Tag: dhoni

  • دھونی کی ٹیم کی مسلسل شکستوں سے مایوس شروتی ہاسن رو پڑیں، ویڈیو وائرل

    دھونی کی ٹیم کی مسلسل شکستوں سے مایوس شروتی ہاسن رو پڑیں، ویڈیو وائرل

    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز کی مسلسل شکستوں کے باعث بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن اور فینز گراؤنڈ میں رونے لگے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    گزشتہ روز سن رائزرز حیدرآباد نے چنائی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر 5 وکٹوں سے ہرادیا تھا، اس میچ میں دھونی کی ٹیم محض 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، مخالف ٹیم نے 18.4 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا تھا۔

    دھونی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں صرف 2 مقابلے جیت سکی ہے اور پلے آف مرحلے میں ٹیم کی رسائی کا امکان ختم ہوچکا ہے۔

    دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے سپورٹرز اور فینز مسلسل شکستوں پر سخت مایوس ہوچکے ہیں، جبکہ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن کی روتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

    اس سے قبل بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا 5 لیٹر دودھ پینے اور واشنگ مشین میں لسی بنانے والی خبر پر ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔

    حال ہی میں آئی پی ایل کی فرنچائز ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی نے ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی۔

    ایونٹ کے دوران سابق بھارتی کپتان سے سوال ہوا کہ انہوں نے اپنے لیے سب سے عجیب افواہ اب تک کیا سنی؟ جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ’میں روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتا ہوں‘۔

    یاد رہے کہ 2000 کی دہائی میں افواہیں سامنے آئی تھیں کہ سابق بھارتی کپتان کی تندرستی کا راز روزانہ 5 کلو دودھ کا استعمال ہے جب کہ وہ واشنگ مشین میں لسی بناتے ہیں۔

    پہلگام واقعہ: شاہد آفریدی کا بھارتی سازش پر سخت ردعمل

    ماضی میں بھی سابق بھارتی کپتان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں دن بھر میں ایک لیٹر دودھ پیتا ہوں لیکن مزید 4 لیٹر بہت زیادہ ہے۔

  • یہ شخص میرے کپتان بننے میں حائل تھا، یوراج سنگھ نے پنڈورا باکس کھول دیا

    یہ شخص میرے کپتان بننے میں حائل تھا، یوراج سنگھ نے پنڈورا باکس کھول دیا

    سابق انڈین کرکٹر یوراج سنگھ کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر سترہ سینچریاں اور اکہتر نصف سینچریاں اسکور کرنے کے باوجود بھی انہیں کبھی قومی ٹیم کا مستقل کپتان نہیں بنایا گیا؟

    غیر ملکی اسپورٹس چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں یوراج سنگھ نے لب کشائی کی کہ ان کے کپتان نہ بننے کی وجہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی اور انڈین ٹیم کے کوچ گریگ چیپل تھے۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹیم کے کئی سینیئر کھلاڑی گریگ چیپل کے طریقہ کار سے خوش نہ تھے، ورلڈکپ سے صرف ایک ماہ پہلے انہوں نے ٹیم کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی جس سے سب متاثر ہوئے۔Imageیوراج نے انکشاف کیا کہ سابق کوچ کے سچن ٹندولکر سے معاملات اچھے نہ تھے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس معاملے میں اپنے ساتھی کھلاڑی کا ساتھ دیا، ’مجھے کپتان بننا تھا لیکن پھر گریگ چیپل والا واقعہ ہوا اور ایسا لگا جیسے چیپل یا سچن میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ انڈین کرکٹ بورڈ کے کچھ افسران کو یہ بات پسند نہیں آئی اور یہ کہا جانے لگا کہ کسی کو بھی کپتان بنایا جاسکتا ہے لیکن یوراج کو نہیں، پھر’مجھے اچانک ہی نائب کپتانی سے ہٹا دیا گیا اور ماہی (مہیندر سنگھ دھونی) کو دو ہزار سات کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کپتان بنا دیا گیا یہ میری توقع کے خلاف تھا۔Imageانہوں نے واضح کیا کہ مجھے کپتان نہ بننے پر کوئی افسوس نہیں اور دو ہزار سات کے ورلڈ کپ میں دھونی ایک اچھے کپتان ثابت ہوئے،میرے خیال میں دھونی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے لیے سب سے زیادہ اچھی چوائس تھے۔

    یاد رہے کہ یوراج نے دو ہزار انیس میں ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

  • ویراٹ کوہلی پر سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کی شدید تنقید

    ویراٹ کوہلی پر سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کی شدید تنقید

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کرن مورے نے موجودہ کپتان ویراٹ کوہلی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دھونی کی عدم موجودگی سے اسپنرز بالخصوص رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔

    ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کرن مورے کا کہنا تھا کہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے نہ ہونے سے جڈیجہ اور کلدیپ پہلے جیسے خطرناک نہیں رہے۔

