفی زون سے باہر نہ نکل سکی۔

    دوسری جانب حکومت اور مرکزی بینک کی کوششوں کے باوجود بینکوں کے درمیان لین دین میں ڈالر کی قدر کم نہ ہوسکی بلکہ آج ڈالر کی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بیالیس پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر سو روپے پینتالیس پیسے میں فروخت ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں میں بھی ڈالر کی قدر دس پیسے اضافے کے ساتھ سو روپے تیس پیسے پر فروخت کیا جارہا ہے۔