Tag: Diamer Bhasha Dam

  • دیا مربھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق اہم پیشرفت

    دیا مربھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق اہم پیشرفت

    اسلام آباد : دیامربھاشا ڈیم کی سائٹ دریائے سندھ پر کیبل وے برج ٹو کو آپریشنل کردیا گیا ، کیبل وےبرج مجموعی80 ٹن وزن اٹھانے کا صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دیا مربھاشا ڈیم کی تعمیرسےمتعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ، ڈیم سائٹ دریائے سندھ پر کیبل وے برج ٹو بھی آپریشنل ہوگیا۔

    اس موقع پر دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے ایڈیشنل چیف انجنیئر فخر جہاں،کنسلٹنٹ پاؤر چائنہ کے انجینئرز اور حکام بھی موجود تھے۔

    واپڈاذرائع کا کہنا ہے کہ کیبل وےبرج ون کوبھی بہت جلدآپریشنل کردیا جائے گا ، تینوں پلوں کی تعمیر سے ہیوی مشینری کی منتقلی میں مزید تیزی آئے گی۔

    ترجمان کے مطابق کیبل وے برج 205 میٹرطویل جبکہ 6فٹ کیرج وے پر مشتمل ہے ، کیبل وےبرج مجموعی80 ٹن وزن اٹھانےکاصلاحیت رکھتاہے، پل کوآپریشنل کرنے کیلئے وزن سے لدے ٹرکوں کو گزارا گیا۔

  • دیامر بھاشا ڈیم: ہزاروں ملازمتوں کی خوش خبری

    دیامر بھاشا ڈیم: ہزاروں ملازمتوں کی خوش خبری

    اسلام آباد: واپڈا نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے ہزاروں ملازمتوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان واپڈا نے ایک بیان میں خوش خبری دی ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ واپڈا نے بھرتیوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیم کے لیے گریڈ 6 سے 16 تک 124 اسامیاں آج مشتہر کر دی گئی ہیں، مشتہر اسامیوں پر صرف دیامر، گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

    واپڈا کا کہنا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے گریڈ 14 سے 20 تک 179 اسامیاں بھی مشتہر کی جا چکی ہیں، سیکورٹی کے لیے بھی 317 اسامیوں کا اشتہار جاری ہو چکا ہے، ان اسامیوں پر بھی پراجیکٹ ایریا، گلگت بلتستان کے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔

    ترجمان نے بتایا کہ دیامر، جی بی کے لوگوں کی معاشی ترقی واپڈا کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    دیامیر بھاشا ڈیم تعمیر کے مراحل میں داخل

    یاد رہے کہ جولائی 2020 میں دیامر بھاشا ڈیم تعمیر کے مراحل میں داخل ہوا تھا، یہ ملکی تاریخ کا ایک بڑا سنگ میل تھا، اس منصوبے سے بھارت کے آبی عزائم ناکام بنانے میں مدد ملے گی، یہ بلند ترین ڈیم پاک چین دوستی کا مظہر ہوگا، اس سے پیدا ہونے والی سستی بجلی سے قومی خزانے کو 270 ارب روپے کی اضافی بچت ہوگی۔

    ایف ڈبلیو او (فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن) اس پروجیکٹ میں 30 فی صد کی شراکت دار ہے، ڈیم کی تعمیر میں مقامی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اس ڈیم کی بلندی 272 میٹر ہے۔ ڈیم کے لیے 14 اسپل وے بنائے جائیں گے، کوہستان اور گلگت بلتستان میں سیاحتی سرگرمیوں کو بھی اس ڈیم کی تعمیر سے فروغ ملے گا۔

  • دیامیر بھاشا ڈیم تعمیر کے مراحل میں داخل

    دیامیر بھاشا ڈیم تعمیر کے مراحل میں داخل

    اسلام آباد: ملکی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا، دیامیر بھاشا ڈیم تعمیر کے مراحل میں داخل ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، یہ ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، اس منصوبے سے بھارت کے آبی عزائم ناکام بنانے میں مدد ملے گی۔

    یہ بلند ترین ڈیم پاک چین دوستی کا مظہر ہوگا، اس سے پیدا ہونے والی سستی بجلی سے قومی خزانے کو 270 ارب روپے کی اضافی بچت ہوگی۔

    ایف ڈبلیو او (فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن) اس پروجیکٹ میں 30 فی صد کی شراکت دار ہے، ڈیم کی تعمیر میں مقامی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اس ڈیم کی بلندی 272 میٹر ہے۔ ڈیم کے لیے 14 اسپل وے بنائے جائیں گے، کوہستان اور گلگت بلتستان میں سیاحتی سرگرمیوں کو بھی اس ڈیم کی تعمیر سے فروغ ملے گا۔

    پاکستان نے بدھ کے روز گلگت بلتستان کے چلاس شہر میں بجلی پیدا کرنے کے لیے تیسرا سب سے بڑا پن بجلی ڈیم، دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا، وزیرا عظم عمران خان نے منصوبے کا جائزہ بھی لیا تھا۔

    ڈیم کی تعمیر: دیامیر میں پاک فوج کے 120 دستے تعینات کرنے کی منظوری

    یاد رہے کہ دو دن قبل دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں ضلع دیامیر میں دسمبر 2020 تک پاک فوج کے 120 دستے تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کرنے کی درخواست کی تھی، ڈیم کی تعمیر کے لیے زمین کے حصول کے دوران تھریٹ الرٹ موصول ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والا یہ ڈیم دنیا کا سب سے بڑا آر سی سی ہوگا، دیامیر بھاشا ڈیم 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے کام آئے گا، ڈیم میں ذخیرہ پانی میں سے 64 لاکھ ایکڑ استعمال میں لایا جا سکے گا۔ ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کے پانی ذخیرہ کی صلاحیت 30 سے بڑھ کر 48 دن ہو جائے گی، اس ڈیم سے سالانہ 18 ارب 10 کروڑ یونٹس سستی ترین بجلی بھی میسر آئے گی، دیامیر بھاشا ڈیم 30 لاکھ ایکڑ رقبے کو سیراب کرنے کے لیے پانی فراہم کرے گا۔

    ڈیم مجموعی طور پر 4500 میگا واٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے، ڈیم سے بجلی پیدا کر کے تیل کی مد میں سالانہ 2.48 ارب ڈالرز کی بچت ہوگی۔

  • دیامر بھاشا ڈیم چلاس اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی زندگیاں بدل دے گا، وزیراعظم

    دیامر بھاشا ڈیم چلاس اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی زندگیاں بدل دے گا، وزیراعظم

    چلاس : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دیامر بھاشاڈیم چلاس اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی تقدیر بدل دے گا، جیسے جیسے ڈیم مکمل ہوگا تجارت کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چلاس میں وزیراعظم عمران خان نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین واپڈا نے جنون کی حد تک کام کیا، فیصل واوڈا اور علی امین گنڈا پور کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومیں ترقی اس وقت کرتی ہیں جب آگے کا سوچتی ہیں، وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو مشکل فیصلے کرتی ہیں، بڑے فیصلے ہی بڑی قومیں بناتی ہیں، انسانوں کی قدر ،سرمایہ کاری کرنیوالی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ جب انصاف ہوتا ہے تو قومیں ظلم سے آزادہوجاتی ہیں، قانون کی بالادستی ،تعلیم پر زور دینےوالی قومیں ہمیشہ اوپر گئیں، فیصل واوڈا نے ایسے تقریرکی جیسے الیکشن ہونے لگا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ چین ترقی میں تیزی سے آگے جارہاہے، ہماری بدقسمتی رہی کہ ہم نے قلیل مدتی فیصلے کئے ، الیکشن میں ووٹ کے مدنظررکھ کر پراجیکٹس بنائے ، چین نے 30سال کی منصوبہ بندی کررکھی ہے آج سب سے آگے نکل گیا اور 90کی دہائی میں امپورٹڈ فیول پر بجلی بنانے کے فیصلے کئے گئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ خسارہ بڑھتا جاتا ہے تو روپیہ گرتاجاتا ہے ،ہماری حکومت آئی تو 20ارب ڈالر کاتاریخی خسارہ تھا ، باہر سے تیل امپورٹ کرکے بجلی بنانے سے دباؤ ہماری کرنسی پرپڑا ، باہر سے چیزیں امپورٹ کرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، مہنگائی سے غریب آدمی پر اثر پڑتا ہے ، غربت میں اضافہ ہوتا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے دریاؤں سے بجلی بنانے کے بجائے امپورٹڈ فیول پر انحصار کیا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دیامر بھاشا ڈیم بنانے جارہے ہیں، چین نے 5ہزار بڑے ڈیم بنا رکھے ہیں، ہمارے پاس صرف دو ڈیم ہیں تیسرا بننے جارہاہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بڑے ڈیم نہ بنا کر ہم نے اپنے لوگوں پر ظلم کیا ، دیامر بھاشاڈیم بنانے کا فیصلہ 40سال پہلے ہوا تھا، پاکستان میں پن بجلی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، وقفے کے بعد نیا ڈیم بنائیں گے، ہم نے مزید ڈیمز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانی پر بجلی بنانے سے قدرتی ماحول پر اثر نہیں ہوتا، فرنس آئل اور کوئلے سے بجلی بنانے سے گرمی بڑھتی ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان متاثر ہوسکتا ہے، جس کے باعث ملک میں 10ارب درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عمران خان نے کہا کورونا کی وجہ سے ہونیوالےشٹ ڈاؤن سے بہت نقصان ہوا ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایس اوپیز کیساتھ سیاحت کھولنے کی تیاری کریں، ایس اوپیز کیساتھ آہستہ آہستہ سیاحت کھول سکتے ہیں ، سیاحت کھولنے کیلئے این سی اوسی کے ذریعے اقدامات کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے ڈیم مکمل ہوگا تجارت کے مواقع بھی بڑھیں گے، گلگت بلتستان اور چلاس کے عوام کیلئے کیڈٹ کالج اہم موقع ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان کا بجٹ بڑھے، جو علاقے پیچھے رہے گئے ان پر پیسہ خرچ کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان رقبہ کےلحاظ سےسب سےبڑاصوبہ ہے، بلوچستان بھی بہت پیچھےرہ گیاہےوہاں کی ترقی کیلئے کام کریں گے ، دیامربھاشا ڈیم چلاس اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی زندگیاں بدل دے گا۔

  • ‘دیامیر بھاشا میگا پراجیکٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل طے کرلیا’

    ‘دیامیر بھاشا میگا پراجیکٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل طے کرلیا’

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ دیامیر بھاشا میگا پراجیکٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل طے کرلیا ، منصوبے سے 4500میگاواٹ سستی گرین انرجی پیدا ہوگی اور 16ہزار افراد کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا دیامیر بھاشا میگا پراجیکٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل طے کرلیا ، وزیراعظم آج دیامر بھاشا ڈیم میگا منصوبے پر کام کا آغاز کرائیں گے۔

    ،عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈیم میں 6.4ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی ، زرعی مقاصد کیلئے مزید 1.2ملین ایکڑ پانی دستیاب ہوگا، منصوبے سے 4500میگاواٹ سستی گرین انرجی پیدا ہوگی اور 16ہزار افراد کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ ہائیڈل پاور سمیت اسٹیل ، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے ترقی کریں گے۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان آج دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی مقام کا دورہ کریں گے اور ڈیم کی تعمیراتی کام کی رفتار اور اس کے معیار کا جائزہ لیں گے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا اپنے پیغام میں کہا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان ہماری نسلوں کے لیے تاریخ ساز خبر ہے، یہ ہماری نسلوں کے لیے بہت حوصلہ افزا بات ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ ڈیم سے 16 ہزار ملازمتیں، 4500 میگاواٹ بجلی میسر آئے گی، ڈیم کی تعمیر سے لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔

    بعد ازاں واپڈا نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے کنٹریکٹ پاورچائنا اور ایف ڈبلیو او پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو ایوارڈ کردیا، کنٹریکٹ کی مالیت442 ارب روپے ہے جس میں ڈائی ورشن سسٹم، مین ڈیم، پُل اور پن بجلی گھر کی تعمیرات شامل ہیں۔

  • دیامیر بھاشا ڈیم، وزیر اعظم کا اہم فیصلہ

    دیامیر بھاشا ڈیم، وزیر اعظم کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پن بجلی کے منصوبے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذخائر آب کی تعمیر کے ذریعے پانی اور توانائی میں خود کفالت کی جانب پیش قدمی کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان آج دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی مقام کا دورہ کریں گے۔

    وزیر اعظم دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیراتی کام کی رفتار اور اس کے معیار کا جائزہ لیں گے، آبی ذخائر کی ترقی سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شمولیت وزیر اعظم کا ویژن ہے، وزیر اعظم کا خواب ہے کہ پاکستان خود 50 ہزار میگا واٹ تک بجلی پیدا کرے۔

    دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والا یہ ڈیم دنیا کا سب سے بڑا آر سی سی ہوگا، دیامیر بھاشا ڈیم 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے کام آئے گا، ڈیم میں ذخیرہ پانی میں سے 64 لاکھ ایکڑ استعمال میں لایا جا سکے گا۔

    دیامربھاشا ڈیم کی ری سیٹلمنٹ کیلئے 30ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں،اسدعمر

    ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کے پانی ذخیرہ کی صلاحیت 30 سے بڑھ کر 48 دن ہو جائے گی، اس ڈیم سے سالانہ 18 ارب 10 کروڑ یونٹس سستی ترین بجلی بھی میسر آئے گی، دیامیر بھاشا ڈیم 30 لاکھ ایکڑ رقبے کو سیراب کرنے کے لیے پانی فراہم کرے گا۔

    ڈیم مجموعی طور پر 4500 میگا واٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے، ڈیم سے بجلی پیدا کر کے تیل کی مد میں سالانہ 2.48 ارب ڈالرز کی بچت ہوگی۔

  • وزیراعظم کے اعلان نے دشمن کے منصوبے خاک میں ملادیے

    وزیراعظم کے اعلان نے دشمن کے منصوبے خاک میں ملادیے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیرشروع کرنے کے اعلان نے دشمن کے تمام منصوبوں خاک میں ملادیا۔ دیامر بھاشا ڈیم ملکی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم پر چار دہائیوں بعد کام کا آغازہوگیا، دیامر بھاشا ڈیم کے خلاف دشمن کے تمام پروپیگنڈے ناکام ہوگئے، ڈیم سے سولہ ہزار پانچ سو افراد کو روزگار ملے گا چار ہزار پانچ سو میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔

    دیامربھاشاڈیم کی تعمیر سے بارہ لاکھ ایکڑ سے زائد زمین زیرکاشت آئے گی، جس میں سب سے زیادہ سندھ کی زمین پر کاشت کو ممکن بنایا جاسکے گا۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلہ ڈیم کی معیاد میں پینتیس سال کا اضافہ ہوگا۔

    اس کے علاوہ ملک کے کئی شہروں کوسیلاب سے بچایا جاسکے گا، چین بھی دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق بھارتی اعتراضات کو مسترد کرچکا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے واپڈا کی جانب سے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا گیا ہے ،
    اسلام آباد میں دیامر بھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب میں واپڈا نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے کنٹریکٹ پاورچائنا اور ایف ڈبلیو او پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو ایوارڈ کردیا، کنٹریکٹ کی مالیت442 ارب روپے ہے جس میں ڈائی ورشن سسٹم، مین ڈیم، پُل اور پن بجلی گھر کی تعمیرات شامل ہیں۔

     دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کیلیے کنٹریکٹ ایوارڈ، پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع

    اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ آج ملکی تاریخی کا بڑا دن ہے 4دہائیوں بعد اتنا بڑا منصوبہ شروع ہوا ، معاہدے سے پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگیا-

  • دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کیلیے کنٹریکٹ ایوارڈ، پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع

    دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کیلیے کنٹریکٹ ایوارڈ، پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع

    اسلام آباد : واپڈا نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا ، وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ملکی تاریخی کا بڑا دن ہے 5دہائیوں بعد اتنا بڑا منصوبہ شروع ہوا ، معاہدے سے پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں واپڈا نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے کنٹریکٹ پاورچائنا اور ایف ڈبلیواو پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو ایوارڈ کردیا، کنٹریکٹ کی مالیت442 ارب روپے ہے ، جس میں ڈائی ورشن سسٹم،مین ڈیم، پُل اورپن بجلی گھر کی تعمیر شامل ہیں۔

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دیامر بھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ملکی تاریخی کا بڑا دن ہے 5دہائیوں بعد اتنا بڑا منصوبہ شروع ہوا ، معاہدے سے پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگیا۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےوژن کے مطابق آبی وسائل کو محفوظ کریں گے ، پراجیکٹ سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی اور منصوبے سے 6.1 ملین ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ تربیلا ڈیم کی زندگی میں 35 سال کااضافہ ہوگا جبکہ دیامر بھاشا ڈیم سے 1.2 ملین ایکڑ زمین آباد ہوگی ، امید ہے وقت سے پہلے دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل کریں گے ، پراجیکٹ میں ہمارے اسٹاف کی بھی اتنی محنت ہے جتنی ہماری ، آبی وسائل کے منصوبوں کی تکمیل جلد یقینی بنائیں گے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ دیامربھاشا ڈیم کی واٹر،فوڈاورانرجی سیکیورٹی کیلئے اہم منصوبہ ہے،ایک سال میں مہمنداوردیامربھاشاجیسے دو بڑے ڈیموں پر کام شروع کیا۔

  • سعودی عرب کا دیامر بھاشا، مہمند ڈیم منصوبوں کیلئے فنڈز دینے کا فیصلہ

    سعودی عرب کا دیامر بھاشا، مہمند ڈیم منصوبوں کیلئے فنڈز دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: سعودی عرب پاکستان کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم سمیت بجلی کے 5 منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کرے گا، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے37 کروڑ  50 لاکھ اور مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ ریال دیے جائیں گے، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو دیامر بھاشا، مہمند ڈیم منصوبوں کے لئے فنڈز دینے کا فیصلہ کرلیا ، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال فراہم کئے جائیں گے جبکہ مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ ریال ملیں گے، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔

    سعودی ولی عہد کے دورے میں بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے ایک ارب 20کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے، سعودی عرب کی جانب سے جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ ریال، جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال اور شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال فراہم کئے جائیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے ، وفاقی کابینہ میں سعودی فنڈفار ڈویلپمنٹ کے ساتھ ایم او یو کی سمری پیش کی جائے گی۔

    خیال رہے  وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر 16 فروری کو پاکستان آئیں گے،   محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں آئل ریفائنری سمیت بیس ارب کے معاہدے متوقع ہیں۔

    مزید پڑھیں : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  16 فروری کو پاکستان آئیں گے

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کے اراکین استقبال  کریں گے،  وزیر اعظم ہاؤس آمد پر ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ، جہاں عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی جبکہ مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا جائےگا۔

    دورے میں متبادل توانائی، اندرونی سیکیورٹی، میڈیا، ثقافت اور کھیل کے شعبے میں معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    دوسری جانب سعودی آرمی اور اسلامی فوجی اتحاد کے 235اراکین پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے، سعودی ولی عہد کے ساتھ ایک سو تیس شاہی گارڈز بھی آئیں گے جبکہ اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈز ان چیف جنرل (ر) راحیل شریف پہلے ہی پاکستان میں ہیں۔

    سعودی ولی عہد کے ہمراہ 40 سعودی کاروباری شخصیات بھی پاکستان آئیں گی، یہ وفد مقامی کاروباری شخصیات سے بالمشافہ ملاقات کرے گا، جس سے دورے کے دوران نجی سطح پر بھی کچھ معاہدے متوقع ہیں۔

    خیال رہے شہزادہ محمد بن سلمان دورہ جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے دورکا آغاز ہے ، وہیں پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے

  • بھاشا ڈیم قومی معاملہ ہے، کالا باغ کی طرح سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے، حمزہ شہباز

    بھاشا ڈیم قومی معاملہ ہے، کالا باغ کی طرح سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے، حمزہ شہباز

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم قومی معاملہ ہے، کالا باغ کی طرح سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے، پاکستان اور ڈیمز کے معاملے پر ہم سب اکٹھے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے واٹر سمپوزیم میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے دیامربھاشا ڈیم کی48ہزار ایکڑ زمین خریدی، بھاشاڈیم سے16ہزار میگاواٹ بجلی بنے گی، یہ ڈیم 12ارب ڈالر کا منصوبہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم سیاست کی نذر ہوگیا، کالاباغ بن جاتا تو سستی بجلی پیدا ہوتی، دشمن ملک کہتا ہے کہ پاکستان کو پیاسا ماریں گے، دشمن جان لے کہ پاکستان اور ڈیمز کے معاملے پر ہم سب اکٹھے ہیں، سپریم کورٹ کا ڈیمز کی تعمیر کا اقدام خوش آئند ہے۔

    دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے فنڈ کی تعمیر ضروری ہے، پانی کا مسئلہ اہم ہے، آئندہ نسلوں کیلئے پانی کے ذخائر بہت ضروری ہیں۔ پانی ایک انمول تحفہ ہے اس کی قدر کرنی ہے، ہم سب نے مل کر پانی کو ضائع ہونے سے بچانا ہے اور ڈیم بنانا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد شہباز شریف کی کمر میں تکلیف تھی جس کی وجہ سے انہوں نے مجھے بھیجا، مجھے بطور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی شرکت کی دعوت بھی دی گئی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم قومی معاملہ ہے، سیاست کی نذرنہیں ہونا چاہیے، ن لیگ کے دور میں ملک سے اندھیرے دور ہوئے، نواز شریف نے اپنے دور میں ہزاروں ایکڑ زمین ڈیم کی تعمیر کیلئے خریدی۔