Tag: dies

  • باپ کا انتہائی قدم اٹھانے سے قبل بھاگنے والی بیٹی کے نام درد بھرا خط

    باپ کا انتہائی قدم اٹھانے سے قبل بھاگنے والی بیٹی کے نام درد بھرا خط

    مدھیہ پردیش: بھارت میں ایک 49 سالہ میڈیکل اسٹور کے مالک نے بیٹی کی دوسری برادری کے نوجوان سے شادی کرنے پر خودکشی کرلی۔

    بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیٹی کی فیملی کی مرضی کے خلاف شادی کرنے سے پریشان باپ نے اپنی جان لے لی ساتھ ہی بیٹی کے نام ایک درد بھرا خط بھی چھوڑ گئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رشی راج عرف سنجو جیسوال نے رات تقریباً ایک بجے فائرنگ کر کے خودکشی کی، گولی ان کے کنپٹی میں لگی تھی، فوری طور پر انہیں ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

    ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرشنا لال چندانی نے بتایا کہ متوفی کی بیٹی نے تقریباً 15 دن قبل محلے کے ایک مختلف برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے ساتھ گھر سے بھاگ کر شادی کرلی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھاگنے کے بعد اسے اندور سے ٹریس کر کے واپس لایا گیا، عدالتی سماعت کے دوران اس نے دعویٰ کیا کہ وہ قانونی طور پر شادی شدہ ہے اور اس نے اپنے شوہر کے ساتھ جانے کا انتخاب کیا۔

    نئی نویلی دلہن لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لے کر فرار، پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟

    رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ رشی راج نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی لکھا ہے جس میں اس نے بیٹی کے فیصلے پر جذباتی تکلیف کا اظہار کیا۔

    رشی راج نے خودکشی نوٹ پر لکھا ”ہرشیتا تم نے غلط کیا میں جا رہا ہوں، میں تم دونوں کو مار سکتا تھا لیکن میں اپنی بیٹی کو کیسے ماروں؟۔

    نوٹ میں انہوں نے بالغ بچوں کے قانونی حقوق اور والدین کے اختیارات پر بھی سوالات اٹھائے، ارشی نے لکھا ‘بیٹی، تم نے جو کیا وہ صحیح نہیں تھا اور وہ وکیل جو کچھ پیسوں کے لیے پورے خاندان کو برباد کر دیتا ہے کیا اس کی اپنی بیٹیاں نہیں ہیں؟ کیا وہ ایک باپ کا درد نہیں سمجھ سکتا؟ پورا خاندان تباہ ہو گیا ہے، اور اب کچھ نہیں بچا۔’

    باپ نے خودکشی نوٹ پر مزید لکھا "میں پھر کہتا ہوں، اگر ہمارے سماج کے تحت شادی قانونی نہیں مانی جاتی تو عدالت نے لڑکی کو اس کے ساتھ جانے کی اجازت کیسے دے دی؟ کسی نے بھی میرے درد کو نہیں سمجھا۔”

    پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور فارنزک ٹیم نے بھی شواہد اکٹھا کرنے کے لیے خودکشی کے مقام کا دورہ کیا، ساتھ ہی واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا

    کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا

    کراچی: بھاری گاڑیوں کے باعث حادثات میں اموات کا سلسلہ رک نہ سکا اور واٹر ٹینکر  کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق عابد آباد بلدیہ ٹاؤن کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آئا ہے جہاں ٹینکر کلینر کی غفلت چار سال کے بچے کی جان لے گئی۔

    پولیس کے مطابق بلدیہ عابد آباد کا عفان میدان میں کھیل رہا تھا کہ کلینر نے ٹینکر چلادیا، جو بے قابو ہوگیا اور چارسال کا عفان اس کے نیچے آگیا۔

    ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت ٹینکر ڈرائیور موجود نہیں تھا اور واٹر ٹینکر کو گراؤنڈ میں ہی پارک کیا گیا تھا، ٹینکر کے ڈرائیور کی غیر موجودگی میں کلینر نے واٹر ٹینکر چلایا جو بے قابو ہوکر بچے کو کچل دیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، واقعے کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ساتھ ہی ڈرائیور کی تلاشی بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ 8 اپریل کو کراچی میں ماڑی پور روڈ پر ٹریلر کی ٹکر سے گداگر  راہگیر  بچہ جاں بحق ہوگیا تھا، پولیس نے ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرکے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا تھا۔

    متوفی بچے کی شناخت 8 سال کے راحیل کے نام سے ہوئی تھی، پولیس کا بتانا  تھا کہ متوفی بچہ گداگر تھا اور  اپنی بہن کے ساتھ سڑک عبور کر رہا تھا کہ ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا، حادثے میں بچے کی بہن محفوظ رہی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/sargodha-dumper-accident-hits-motorcycle/

