Tag: dhmaka

  • نارتھ ناظم آباد،رینجرز کی موبائل پرخود کش دھماکہ، دو اہلکار شہید 3 زخمی

    نارتھ ناظم آباد،رینجرز کی موبائل پرخود کش دھماکہ، دو اہلکار شہید 3 زخمی

    کراچی : شہر کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی موبائل کے قریب خود کش دھماکہ، دو اہلکار شہید، تین زخمی۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں قلندریہ چوک قادریہ پیٹرول پمپ کے قریب حسب معمول گشت پر معمور رینجرز کی موبائل پر خود کش حملہ کیا گیا۔

    خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے بارود سے بھری موٹر سائیکل موبائل سے ٹکرادی، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس  کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

    موبائل میں موجود دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے، پولیس  اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

    جبکہ زخمیوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    سیکیورٹی اداروں نے جائے وقو عہ پر جانے والے راستے سیل کر دئیے،ٹریفک جام ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو کچھ دیر کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    دھماکہ کے باعث موٹر سائیکل کے ٹکڑے دور دور تک پھیل گئے، پولیس اہلکار خود کش حملہ آور کی نعش کے ٹکڑے تلاش کر رہے ہیں،شہید ہونے والے دونوں اہلکار موبائل میں آگے بیٹھے ہوئے تھے۔ شہید ہونے والے دونوں اہلکاروں کی شناخت یار محمد اور قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔

  • کوئٹہ جنکشن چوک پر دھماکہ 4 افراد جاں بحق 29  زخمی

    کوئٹہ جنکشن چوک پر دھماکہ 4 افراد جاں بحق 29 زخمی

    کوئٹہ:  جنکشن چوک پر دھماکے سےچار افراد جاں بحق اور انتیس زخمی ہو گئے جبکہ آگ لگنے سے کئی گاڑیاں اور دکانیں بتاہ ہو گئیں۔

    جنکشن چوک پر دھماکے کے نتیجے میں انتیس افراد زخمی ہو گئے ، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک سنا گیا جبکہ قریبی عمارتیں لرز اٹھیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے گرنے والے بجلی کے تاروں کے باعث لگنے والی آگ نے کئی گاڑیوں اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    دھماکہ ہوتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقہ گھیرے میں لے لیا ۔ اور فائر برگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ، دھماکے کے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پانچ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