Tag: DI khan operation

  • ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،کرنل مجیب الرحمان شہید،  2 دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،کرنل مجیب الرحمان شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر ٹانک کے قریب کارروائی کے دوران 2انتہائی مطلوب دہشت گرد مارےگئے جبکہ  کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی، فورسز نے خفیہ اطلاعات پر  ٹانک کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا، فورسز کے گھیرائو کرنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے  اور بڑی تعداد میں اسلحہ اورمواصلاتی آلات تحویل لے لئے۔

    ترجمان کے مطابق  آپریشن کے دوران کرنل مجیب الرحمن جام شہادت نوش کرگئے، کرنل مجیب الرحمان شہیدکاتعلق استور کے علاقے بنجی سے تھا،  شہیدنےلواحقین میں بیوہ،3بیٹےاورایک بیٹی چھوڑی ہے۔

    مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 2جوان شہید

    یاد رہے رواں سال جنوری کے آخر میں سیکیورٹی فورسز کی  شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک  ہوئے جبکہ 2جوان شہید ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر  کے مطابق  شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل تھے۔

  • ڈی آئی خان میں کارروائی، قوم کا ایک اور سپوت میجراسحاق شہید

    ڈی آئی خان میں کارروائی، قوم کا ایک اور سپوت میجراسحاق شہید

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسزکی ڈی آئی خان کےعلاقے کلاچی میں کارروائی کے دوران پاک فوج کا ایک اور جوان میجراسحاق شہیدہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے ڈی آئی خان کےعلاقےکلاچی میں کارروائی کی جہاں قوم کاایک اورسپوت میجر اسحاق شہید ہوگیا۔

    اٹھائیس سال کے میجراسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا، شہیدمیجراسحاق کے پسماندگان میں بیوہ اورایک سال بیٹا شامل ہیں۔

    میجراسحاق شہیدکی نمازجنازہ میں آرمی چیف قمرجاویدباجوہ اوردیگرحکام نے شرکت کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ دفاع وطن ہمارامقدس فریضہ ہے، ہم مادروطن کا دفاع کرتے رہیں گے۔

    وزیردفاع خرم دستگیر نے میجر اسحاق کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میجراسحاق شہیدکی ملک کیلئے دی گئی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی، قوم اورملک کو اپنے جانثاروں پرفخرہے، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے بھی میجر اسحاق کی شہادت پر افسوس کرتے ہوئے میجراسحاق کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ   وطن کیلئےجان کا نذرانہ دینے والے قوم کے ہیروہیں۔


    مزید پڑھیں : سیکیورٹی فورسزکا تیمرگرہ میں آپریشن،میجرعلی سلمان سمیت4جوان شہید


    یاد رہے رواں سال 9 اگست کو اپر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران میجرعلی سلمان سمیت4جوان شہید ہوئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کی سربراہی کرنے والے میجر علی سلمان شہید کا تعلق خفیہ ادارے سے تھا جبکہ دیگر شہید جوانوں میں  حوالدار غلام نذیر، حوالداراختر، سپاہی عبدالکریم شامل تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