Tag: DI khan

  • ڈی آئی خان میں فائرنگ، نار کوٹکس فورس کے دو افسران جاں بحق

    ڈی آئی خان میں فائرنگ، نار کوٹکس فورس کے دو افسران جاں بحق

    ڈی آئی خان: صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایکسائزاینڈ نارکوٹکس فورس کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ بائی پاس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایکسائز اینڈ نار کوٹکس فورس کے دو افسران موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق جاں بحق افسران کی شناخت انسپکٹر رخسار اور اےایس آئی وسیم کے نام سے ہوئی، جنہیں دوران ڈیوٹی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر شہید افسران کے جسد خاکی کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

    واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈیر ہ اسما عیل خان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ سے 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔

    پولیس کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان گنڈہ پور گروپ سے تھا، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت محمد رمضان اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی، ہلاک دہشتگرد مختلف حملوں میں ملوث تھے ،دہشتگردوں سے 3ایس ایم جی ،میگزین اور بارود برآمد ہوا تھا۔

  • ڈی آئی خان چنگچی رکشہ حادثہ : جاں بحق   افراد کی تعداد 22 ہوگئی

    ڈی آئی خان چنگچی رکشہ حادثہ : جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

    ڈیرہ اسماعیل خان : سی آر بی سی کینال حادثہ میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 22 ہوگئی ، ڈوبنے والوں میں 8 خواتین اور 14 بچے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان اور ڈی آئی خان کے سرحدی علاقے بستی شاہ جمال کے قریب شادی کی تقریب سے واپسی آنیوالے بدقسمت خاندان کا لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر چشمہ رائٹ بینک کینال میں جاگرا تھا، حادثے میں 28 افراد ڈوب گئے تھے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تین دن ریسکیو آپریشن جاری رہا جو آج مکمل ہو گیا ہے، آپریشن کے پہلے دن 4 لاشیں دوسرے روز 15لاشیں اور باقی تین لاشیں آج ریکور کر لی گئیں ہیں۔

    پہلے روز 6 افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا تھا ، سوموار کے روز شاہ اجمل گاؤں سے دیہاتیوں کا یہ بدقسمت قافلہ جس میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ڈرائیور کی غفلت اورتیزرفتاری کے باعث چنگچی رکشہ بے قابو ہوکر چشمہ رائٹ بینک کینال میں جاگرا۔

    .عینی شاہدین کے مطابق ایک ہی لوڈر میں سوار کم و بیش 29 افراد میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل تھے، یہ چنگچی لوڈر جب سی آر بی سی کینال کے قریب پہنچا تو بے قابو ہو کر کینال میں جا گرا ۔

    اس حادثہ کے وقت ڈرائیور نے اپنے سمیت تین سواریوں کی جان بچا لی تھی، مگر بعد میں عوامی غم و غصہ کے خوف سے فرار ہو گیا۔

    انتظامیہ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے پہلے روز چار لاشیں نکل لی تھیں اور دوسرے روز پاک فوج اور ڈی جی خان کی ریسکیو 1122 سروس کی مدد سے 15 مزید لاشیں نکل لی گئی تھیں اور آج تیسرے روز 3 لاشیں نکال کر آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز مل جانے والی لاشوں کو آج نماز جنازہ ادا کر کے دفنا دیا گیا ہے۔

  • ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ  درج

    ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج

    ڈی آئی خان : موبائل پرحملےکا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے اور 9 دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پرحملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ او کلاچی سب انسپکٹرعطااللہ چوہدری کی مدعیت میں درج کیاگیا، جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے جبکہ 9دہشت گرد نامزد کئے گئے ہیں۔

    مقدمے میں کہا گیا پولیس موبائل انسدادپولیو ٹیم کی ڈیوٹی پرجارہی تھی ، دہشت گردوں نے نصب بم دھماکے کے بعدفائرنگ بھی کی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوا۔

