Tag: dies of coronavirus

  • کراچی میں کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار شہید، تعداد 8 ہوگئی

    کراچی میں کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار شہید، تعداد 8 ہوگئی

    کراچی : کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ سینئر افسران سمیت 350سے زائد اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار حسن رضا دوران علاج شہید ہوگیا ، وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھا، حسن رضا ضلع وسطی کے ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں وائرلیس آپریٹر تھا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جون کو حسن رضا نے کورونا کی علامتیں ظاہر ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا اور 2 جون کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

    سندھ پولیس کے کورونا وائرس سے ابتک 8 اہلکار شہید اور 80 سے زائد پولیس اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اب بھی سینئرافسران سمیت 350سے زائد اہلکار کورونا سے متاثر ہیں۔

    گزشتہ روز ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللّٰہ چاچڑ اور ان کے تھانے کے مزید عملے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

  • کورونا کا جان لیوا حملہ، پہلے کرکٹر کی موت

    کورونا کا جان لیوا حملہ، پہلے کرکٹر کی موت

    کراچی : پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفرسرفراز کورونا کےخلاف زندگی کی بازی ہارگئے ، ظفر نے 1988 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرتے ہوئے پشاور کی طرف سے پندہ میچز کھیلے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹرظفر سرفراز کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ، 6روزقبل ظفر سرفراز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹوآیا تھا ، جس کے بعد ان کو وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا گیا تھا۔

    ظفرسرفرازکی فیملی نے ان کے کوروناوائرس سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    ظفرسرفراز نے 1988 میں پشاور کی جانب سے15 فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لیا، ظفرسرفراز کرکٹر مرحوم اختر سرفراز کے بھائی اور نیشنل بینک کرکٹ ٹیم کے رکن بھی تھے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ اسکواش کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک اور لگاتار چار مرتبہ برٹش اوپن چیمپیئن شپ جیتنے والے پاکستانی اسٹار اعظم خان لندن میں کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

    واضح رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہی مچادی ہے، پاکستان میں اب تک 95افراد ہلاک اور ساڑھے پانچ ہزار سے زائد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

    دنیا بھر میں وائرس سے ایک لاکھ 15ہزار افراد ہلاک اور 18لاکھ سے زائد متاثر ہیں۔

  • کرونا وائرس کا وار ، ایران کی اہم ترین شخصیت چل بسی

    کرونا وائرس کا وار ، ایران کی اہم ترین شخصیت چل بسی

    تہران : ایران میں کروناوائرس کا شکار سابق سفیر سعید ہادی تہران میں انتقال کرگئے جبکہ دو اہم شخصیات میں کرونا کی تصدیق ہوگئی ہے ، ایران میں مرنےوالوں کی تعداد 26 اورمتاثرین کی تعداد 245 ہوگئی ہیں ۔

    تفصیلات کے مطاق عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ ایران میں کروناوائرس کا شکار سابق سفیر سعید ہادی تہران میں انتقال کرگئے، وہ تہران کےاسپتال میں زیرعلاج تھے، ان کی عمر81برس تھی،سعید ہادی ویٹی کن میں بطور سفیر خدمات انجام دیں۔

    ایرانی نائب وزیرصحت کے بعد نائب صدر برائے خواتین وخاندانی امور معصومہ ابتیکرمیں بھی کرونا وائرس کاشکارہوگئی ہے۔

    دوسری جانب ایران میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 26ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 245 تک جا پہنچی، ایران میں سینما، ثقافتی تقریبات، کانفرنسز پر بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس: ایران میں نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ

    ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کےایک ہزارمشتبہ کیسز موجود ہیں جبکہ کرونا وائرس کےاننچاس مریض صحتیاب ہو چکےہیں۔

    ترجمان ایرانی وزارت صحت نے ہدایت کی ہے کہ شہری ملک بھرمیں غیرضروری سفرسےگریزکریں۔

    جان لیوا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران نے بڑے شہروں میں آج نماز جمعہ کے اجتماعات کو منسوخ کردیا گیا ہے

    دوسری جانب دنیا بھرمیں وائرس سےاموات کی تعداد 2800 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 36 ہزارسے زائدمریض صحتیاب ہوکر گھروں کوجاچکے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے کروناوائرس کو عالمی وبا بننے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