    مورے کا کہنا تھا کہ دھونی اپنے وقت میں بولرز کو مستقل مشورہ دیتے رہتے تھے، وہ وکٹ کے پیچھے سے بولرز کو زیادہ تر ہندی میں بتاتے رہے کہ گیند کس لائن پر ڈالنی ہے۔ یہ کام انہوں نے مسلسل 10 سے 12 سال تک کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دھونی کے وقت ویراٹ کوہلی ڈیپ مڈ وکٹ پر کھڑے ہوسکتے تھے لیکن اب انہیں گیند بازوں سے مشورہ کرنے کے لیے شارٹ ایکسٹرا کور یا مڈ آف پر کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان دھونی نے جس وقت اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اس وقت کرن مورے بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے۔

    مورے نے دھونی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ دھونی کے بعد سے ہی دنیا کی باقی ٹیموں نے بھی ایک کپتان کی شکل میں وکٹ کیپر بلے باز کی تلاش شروع کردی لیکن اب دوسرا دھونی تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ پاکستان، انگلینڈ یا جنوبی افریقہ کی ٹیموں پر نگاہ ڈالیں تو وہاں وکٹ کیپر بلے باز کو کپتان بنانے کے قواعد چل رہے ہیں، ایسا اس لیے ہے کیونکہ ان ٹیموں نے اس کے فوائد دھونی کی شکل میں دیکھے ہیں۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں بھارتی اسپنرز کافی مشکل میں دکھائی دیے۔ کلدیپ یادو، رویندر جڈیجہ اور یزویندر چہل کی گیندوں پر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ون ڈے میچز میں بہت رنز بنائے۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-2 سے جیت لی تھی۔

  • بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر

    بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے بھارت کو ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کردیا، وہ گزشتہ کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری میں شامل تھے۔

    مہندر سنگھ دھونی نے گزشتہ چھ ماہ سے بھارتی ٹیم کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلا جس کی وجہ سے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ نہیں دی گئی، بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ دھونی اگر کرکٹ کھیلتے ہیں تو انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں دوبارہ جگہ مل سکتی ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ قانون کے تحت اسی کھلاڑی کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جاتا ہے جس نے کم سے کم تین ٹیسٹ یا 8 ون ڈے کھیلے ہوں یا اتنے ہی ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے والا کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہوسکتا ہے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ 39 سالہ دھونی کو آسٹریلیا میں ہونے والی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے 27 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے، اے پلس کیٹیگری میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمرا شامل ہیں۔

    وکٹ کیپر وردھیمان ساہا کو ترقی کے دے کر سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری دی گئی ہے، میانک اگروال، امیش یادیو، یوزویندر چاہل، ہاردیک پانڈیا بھی بی کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

    مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ ساتھ دنیش کارتک، خلیل احمد، امباتی رائیڈو کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

  • میچ ختم ہونے کے بعد دھونی کی گھریلو ذمہ داریاں، ویڈیو وائرل

    میچ ختم ہونے کے بعد دھونی کی گھریلو ذمہ داریاں، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اور چینائی سپر کنگز کے موجودہ کپتان مہندر سنگھ دھونی کرکٹ کے علاوہ گھریلو ذمہ داریاں بھی بخوبی ادا کررہے ہیں جس کا ثبوت اُن کی نئی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری انڈین پریمئیر لیگ کے گذشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں جہاں کپتان دھونی نے 70 رنز کی  زبردست اننگز کھیلی وہی انہوں نے گھر پہنچنے کے بعد بطور باپ احسن طریقے اپنی ذمہ داری سرانجام دیں۔

    چینائی سپرکنگز کے کپتان نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گھر پہنچنے کے بعد اپنی بیٹی زیوا کے بالوں کو سکھانے اور سوارنے میں مصروف ہیں۔ دھونی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کھیل ختم ہوگیا لہذا اب بطور باپ ڈیوٹی شروع ہوگئی‘۔

    یہ بھی دیکھیں: سابق بھارتی کپتان کے ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

    واضح رہے کہ مہندر سنگھ دھونی کا شمار بھارت کے اُن کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرتے ہوئے کئی فتوحات دلوائیں۔ بی سی سی آئی کی جانب سے 2007 میں کپتانی ملنے کے بعد جھاڑ کنڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے اپنی ٹیم کو دو بڑے اعزاز ات ورلڈ کپ اور چیمئنز ٹرافی کا فاتح بنوایا۔

    ویڈیو دیکھیں

    Game over, had a nice sleep now back to Daddy’s duties

    A post shared by M S Dhoni (@mahi7781) on

    قبل ازیں دھونی کی انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو متاثر کرنے کے لیے بالی ووڈ کی فلم کے ایک گانے پر ڈانس کررہے ہیں اور  اس دوران اُن کی اہلیہ مسلسل ہنستی رہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شکست کا غم بھلا کر دھونی نے منائی شادی کی ساتویں سالگرہ

