Tag: dies-of-covid-19

  • پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے جمشید الدین کاکاخیل کورونا سے انتقال کرگئے

    پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے جمشید الدین کاکاخیل کورونا سے انتقال کرگئے

    نوشہرہ : پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اےجمشیدالدین کاکاخیل کوروناسےانتقال کرگئے، میاں جمشیدالدین میں تین ہفتے قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے سیاسی شخصیات بھی متاثر ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اےجمشید الدین کاکا خیل کوروناسےانتقال کرگئے، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا تاہم طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ، وہ کئی دنوں سے اسلام اباد کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق میاں جمشید کی نمازجنازہ آبائی گاوں کاکا صاحب میں ادا کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا سے ایم پی اےمیاں جمشید کاکاخیل کےانتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہم ایک اچھےساتھی اور مخلص پارٹی کارکن سے محروم ہوگئے ہیں۔

    اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر، اسپیکر کےپی اسمبلی مشتاق غنی اور صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے بھی ایم پی اےجمشیدالدین کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اورلواحقین کوصبرجمیل کی دعا کی۔

    گذشتہ روز پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر غلام مرتضی بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے،وائرس کی تشخیص کے بعد چند روز گھر میں آئیسولیشن میں رہے اور طبیعت کی خرابی پر انہیں نجی اسپتال میں داخل کیا گیا۔

    پیپلز پارٹی رہنما مولا بخش چانڈیو، ان کی اہلیہ اوربیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاتھا، تینوں کو گھر میں آئیسولیٹ کردیا گیا جبکہ ملیر سے منتخب پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سلیم کلمتی بلوچ اور ساجد جوکھیو میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • کرونا وائرس نے ایران میں ایک اور رکن پارلیمنٹ کی جان لے لی

    کرونا وائرس نے ایران میں ایک اور رکن پارلیمنٹ کی جان لے لی

    تہران : ایرانی رکن پارلیمنٹ فاطمہ رہبر کروناوائرس کے باعث انتقال کر گئیں جبکہ وائرس سے اموات کی تعداد 145 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران میں جان لیوا وائرس  کے باعث  جہاں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں، وہی سیاسی رہنماؤں کی ہلاکت کی اطلاع بھی سامنے آرہی ہے۔

    کروناوائرس ایران میں ایک اور رکن پارلیمنٹ کی جان لےگیا، ایرانی رکن پارلیمنٹ فاطمہ رہبر انتقال کر گئیں ، 56 سالہ ایرانی رکن پارلیمنٹ فاطمہ رہبر 2روز سے زیر علاج تھیں۔

    دوسری جانب ایرانی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ایران میں کروناوائرس سے اموات کی تعداد 145 ہوگئی ہے اور وائرس سےمتاثرین کی تعداد 5823 تک جاپہنچی ہے ، کرونا سے متاثر 139 شہریوں کا تعلق تہران سے ہیں۔

    خیال رہے کروناوائرس 92ممالک تک پہنچ گیا ، چین کے بعد ایران کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دوسرا ملک ہے جہاں یومیہ نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ  ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے انکشاف بھی کیا تھا کہ 23 اراکین پارلیمنٹ کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

    ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے تمام صوبوں میں کرونا وائرس سے متاثر افراد موجود ہیں، یہ عالمی بیماری ہمارے ملک کے تمام علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

    قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک روز قبل بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’کرونا وائرس کا پھیلنا ہمارے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں، شہری وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے دعائیں کریں‘۔

    واضح رہے  دنیا بھر میں کرونا وائرس سےمتاثرہ افرادکی تعدادایک لاکھ سےتجاوزکرگئی جبکہ اموات کی تعداد بھی3412 ہوگئی ہے اور 57 ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