  • معروف بھارتی ریپر نے خودکشی کرلی، اپارٹمنٹ سے لاش برآمد

    معروف بھارتی ریپر نے خودکشی کرلی، اپارٹمنٹ سے لاش برآمد

    بھارت کے معروف ریپر اور انجینئر ابھینو سنگھ نے خودکشی کرلی، وہ اپنے بنگلورو اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سالہ ابھینو سنگھ نے اتوار کی رات خودکشی کی ہے، گلوکار کے اہل خانہ کی جانب سے مراٹھاہلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ابھینو نے اپنی بیوی کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے، انہوں نے گلوکار کی بیوی پر الزام عائد کیا کہ بہو کے لگائے گئے الزامات کی وجہ سے پریشان ہو کر زہر کھا لیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھینو سنگھ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی لاش کو آخری رسومات کے لیے فیملی کے حوالے کیا جائے گا، جبکہ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/instagram-influencer-simran-singh-found-dead/

  • زخمی ہونیوالے معروف بھارتی اداکار چل بسے

    زخمی ہونیوالے معروف بھارتی اداکار چل بسے

    تیلگو اسٹار وجیا رنگاراجو فلم کے سیٹ پر زخمی ہونے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ اداکار کو گزشتہ ہفتے حیدرآباد میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی، بعد میں انہیں علاج کے لیے چنئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، بدقسمتی سے وہ اپنی چوٹوں اور صحت کی پیچیدگیوں کی وجہ سے دم توڑ گئے۔

    تیلگو اسٹار وجیا رنگاراجو

    وجے رنگاراجو تیلگو اور ملیالم فلمی صنعتوں کے ایک مقبول اداکار تھے، جو ولن اور معاون کرداروں میں اپنی مضبوط اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے۔

    انہوں نے مختلف فلموں میں ولن کے کردار سے شہرت حاصل کی، ان کے سب سے مشہور کرداروں میں سے ایک گوپی چند کی فلم یگنم ہے، جس میں انہوں نے ایک ولن کا کردار ادا کیا تھا۔

  • بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کا نوجوان بیٹا کار حادثے میں جاں بحق

    بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کا نوجوان بیٹا کار حادثے میں جاں بحق

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار اشونی دھیر کے بیٹے جلاج دھیر کی ممبئی میں کار حادثے میں موت ہو گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 23 نومبر کی صبح ولے پارلے میں ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر پیش آیا جہاں بالی وڈ فلم ’سن آف سردار’ کے ہدایتکار اشونی دھیر کے 18 سالہ بیٹے جلاج دھیر خطرناک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جلاج دھیر اپنے ہم عمر تین دوستوں، ساحل میندھا، سارتھ کوشک اور جیڈن جمی کے ساتھ ڈرائیو پر گئے تھے، گاڑی ساحل چلا رہا تھا جو شراب کے نشے میں دھت تھا اسی دوران ایک ہوٹل کے قریب گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی۔

    حادثے میں فلم ساز کے بیٹے جلاج کے ساتھ ان کا ایک دوست، سارتھک کوشک بھی موقعے پر چل بسا جبکہ کار میں موجود دیگر دو افراد ساحل مینڈھااور جیڈن جمی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

    بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق

    واضح رہے کہ ہدایتکار اشونی دھیر نے ’ اتیتھی تم کب جاوگے‘ اور ’سن آف سردار‘ جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی ہے، جلاج اپنے والد کے ساتھ ان کی نئی فلم ’حساب برابر‘ کی گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں اسکریننگ کے لیے جانے والے تھے۔

  • نامور کلاسیکل موسیقار انتقال کر گئے

    نامور کلاسیکل موسیقار انتقال کر گئے

    بھارت کے نامور کلاسیکل موسیقار استاد راشد خان طویل علاعت کے بعد 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق استاد راشد خان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، طویل جنگ کے بعد گزشتہ روز کولکتہ کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان کو دماغ میں خون کی کمی کے باعث گزشتہ سال 22 نومبر کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا بعدازاں ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

    دوران علاج ان کی طبیعت بگڑی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا تھا اور تقریباً ایک ماہ بعد 9 جنوری کو دورانِ علاج وہ دو دم توڑ گئے۔

    پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور فرحان سعید نے انسٹاگرام اسٹوریز پر گلوکار راشد خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

    راشد خان اپنی روح پرور آواز کی وجہ سے بھارت سمیت پاکستان اور جنوبی ایشیائی ممالک میں مقبول ہیں، اپنے پورے کیریئر کے دوران راشد خان نے کلاسیکی موسیقی میں متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔

    انہیں فن کے شعبے میں بھارتی حکومت کی طرف سے 2022 میں بھارت کا تیسرا سب سے اعلیٰ اعزاز پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    دنیا بھر میں مشہور میوزک فیسٹیولز اور کنسرٹس میں ان کی پرفارمنس کی وجہ سے انہیں ہندو کلاسیکی موسیقی کے استاد کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

