Tag: died-in-karachi

  • کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 2مریض جان کی بازی ہار گئے

    کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 2مریض جان کی بازی ہار گئے

    کراچی : شہر قائد میں کورونا وائرس میں مبتلا دو مریض جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 50 کیس رپورٹ ہوئے ، تمام افراد رابطوں کے زریعے متاثر ہوئے

    محکمہ صحت سندھ نے بتایا کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 558 ہوگئی جبکہ سندھ بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1036 ہوچکی ہے۔

    محکمہ صحت نے مزید کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا 11 مریض صحتیاب ہوگئے ، جس کے بعد سندھ بھر میں اب تک صحتیاب مریضوں کی تعداد 280 تک جا پہنچی ہے، کراچی سے 96، حیدرآباد سے 1 اور سکھر سے 183 مریض صحتیاب ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث جانبحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی، جن میں سے 18 کا تعلق کراچی سے اور 2 کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں 736 مریض زیر علاج ہیں ، جن میں سے 690 مریض رابطوں کے زریعے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک صوبے بھر میں 10 ہزار 981 مریضوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

  • کراچی میں  ڈینگی سے مزید 2 افراد  جاں بحق،  تعداد 37 تک جا پہنچی

    کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 افراد جاں بحق، تعداد 37 تک جا پہنچی

    کراچی : شہر قائد میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد رواں سال ڈینگی سے متاثرہ جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد انتقال کرگئے ، 40 سالہ شہزاد کورنگی اور 60 سالہ عبدالرافع شاہ فیصل کا رہائشی تھا، جس کے بعد رواں سال ڈینگی سےمتاثرہ جاں بحق افرادکی تعداد37 تک جا پہنچی ہے۔

    رواں سال سندھ میں 14ہزار 317 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 330 ہے۔

    یاد رہے 2 روز قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال ملک میں ڈینگی کے پچاس ہزار پچاس کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ 13622ڈینگی کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے جبکہ وفاقی دارالحکومت سے رواں برس 13200 کیس سامنےآئے۔

    مزید پڑھیں : ملک بھر میں ڈینگی کے 50 ہزار کیسز سامنے آگئے

    رپورٹ کے مطابق پنجاب سے 9890، بلوچستان سے 3217 ، خیبرپختونخوا 7021 جبکہ قبائلی اضلاع سے 780 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، اسی طرح آزادکشمیر سے رواں برس 1691ڈینگی کیسز کی خبرملی۔

    رواں برس ملک میں ڈینگی سے 80اموات ہوچکی ہیں، جس میں 34اموات سندھ میں ہوئیں جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے 22اموات ہوئیں۔

    ذرائع کے مطابق 2011 میں22000 ، 2017میں 25000 ڈینگی کیس ریکارڈ ہوئے تھے جبکہ ڈینگی نے پہلی بار2005میں کراچی میں وبائی صورت اختیار کی تھی۔