    شکست کا غم بھلا کر دھونی نے منائی شادی کی ساتویں سالگرہ

    انٹیگا: مہندر سنگھ دھونی نے اپنی اہلیہ ساکشی کے ہمراہ ویسٹ انڈیز میں شادی کی ساتویں سالگرہ منائی، ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے  اس موقع پردھونی کو مبارکباد پیش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے چوتھے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز سے شکست کا غم بھلا کر شادی کی ساتویں سالگرہ منائی۔

    دھونی اور ساکشی چار جولائی 2010ء کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دھونی کا شمار کامیاب کپتانوں میں ہوتا ہے۔

    ایم ایس کی کپتانی میں بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی ورلڈ کپ میں کامیابیاں سمیٹیں۔ شادی سے قبل بھی دھونی کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے تاہم دھونی نے ساکشی کے زندگی میں آنے کے بعد متعدد فتوحات اپنے نام کی۔ جس میں بھارت کو 28 سال بعد آئی سی سی ورلڈ کپ میں کامیابی دلوانا شامل ہے۔

    جھاڑکنڈ بوائے نے 2015ء کے ورلڈ کپ میں بھی کپتانی کے فرائض انجام دئیے تاہم آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے دی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کپتانی کے فرائض‌ سے دھونی کو دستبردار کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا انتخاب کیا. دھونی ان دنوں‌ بحیثیت وکٹ کیپر بلے باز ٹیم میں‌ موجود ہیں.

    دھونی کی کپتانی میں بھارت نے آئی سی سی کے تینوں ایونٹ جیتے، ساکشی سے شادی کے بعد دھونی کامیابی کا گراف مسلسل بڑھا یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

    ساکشی دھونی کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں موجود ہوتی ہیں یہی نہیں انڈین پریمیئر لیگ میں بھی ساکشی دھونی ٹیم کو سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • دنیا کے امیر ترین کرکٹرز کی فہرست جاری، آفریدی کا چھٹا نمبر

    دنیا کے امیر ترین کرکٹرز کی فہرست جاری، آفریدی کا چھٹا نمبر

    دبئی: پاکستانی آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہنے کے بعد بھی دنیا کے 6 سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

    خلیجی اخبارکی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ آمدنی کے معاملے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی سرفہرست ہیں انہوں نے تنخواہ سے 5.7 ڈالر جبکہ اشہارات کے ذریعے 23 ملین ڈالر کمائے۔

    crick-1

    بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی 24.9 ملین ڈالر کما کر دوسرے جب کہ فہرست میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کا تیسرا نمبر ہے انہوں نے 7.5 ملین ڈالر تنخواہ، اشتہارات اور انڈین پریمئیر لیگ سے کمائے۔

    crick-3

    بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجود رواں برس اشتہاری معاہدوں 5.8 ملین ڈالر حاصل کیے۔

    crick-4

    آسٹریلین کے سابق بلے باز شین واسٹن ہیں جنہوں نے رواں برس مختلف اشتہاری مہم اور سیریز سے رواں برس 5.5 ملین ڈالر حاصل کیے ہیں۔

    crick-5

    پاکستانی آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی رواں برس مجموعی طور پر 06.3 ملین ڈالر کما کر چھٹے نمبر پر ہیں انہوں نے تنخواہ کی مد میں 2.3 ملین جبکہ تشہیری مہم سے 04 ملین ڈالر حاصل کیے۔

  • یووراج سنگھ  کے والد یوگراج سنگھ  نے دھونی کو دھودیا

    یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے دھونی کو دھودیا

    ممبئی: یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کا بھارتی کپتان دھونی پر غصہ کم ہونے کا نام نہیں لےرہا، یوگراج نے دھونی کوراون قرار دےدیا۔

    یوواج سنگھ کے والدیوگراج سنگھ نے دھونی کو دھو ڈالا،کہتے ہیں دھونی نے جان بوجھ کریوواج کو ٹیم سےباہرکیا، دھونی کو میری بددعا لگے گی اوروہ ٹکے ٹکے کیلئے ترسے گا۔

    یوگراج سنگھ نے کہا کہ دھونی کچھ بھی نہیں تھا لیکن میڈیا نے دھونی کوکرکٹ کا بھگوان بنادیا، اور یہی بھگوان میڈیا پر ہنستا ہےان کا مزاق اڑاتا ہے اگرمیں میڈیا کا نمائندہ ہوتا تو دھونی کو تھپڑ رسید کردیتا۔

    یوراج کے والد نے دھونی کو رامائن کا راون کہہ دیا، جس طرح راون کا غرور خاک میں ملا تھا،اسی طرح دھونی بھی ایک دن پچھتائیں گے۔

    ورلڈ کپ دوہزار گیارہ میں یوراج کی جگہ دھونی بیٹنگ کرنے آئے اور چھکا مار ہیرو بن گئے، آسٹریلیا کیخلاف اس بار سیمی فائنل میں دھونی نےایسا کیوں نہیں کیا۔