Tag: DHQ

  • بنوں میں دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دس افراد زخمی

    بنوں میں دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دس افراد زخمی

    بنوں: بنوں شہر میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں،  زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکہ بنوں کے ںیوجنرل بس اسٹینڈ پر ہوا ، ریموٹ کنٹرول دھماکے کا ہدف پولیس وین تھی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار نے جام شہادت نوش کیا جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت کل دس افراد سانحے میں زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں  جائے وقوعہ کے ارد گرد موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،   دھماکہ ہوتے ہی تحقیقاتی اداروں کی نفری کثیر تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے تین پولیس اہلکار ہیں جبکہ باقی ساتھ سویلین راہ گیر ہیں ، تمام زخمیوں کو  بنوں کے ڈسٹرک  ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حادثے میں شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

    فی الحال کسی بھی دہشت گرد گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے ، تاہم ابتدائی  رپورٹس کے مطابق حملے کا نشانہ پولیس وین ہی تھی۔ پولیس کی جانب سے فی الحال کسی بھی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


    یہ خبر فی الحال اپ ڈیٹ کی جارہی ہے

  • لشکرجھنگوی کا سربراہ ملک اسحاق پولیس مقابلے میں بیٹوں سمیت ہلاک

    لشکرجھنگوی کا سربراہ ملک اسحاق پولیس مقابلے میں بیٹوں سمیت ہلاک

    مظفرگڑھ :انسداد دہشت گردی کے محکمےکے ساتھ مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے امیرملک اسحاق سمیت سولہ دہشت گرد ہلاک جبکہ چھ پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے تھانہ صدرکی حدود میں عالمی دہشت گردی کی فہرست میں شامل ملک اسحاق بیٹوں سمیت مارا گیا.

    پولیس کے مطابق جس وقت پولیس کا قافلہ ملک اسحاق اور کچھ دیگر ملزمان کے ہمراہ اسلحہ برآمد کرنے جارہا تھا تو ان کے ساتھیوں نے  پولیس پرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکارزخمی ہوئے اور ملک اسحاق اور ان کے ساتھی موقع سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس نے جوابی کاروائی کی۔

    جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے امیرملک اسحاق، ان کے دو بیٹوں سمیت 16 دہشت گرد مارے گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک شدگان جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی کررہے تھے، مرنے والےدہشت گردوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔

    مقابلے میں دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں دستی بم اورخودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں۔

    دہشتگردوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو منتقل کردی گئی، ملک اسحاق کے خلاف قتل کے 100 سے زائد مقدمات درج تھے۔