Tag: DI khan search operation

  • اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 400 مشتبہ افراد گرفتار

    اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 400 مشتبہ افراد گرفتار

    اسلام آباد: شرپسندوں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں پر زمین تنگ کر دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 400 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کے لیے سیکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران افغان باشندے سمیت آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    آپریشن کے دوران 4 بارہ بور بندوقیں، 4 پستول، ایک ریپیٹر اور متعدد گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

    مزید پڑھیں: ملک بھر سے 21 افغان اور 57 مشتبہ افراد گرفتار

    دہشت گردوں کے خلاف پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے آپریشن اسلام آباد کے علاقےجوڑی راجگان شرقی، شاہین آباد اور ملحقہ علاقوں میں کیا۔

    سرچ آپریشن کے دوران 270 گھروں اور 450 افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی ہدایت پر کیا گیا۔

  • ڈی آئی خان: کوٹ سلطان میں سرچ آپریشن، 3 دہشتگرد مارے گئے

    ڈی آئی خان: کوٹ سلطان میں سرچ آپریشن، 3 دہشتگرد مارے گئے

    ڈیرہ اسماعیل خان: کوٹ سلطان میں سرچ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ سلطان میں دہشگردوں کی موجودگی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، گھر گھر تلاشی کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کاروائی میں تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ انکے تین ساتھیوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

    سرچ آپریشن میں دس مشکوک افراد کوبھی حراست میں لیا گیا ہے ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک اور علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی چھڑپ میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار عالمگیر زخمی ہوگیا ہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 10 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی کے علاقوں درا بند، زرکنی، گہرامتہ، لونی، کوٹ سلطان میں جاری ہے۔