    گذشتہ روز خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر بم حملہ کیا گیا تھا حملے کے نتیجے میں ایک اہلکارشہید اور 2زخمی ہوگئے تھے ، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو پولیوٹیموں کی سیکورٹی پر بھیجاجارہاتھا۔

    مزید پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید ، 2 زخمی

    پولیس کاکہنا تھا کہ شہید اہلکار کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شکیل اورعطااللہ زخمی ہیں ، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    یاد رہے چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے بگوانی گاؤں میں مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 2دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    دہشت گردوں سے وائر لیس سیٹ، کلاشنکوف، دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوئی تھی، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ سے تھا، مارے گئے دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان  میں  پولیس موبائل پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید ، 2  زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان  میں  پولیس موبائل پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید ، 2 زخمی

    ڈی آئی خان :  صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان  میں  پولیس موبائل پر بم دھماکے کے نتیجے میں  ایک اہلکار شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان  کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر بم حملہ کیا گیا ، حملے کے نتیجے میں ایک اہلکارشہید اور 2زخمی ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو پولیوٹیموں کی سیکورٹی پر بھیجاجارہاتھا۔

    پولیس کاکہناہے کہ شہید اہلکار کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شکیل اورعطااللہ زخمی ہیں ، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    گذشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں‌ ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : کوئٹہ میں خودکش دھماکا، 7 افراد جاں‌ بحق

    یاد رہے چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے بگوانی گاؤں میں مکان پر چھاپہ مارا تو  دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 2دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    دہشت گردوں سے وائر لیس سیٹ، کلاشنکوف، دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوئی تھی، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ سے تھا، مارے گئے دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھے۔

  • ڈی آئی خان : بس اور ٹریلر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہار افسوس

    ڈی آئی خان : بس اور ٹریلر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہار افسوس

    ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان میں بس اور ٹریلر کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، وزیراعظم نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ رمک میں کہری کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، بس اور ٹریلر میں ٹکرسے 8افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    مذکورہ مسافر بس مردان جارہی تھی، حادثے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا اظہار افسوس

    علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے ڈی آئی خان میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اور ان کیلئے صبر کی دعا کی، وزیرا عظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ڈی آئی خان ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کےلواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے، وزیراعلیٰ نے زخمی مسافروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

  • پاکستان کا ہم سے زیادہ وفادار اور خیر خواہ کوئی نہیں ہوسکتا، مولانا فضل الرحمان

    پاکستان کا ہم سے زیادہ وفادار اور خیر خواہ کوئی نہیں ہوسکتا، مولانا فضل الرحمان

    ڈی آئی خان : جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہم سے زیادہ وفادار اور خیر خواہ کوئی نہیں ہوسکتا، حکومت گرانے کیلئے آخری وار کرنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا بیانیہ فرسودہ ہوچکا ہے، ریاست کو نیا بیانیہ اختیار کرنا ہوگا، ہماری ریاست کوبھی اپنی سمت درست کرنا ہوگی۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر بنائے کھیل میں اسٹیبلشمنٹ اس کا حصہ رہی، جعلی اور نااہل حکومت کسی صورت قبول نہیں کریں گے، بےحیائی اور بےراہ روی کی تبدیلی کو تسلیم نہیں کرتے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے جوش اور ولولے سےمیدان میں اترنا ہوگا، ہمارے ملین مارچ عوامی سمندر تھے، اب صرف آگے نہیں بڑھنا حکومت پر آخری وار کرنا ہے۔

    جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ ہم سے زیادہ ملک کا وفادار کوئی نہیں ہوسکتا، ملک کے خیرخواہ ہیں، جعلسازی اور دھاندلی سے بنائی گئی حکومت کو گھربھیج دینا چاہیے۔

  • ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پرفائرنگ‘ ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید

    ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پرفائرنگ‘ ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروآکی حدود میں انڈس ہائی وے کے قریب پولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او طاہرنواز سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

    واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 2 راہگیر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او طاہر نواز، کانسٹیبل سرفراز، میرباز، آصف اور ڈرائیور جاوید شامل ہیں۔

    بنوں میں گھر کے اندر دھماکا، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق

    رواں سال جنوری میں صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں ایک گھر کے اندر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    چارسدہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 30 اکتوبر کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر چارسدہ میں ملزم نے فائرنگ کرکے ماں سمیت 4 افراد کو قتل کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ 22 اپریل 2014 کو خیبرپختونخواہ کے شہر پشاور میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

  • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، مطلوب دہشت گرد حاکم ماراگیا،آئی ایس پی آر

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، مطلوب دہشت گرد حاکم ماراگیا،آئی ایس پی آر

    ڈی آئی خان ‌: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد حاکم کو ہلاک کردیا، حاکم نے6 شہریوں کو یرغمال بنایا تھا اور وہ خودکارجدید ہتھیاراورگرینیڈ سے لیس تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں مطلوب دہشت گرد حاکم مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دہشت گرد حاکم نے 6شہریوں کو مذموم مقاصد کے لئے یرغمال بنایا تھا اور  خودکارجدید ہتھیار اورگرینیڈ سے لیس تھا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے تمام یرغمالی بازیاب کرالیے جبکہ آپریشن کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے ستمبر میں صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دو جوان بھی شہید ہوگئے۔

    اس سے قبل دادو پولیس نے بلوچستان سے ملحقہ پہاڑی علاقے سے سانحہ صفورا میں ملوث خطرناک ملزم کو گرفتارکیا تھا، ملوث دہشت گرد کا تعلق القاعدہ سے ہے، جو حیدرآباد کا رہائشی ہے۔

    گرفتار ملزم نوید کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہیں۔

  • کار اور ٹرک میں تصادم، ایک خاندان کے 7 افراد جاں بحق

    کار اور ٹرک میں تصادم، ایک خاندان کے 7 افراد جاں بحق

    ڈی آئی خان: ڈیرہ اسمعیل خان میں ٹرک اور کار کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد اپنی جان کی بازی ہارگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں کے قریب ژوب روڈ پر موٹر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہےکہ حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

    پولیس حکام کےمطابق کرک سے کوئٹہ جانےوالی ٹو ڈی موٹرکار تحصیل درابن کلاں کے علاقہ سرڈگر کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 2خواتین 2 مرد اور 2 معصوم بچے موقع پر جابحق ہو گئے جبکہ ایک بچی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال ڈیرہاسماعیل خان جس کو درابن ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بد قسمت خاندان کرک سے کوئٹہ جا رہا تھا ۔بعد ازاں پولیس نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی میتوں کو ان کے آبائی علاقے کرک روانہ کر دیا ۔

    تاحال پولیس کی جانب سے ڈرائیور اور ٹرک کے دیگر عملے کی گرفتاری کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

  • ڈی آئی خان: مسافربس اورسیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں تصادم‘ 6 اہلکارشہید

    ڈی آئی خان: مسافربس اورسیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں تصادم‘ 6 اہلکارشہید

    ڈی آئی خان: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ڈی آئی خان میں مسافربس اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 6 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درابن کی حدود میں سر ڈگر کے قریب مسافر بس اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 6 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پرپہنچیں، حادثے میں 26 افراد زخمی ہوئے۔

    حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو کمائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مسافر بس ایف سی ریکروٹس کو کوئٹہ سے راولپنڈی لے کر جا رہی تھی کہ ڈیرہ اسماعیل میں حادثے کا شکار ہوئی۔

    کوہاٹ: ٹینکراورمسافربس میں تصادم‘ 23 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ 4 اگست کو خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ اور ٹینکر کے درمیان تصادم میں خواتین وبچوں سمیت 23 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوئے تھے۔

    ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا تھا کہ مسافر بس بونیرسے کراچی جا رہی تھی جو کلاچی کے قریب حاثے کا شکار ہوئی۔

    واضح رہے کہ رواں سال 5 جون کو کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