Tag: DI khan

  • ڈیرہ اسماعیل خان:  پولیو ٹیم پر حملہ، 2اہلکار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان: پولیو ٹیم پر حملہ، 2اہلکار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان: پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی سے واپس آنے والے پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

    جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق دونوں اہلکار پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر تعینات تھے، پولیس نے واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں،ایک سوسات سے زائد گرفتار

    دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں،ایک سوسات سے زائد گرفتار

    بنوں + کوئٹہ + ڈیرہ اسماعیل خان + فیصل آباد +) ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔بنوں میں فورسز سے جھڑپ میں طالبان کے صدر حیات گروپ کا کارندہ مارا گیا۔

    کوئٹہ سے بر آمد ہونے والی خود کش جیکٹ نا کارہ بنا کر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

    بنوں جانی خیل میں فورسز اوردہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی۔فورسز کی جوابی کارروائی میں طالبان کے صدر حیات گروپ کا کارندہ مارا گیا۔ایبٹ آباد میں کارروائی کے دوران پشاور بڈھ بیر تھانے پر حملے کا مرکزی ملزم پکڑا گیا۔

    ڈی پی او کے مطابق ملزم عیسیٰ خان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔کوئٹہ کے بروری روڈ پر ملنے والی خود کش جیکٹ کو نا کارہ بنا دیا گیا جبکہ سریاب روڈٖ پر ایف سی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار افراد گرفتار کرلئے گئے ۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے آٹھ مشتبہ افراد حراست لےلیا۔فیصل آباد میں پولیس نےسینٹرل جیل کے اطراف افغان بستیوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم بتیس افراد حراست میں لے لئے۔

    ٹبہ سلطان پور میں پولیس کی کارروائی کے دوران اٹھارہ مشکوک افرادپکڑے گئے۔میانوالی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ستر سے زائدمشکوک افراد حراست میں لے لئے گئے۔

  • ڈی آئی خان: بم دھماکے میں روحانی پیشوا فقیر جمشید جاں بحق

    ڈی آئی خان: بم دھماکے میں روحانی پیشوا فقیر جمشید جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈھی روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں روحانی پیشوا فقیر جمشید  اپنے محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے،پاکستان سرائیکی پارٹی کے سابق امیدوار اور کلاچی کی روحانی شخصیت فقیر جمشید صبح سویرے کلاچی سے ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کی جانب آ رہے تھے کہ مڈھی گائوں کے قریب سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم سے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے فقیر جمشید کی گاڑی تباہ ہوگئی ۔

    گاڑی میں سوار فقیر جمشید اور انکا محافظ جاں بحق ہو گئے۔ فقیر جمشید نے دوہزار تیرہ کے الیکشن سے پہلے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، ٹکٹ نہ ملنے پر پاکستان سرائیکی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے