Tag: diamond necklace

  • آئیفا 2025 کا میلہ شاہ رخ خان کے ہیروں کے ہار نے لوٹ لیا

    آئیفا 2025 کا میلہ شاہ رخ خان کے ہیروں کے ہار نے لوٹ لیا

    آئیفا ایوارڈز 2025 میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان کے ہیروں کے ہار نے صارفین کی تمام تر توجہ حاصل کرلی۔

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان کے آئیفا ایوارڈز 2025 کے فیشن اسٹائل نے مداحوں کے دل جیت لیے، شاہ رخ خان نے جے پور میں منعقد ہونے والے گرینڈ آئیفا ایوارڈز 2025 میں شرکت کی۔

    کنگ خان ایوارڈ شو کے لیے پہنچے جس کیلئے انہوں نے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کا سیاہ رنگ کا بیگی ٹراؤزر سوٹ پہن رکھا تھا،  پاپرازی کو پوز دیتے ہوئے شاہ رُخ کی گلے میں موجود ہیروں کے ہار نمایاں تھا جو ان کے اس فیشن اسٹائلنگ کو چار چاند لگا رہا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by IIFA Awards (@iifa)

    سوشل میڈیا پر اداکار کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں مداحوں کو بادشاہ کا یہ شاہانہ انداز بےحد پسند آیا ایک صارف نے شاہ رُخ کے اسٹائل پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’جے پور میں چاند نکل آیا ہے‘۔

    دوسری جانب آئیفا کے آفیشل انسٹاگرام پیج نے شاہ رخ خان کی ریڈ کارپٹ پر پوز دیتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ  "The man, the myth, the Legend!”

    بھارتی میڈیا کے مطاطق شاہ رخ خان کے گلے میں موجود ہار ایک جیولری برانڈ کی تشہیر کا حصہ تھی، اس ہیروں کے بیش قیمت ہار کی اصل قیمت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں تاہم اصل قیمت نہیں بتائی گئی ہے۔

  • کچرہ کنڈی میں صفائی کے دوران ہیرے کا ہار نکل آیا

    کچرہ کنڈی میں صفائی کے دوران ہیرے کا ہار نکل آیا

    نئی دہلی: بھارت کے شہر چینئی میں ایک عجیب و غریب واقعہ رونما ہوا، جس نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کچرہ کنڈی میں صفائی کے دوران کام کرنے والوں کو کچرے سے لاکھوں روپے مالیت کا ہیروں کا ہار مل گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقامی دیوراج نامی شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے 17 لاکھ روپے کا ڈائمنڈ نیکلس تیار کرایا تھا، حال ہی میں کچرہ پھینکنے کے دوران ڈائمنڈ نکلیس کا باکس بھی کچرے میں چلا گیا۔

    خاندان کو اس حوالے سے تاخیر سے معلوم ہوا اور انہوں نے فوری طور پر چینئی میونسپل کارپوریشن سے رابطہ قائم کیا۔

    متاثرہ خاندان کی جانب سے رابطہ کرنے پر کارپوریشن کے عہدیداروں نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے صفائی کے عملے کو ڈمپنگ یارڈ روانہ کیا اور وہاں تلاشی لی گئی، جس پر کچرے میں ڈائمنڈ نیکلس بر آمد ہوا۔

    کچرے سے ڈائمنڈ نیکلس برآمد ہونے پر چینئی کارپوریشن کے عہدیداروں نے اسے مالک کے حوالے کر دیا۔

    آپریشن کے دوران مریض کے پیٹ سے کیا برآمد ہوا؟ ڈاکٹرز دیکھ کر دنگ رہ گئے

    ڈائمنڈ نیکلس ملنے پر متاثرہ شخص خوشی سے نہال ہوگیا، جس نے کارپوریشن کے عہدیداروں اور کچرہ میں نکلیسٹ ڈھونڈنے پر صفائی کے عملے سے اظہار تشکر کیا۔