  • سپرہیرو کا دیوانہ بچہ 11ویں منزل سے کود گیا

    سپرہیرو کا دیوانہ بچہ 11ویں منزل سے کود گیا

    نئی دہلی : بھارت میں 12 سالہ بچے نے ویب سیریز سے متاثر ہوکر بلند و بالا عمارت سے چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمسن بچے کا بلند و بالا عمارت سے چھلانگ لگانے کا افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں پیش آیا جہاں گھر والے پوجا میں مصروف رہے اور بچے نے چھت سے چھلانگ لگا دی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو امید تھی کہ وہ چھت سے کودے گا لیکن مرے گا نہیں کیوں کہ اسے سپرہیرو آکر بچا لے گا، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا اور بچہ سیدھا فرش سے جاٹکرایا۔

    حادثے کے باعث بچہ خون میں ڈوبا ہوا تھا جسے فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ جاپانی ویب سیریز ‘پلاٹینیم اینڈ’ دیکھنے کا عادی تھا جس میں ایک بچہ عمارت سے کودتا ہے اور اسے سپر ہیرو بچا لیتا ہے، بھارتی بچے نے فلم میں دکھائے گئے سین کو حقیقی سمجھا اور عمارت سے چھلانگ لگا دی۔

  • مجھے کیوں ڈسا؟ بزرگ شخص نے زہریلا سانپ چبا ڈالا

    مجھے کیوں ڈسا؟ بزرگ شخص نے زہریلا سانپ چبا ڈالا

    نئی دہلی : بھارتی شہری نے سانپ کے ڈسنے پر طیش میں آکر زہریلے سانپ کو کاٹ کر مار ڈالا۔

    سننے میں بہت عجیب لگ رہا ہے کہ زہریلے کو کوئی انسان کیسے کاٹ سکتا ہے لیکن بھارت میں ایک عمر رسیدہ شخص نے سانپ سے انتقال لینے کےلیے یہ خطرہ مول لیا۔

    یہ عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ایک 63 سالہ شخص کو کریٹ نامی سانپ نے ٹانگ پر ڈس لیا۔

    سانپ کے ڈسنے پر بزرگ شہری طیش میں آگیا اور سانپ کو ہاتھوں سے پکڑ کر کہا کہ ’تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھے ڈسنے کی، اب میں تمہیں مار ڈالوں گا‘۔

    بزرگ شہری نے سانپ کو دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا، اس دوران سانپ نے بزرگ شخص کو چہرے پر کئی مرتبہ ڈسا جس کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا۔

    واقعے کے بعد اہل خانہ نے معمر شخص کو اسپتال لے جانا چاہا طبی امدا دی جاسکے مگر متاثرہ شخص نے اسپتال جانے سے انکار کردیا۔

    واضح رہے کہ کریٹ سانپ انتہائی زہریلے اور خطرناک ہوتے ہیں اور صرف بہار میں سالانہ چار ہزار افراد سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں۔

  • بھارت میں کرونا کا شکار شیر خوار بچہ ہلاک

    بھارت میں کرونا کا شکار شیر خوار بچہ ہلاک

    نئی دہلی : بھارت میں کرونا وائرس سے بچوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہونے لگا، ریاست کرناٹک میں شیر خوار بچہ کرونا میں مبتلا ہوکر دم توڑ گیا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس اور بلیک فنگس نامی بیماری نے بھارت میں تباہی مچا رکھی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد تڑپ تڑپ زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔

    بھارت میں کرونا کی صورتحال اتنی بگڑچکی ہے کہ شیر خوار بچے بھی وائرس کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہورہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے علاقے شیوامگا کے رہائشی ایک سالہ بچے کی موت ہوئی ہے، جسے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    اودھم نامی بچے کو اسپتال میں آکسیجن کی قلت کے باعث دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم سانس لینے میں دشواری کے باعث شیرخوار راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنے والا شیرخوار بچہ اپنے ماں باپ کا ایکلوتا بیٹا تھا۔

    بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1 لاکھ 53 ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ تین ہزار 128 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

  • سب سے پہلے کورونا ویکسین لگوانے والا شخص چل بسا

    سب سے پہلے کورونا ویکسین لگوانے والا شخص چل بسا

    لندن : عالمی وبا کورونا وائرس کی پہلی تصدیق شدہ ویکسین لگوانے والے پہلے برطانوی شہری انتقال کر گئے تاہم 81سالہ ولیم شیکسپئر کی موت کا تعلق کوروناوائرس یا ویکسینیشن سے  نہیں۔

    غیر ملکی غیر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولیم شیکسپئر اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے فائزر کمپنی کی تیارکردہ دنیا کی پہلی تصدیق شدہ کورونا ویکسین لگوائی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ولیم شیکسپئر گزشتہ کئی عرصے سے ایک بیماری میں مبتلا تھے، ان کا انتقال اسی اسپتال میں ہوا ہے جہاں سے انہوں نے ویکسین لگوائی تھی۔

    کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ولیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ویکسی نیشن کرانے کے بعد بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ولیم شیکسپیئر سے پہلے 91 سالہ مارگریٹ کینن نامی معمر خاتون کو کورونا ویکسین لگائی گئی تھی۔ دونوں افراد کو امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین دی گئی تھی۔