Tag: diagnosed with cancer

  • انجلین ملک کینسر میں مبتلا، بال منڈوالیے

    انجلین ملک کینسر میں مبتلا، بال منڈوالیے

    پاکستان شوبز کی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک موذی مرض کینسر میں مبتلا ہوگئیں، انہوں نے بال بھی منڈوالیے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماڈل، اداکارہ و ہدایت کار انجلین ملک نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلین ملک کی کینسر کی تشخیص کے بعد کیموتھراپی جاری ہے جب کہ انہوں نے علاج کے دوران اپنے سر کے بال منڈوالیے ہیں۔

     اداکارہ نے کینسر کی مریض خواتین سے اظہار ہمدردی کی خاطر اپنے سر کے بال منڈواتے ہوئے فوٹوشوٹ بھی کروایا تاہم وہ اپنی بیماری کا ہمت اور حوصلے سے مقابلہ کر رہی ہیں۔

    دوسری جانب اداکارہ صبا حمید نے بھی انجلین ملک اور ثمینہ احمد کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جس میں انجلینا ملک کو کمزور حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saba Hamid (@sabahamid_21)

    دوسری جانب اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ انہیں کینسر کی تشخیص کب ہوئی ہے، تاہم اداکارہ نے بتایا کہ ان کا علاج جاری ہے اور وہ بیماری کو شکست دینے کے لیے پر امید ہیں۔

  • ایک اور بالی ووڈ اداکار کینسر کی بیماری میں مبتلا

    ایک اور بالی ووڈ اداکار کینسر کی بیماری میں مبتلا

    ممبئی : اداکاراورہدایت کار راکیش روشن بھی کینسر کی بیماری میں مبتلا ہوگئے، ریتھک روشن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا والد کوگلےکاکینسرہے، یہ بیماری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈمیں کینسر کی بیماری پھیلنےلگی، اداکاروہدایت کار راکیش روشن میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ، ان کےبیٹے اداکارریتھک روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والد کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ والد کوگلے کا کینسر ہے، یہ بیماری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، آج سرجری ہےلیکن پھر بھی جم جانےسے والد خود کو نہ روک پائے۔

    یاد رہے چند روز قبل اداکارشاہد کپور کے کینسرمیں مبتلا ہونے کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں تھیں ، شاہد کپور کے گھر والوں نے انہیں کینسر کی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ کیسے یہ سب لکھ سکتے ہیں؟ آخر اس خبر کی نیاد کیا ہے اس طرح کی افواہیں پھیلانے کو کس طرح سے جائز ٹھہرایا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : بالی ووڈ اداکار شاہد کپور معدے کے کینسر میں مبتلا؟

    بعد ازاں اداکار رشی کپور کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہیں بھی کینسرلاحق ہے، جس کا علاج کرانے وہ نیویارک میں مقیم ہیں تاہم انہوں نے کینسر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عرفان خان اور سونالی بیندرے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں دونوں کا علاج جاری ہے، بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے حال ہی میں نیویارک سے کینسرکاعلاج کروا کرلوٹی ہیں۔