Tag: dhund

  • لاہور ائیرپورٹ پر نصب آئی ایل ایس کیٹ تھری بی سسٹم فیل

    لاہور ائیرپورٹ پر نصب آئی ایل ایس کیٹ تھری بی سسٹم فیل

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر نصب کیا گیا آئی ایل ایس کیٹ تھری بی سسٹم فیل ہوگیا۔ پہلی دھند پڑتے ہی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحا اور شارجہ سے آنے والی دو پروازیں لینڈ نہ کرسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر نصب کیا گیا آئی ایل ایس کیٹ تھری بی سسٹم شروع میں ہی اپنی افادیت کھو بیٹھا، لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے قطر ایئر ویز کی پرواز کا رخ کراچی کی جانب موڑ دیا گیا، جبکہ شارجہ سے آنے والی ایئربلیو کی پرواز کو اسلام آباد بھیج دیا گیا۔

    ترجمان سول ایوی ایشن پرویز جارج کا کہنا ہے کہ آئی ایل ایس کیٹ تھری بی مکمل طور پر آپریشنل ہے سرٹیفائیڈ پائلٹ اور جہاز دھند میں لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کررہے ہیں ۔

    ترجمان کے مطابق مانچسٹر سے آنے والی پرواز نے صبح چھ بجے لینڈ کیا جبکہ لندن سے آنے والی پرواز نے صبح نو بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

    ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پانچ ماہ قبل تمام ایئرلائنز کو اپنے پائلٹس اور جہازوں کو کیٹگری بی تھری کے مطابق تیار کرنے کا کہاتھاجن ایئرلائنز نے سول ایوی ایشن کی ہدایات پر عمل نہیں کیا انہیں دھند میں لینڈ کرنے میں مسئلہ آرہا ہے۔

  • پنجاب میں دھندکاراج ،ٹریفک حادثات کاخطرہ، موٹروےبند

    پنجاب میں دھندکاراج ،ٹریفک حادثات کاخطرہ، موٹروےبند

    لاہور/ گوجرانوالہ/ فیصل آباد/ ملتان : پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ موٹر وے کے متعدد سیکشن پردھند کے باعث حد نگاہ صفرہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ،فیصل آباد، ملتان سمیت پنجاب کےمیدانی علاقوں میں دھندنےایساراج قائم کیا کہ ٹریفک حادثات کےخوف سےسڑکوں پرٹریفک غائب ہوگئی۔ حدنگاہ صفرہوگئی۔ فلائیٹ آپریشن بھی متاثررہی۔

    سورج کنڈروڈپرکرین حادثہ میں ڈرائیورجان کی بازی ہارگیااورہیلپرزخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ موٹروےایم ٹولاہورسےپنڈی بھٹیاں پربھی حدنگاہ صفرہوئی اورٹریفک کیلئےبندکردی گئی جبکہ لاہورسےملتان تک نیشنل ہائی وےاورجی ٹی روڈبھی شدیددھندکی لپیٹ میں ہیں۔

    موٹروے ایم تھری فیصل آبادسےپنڈی بھٹیاں اورایم فورفیصل آبادسےگوجرہ بھی ہرقسم کی ٹریفک کیلئےبندکردیا گیا۔ موٹروےپولیس کاکہناہےکہ شہری سفرکےدوران فوگس لائٹ کااستعمال کریں اورگاڑی کی رفتارکم رکھیں۔

  • لاہور میں شدید دھند، علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پروازیں متاثر

    لاہور میں شدید دھند، علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پروازیں متاثر

    لاہور : شدید دھند نے شہر بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، علامہ اقبال ائیرپورٹ پر معروف کامیڈین عمرشریف کوبھی ۔کئی گھنٹے تک اپنی پرواز کا انتظار کرنا پڑا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا طیارہ بھی دھند کے باعث کراچی میں اتار لیا گیا

    پنجاب کے کئی شہروں میں صبح کے وقت دھند کا راج برقرارہے ، ٹریفک حادثات میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،خراب موسم کےباعث لاہور کی پرواز کو کر اچی اتار لیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب بھی طیارے میں موجود تھے

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں سرما کی آمد کے ساتھ ہی دھند نے ڈیرے ڈال لئے۔ حد نگاہ کم ہونےکےباعث ٹریفک کی روانی کے ساتھ علامہ اقبال ائیر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔

    معروف کامیڈین عمرشریف بھی دیگر مسافروں کے ساتھ علامہ اقبال ائیر پورٹ پرپروازکی روانگی کا کئی گھنٹے انتظارکرتے رہے۔

    ائیرپورٹ پر نصب جدید آئی ایل ایس سسٹم کی تنصب کے باوجود دھند کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز کو ملتان ائیر پورٹ پر اتار لیاگیا۔

    جبکہ کراچی اوربیجنگ سے آنے والی پروازوں کو بھی علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ نہ کروایا جاسکا۔

  • لاہور میں شدید دھند،موٹروےبند،نظام زندگی مفلوج ہوگیا

    لاہور میں شدید دھند،موٹروےبند،نظام زندگی مفلوج ہوگیا

    لاہور : پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔ موٹروےکے ایم ٹو ، ایم تھری سیکشنز بندہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ لگی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں کل رات سے شدید دھند ہےاور حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیاہے۔

    کل رات تین بجے سے لاہور میں حد نگاہ صفر تھی جو اجالا پھیلنے تک دس سے تیس میٹر ہو گئی۔موٹروےکے ایم ٹو ، ایم تھری سیکشنز ٹریفک کے لیے بندہونےکی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    ترجمان موٹر وے نے بھی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر کی ہدایت کرتے ہوئےفوگ لائٹ کے استعمال کا مشورہ دے ڈالا۔ ان کے بقول موٹروے کو ٹریفک کے لئے اس وقت کھولاجائے گا جب حدنگاہ سومیٹر تک ہوجائے گی۔