Tag: dies

  • فجیرہ: گھر میں ہولناک آتشزدگی، باپ ہلاک، والدہ زخمی

    فجیرہ: گھر میں ہولناک آتشزدگی، باپ ہلاک، والدہ زخمی

    فجیرہ میں واقع بنگلے میں بھڑکنے والی خوفناک آگ کی لپیٹ میں آکر باپ جھلس کر ہلاک جبکہ ماں زخمی ہوگئی، والدہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے علاقے الفیصل میں واقع گھر میں جمعرات کے روز   اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی، آتش زدگی کا سب الیکٹرک مصنوعات میں شاٹ سرکٹ بتایا گیا ہے۔

    مقامی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعے  میں ایک شخص ہلاک جبکہ ملازموں سمیت گھر کے دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

    فجیرہ سول ڈیفینس کے ڈائریکٹر بریگیڈئر علی التوناجی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سہ پہر 3 بجے کے قریب کنٹرول روم کو گھر میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد ہنگامی خدمات انجام دینے والا عملہ، پولیس اہلکار اور ایمبولینسوں سمیت جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو  پایا۔

    بریگیڈئر علی التوناجی کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدامی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے ماں اور بچوں سمیت خاندان کے 9 افراد کو بچالیا تھا تاہم والد آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گئے اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    سول ڈیفینس کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ماں کو شدید زخم آئے تھے جس کے باعث انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    بریگیڈئر علی التوناجی کا کہنا تھا کہ شہری اپنے گھروں میں آگ کی اطلاع دینے والے آلات نصب کریں تاکہ آتشزدگی کے حادثات سے بچا جاسکے۔

  • اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان چل بسے

    اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان چل بسے

    افریقا : اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان آج اچانک انتقال کرگئے، کوفی عنان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہونے والے پہلے سیاہ فارم افریقی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے شعبے میں نوبل انعام حاصل کرنے والے اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان 80 برس کی عمر میں بیماری کے باعث سویٹزرلینڈ کے اسپتال میں انتقال گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کوفی عنان اقوام متحدہ کے ساتویں سیکریٹری جنرل اور دنیا کے پہلے سیاہ فارم افریقی تھے جنہوں نے سنہ 1997 سے 2006 تک دو مرتبہ دنیا کے سب سے بڑے سفارت کار کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

    کوفی عنان نے جینیوا انسٹیٹیوٹ سے بین الاقوامی تعلقات میں اعلیٰ تعلیم کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سنہ  1962 میں اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کوفی عنان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد شام میں اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیں، اس دوران وہ شام کے تنازعے کا پُر امن حل تلاش کرنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔

    کوفی عنان نیلسن منڈیلا کی بنائی گئی تنظیم ‘دی ایلڈرز’ کے چیئرمین جب کہ ‘کوفی عنان فاؤنڈیشن’ کے بانی و سربراہ بھی تھے، کوفی عنان انسانی حقوق کے تحفظ اور معاشرے میں امن کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کوفی عنان کو اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا میں امن و استحکام کے لیے خدمات انجام دینے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے پر 2001 میں نوبیل انعام سے نوازا گیا۔

    اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل 8 اپریل سنہ 1938 کو افریقی ملک گھانا میں پیدا ہوئے تھے۔

    پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ، دوستوں اور اقوام متحدہ سے تعزیت کی ہے۔

  • اسپین: ایک اور برطانوی سیاح اپارٹمنٹ سے مردہ حالت میں برآمد

    اسپین: ایک اور برطانوی سیاح اپارٹمنٹ سے مردہ حالت میں برآمد

    میڈرڈ : اسپین میں چھٹیاں منانے کے لیے جانے والا برطانوی سیاح ریزوٹ اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا، تاہم تھامسن کینان کی موت کی وجوہات ابتک سامنے نہ آسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک اسپین میں چھٹیاں منانے کی غرض سے جانے والے ایک برطانوی سیاح ریزوت ٹاؤن میں واقع ایڈن روک اپارٹمنٹ میں 70 فٹ کی بلندی پر مبینہ طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اپارٹمنٹ سے مردہ حالت میں ملنے والے 18 سالہ برطانوی سیاح کی شناخت ٹھامسن کینان کے نام سے ہوئی ہے، جو اسپین کے پارٹی ریزوٹ میں ’اے لیول‘ کی پڑھائی مکمل ہونے کا جشن منا رہا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے نوجوان کی ہلاکت پر ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’برطانوی حکومت اسپین میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہلاک ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دفتر خارجہ نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات اور جسد خاکی کی برطانیہ منتقلی کے حوالے سے ہسپانوی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی پولیس کا خیال ہے کہ یونیورسل ہوٹل میں قیام پذیر برطانوی سیاح کی اپنے دوست کو کھونے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کے باعث موت واقع ہوئی ہے تاہم موت کے اصل محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں، ہلاک ہونے والے سیاح کی لاش مالی نے برآمد نے تھی۔

    خیال رہے کہ رواں برس جون میں مذکورہ علاقے میں ہی 65 فٹ کی بلندی سے 20 سالہ ٹام ہاگیز نامی برطانوی سیاح کی لاش برآمد ہوئی تھی، جبکہ اپریل میں اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی دو شہزہ نتالی چورمک بھی اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل پر مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • برطانیہ میں اعصاب شکن کیمیکل سے خاتون کی موت

    برطانیہ میں اعصاب شکن کیمیکل سے خاتون کی موت

    لندن : برطانیہ کے علاقے ایمزبری میں زہریلے کیمیکل ’نووی چوک‘ کے حملے میں ایک شادی شدہ جوڑا متاثر ہوا تھا، اعصاب شکن کیمیکل سے متاثرہ خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے قصبے ایمزبری میں زہریلے کیمیکل ’نووی چوک‘ سے متاثر ہونے والی خاتون گذشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گئی ہے، متاثرہ خاتون کو چند روز قبل تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایمزبری میں زیریلے کیمیکل کے حملے میں ہلاک ہونے والی 44 سالہ خاتون ڈان اسٹورگس کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملے میں خاتون کا شوہر بھی متاثر ہوا تھا۔ جس کی حالت تاحال تشویش ناک ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھرسا مے نے زیریلے کیمیکل ’نووی چوک‘ کے حملے میں ہلاک ہونے والی خاتون اسٹورگس کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار واقعے میں ملوث ملزمان کا فوری تعین کرکے کارروائی عمل میں لائیں۔

    یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں روس کے سابق جاسوس سرگئی اسکریپال اور اس کی بیٹی یولیا اسکریپال کو سالسبری میں اعصاب شکن کیمیکل کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کی تحقیقات کے لیے برطانوی حکام کو فوج طلب کرنا پڑی تھی، جس کے باعث اہل علاقہ شدید خوف میں مبتلا ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ ڈبل ایجنٹ سرگئی اسکریپال اور اس کی بیٹی پر حملے بعد برطانیہ نے روس پر حملے کا الزام عائد کیا تھا جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔ جس کے بعد امریکا سمیت برطانیہ کے دیگر حامی ممالک نے روس کے سفیروں کو ملک بدر کردیا تھا۔ جب کہ روس نے بھی جواباً ان ممالک کے سفارت کاروں کو ملک سے بے دخل کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ساجد جاوید نے ایمزبری میں شادی شدہ جوڑے پر زہریلے کیمیکل کے حملے کے بعد روس پر الزام عائد کیا تھا کہ ’ماسکو ایک مرتبہ پھر برطانیہ میں زہریلے کیمیکل استعمال کررہا ہے‘۔

    برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے روس سے مطالبہ کیا تھا کہ ماسکو اس حملے کے حوالے سے تفصیلی موقف پیش کرے اور واضح طور پر بتائے کہ اس سے پہلے کیا ہوا تھا۔

    دوسری جانب روس کے وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروا کا کہنا تھا کہ برطانوی پولیس کو گندی سیاست کے کھیل میں شریک نہیں ہونا چاہئے اور اپنی تحقیقات میں روس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معاونت لینی چاہیئے۔

    نووی چوک اعصاب کو متاثر کرنے والی گیس ہے جس کو عسکری مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس گیس کو سوویت یونین نے سرد جنگ کے دوران تیار کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ایک اور زینب دنیا سے چلی گئی

    ایک اور زینب دنیا سے چلی گئی

    شیخوپورہ : مدر اینڈ چلڈرن اسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ہونے کے سبب تین سال کی زینب دم توڑ گئی، بچی اسپتال میں سات گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اور زینب چلی گئی، قصور کے بعد شیخوپورہ میں انسانیت کا قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں مدر اینڈ چلڈرن اسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ہونے پر تین سال کی زینب دم توڑ گئی۔

    وار برٹن کی رہائشی بچی کو سانس کی تکلیف پر اسپتال لایا گیا جہاں وہ سات گھنٹے زندگی اور موت سے لڑتی رہی اور دم توڑ گئی ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی اور ماں ننھی زینب کی لاش گود مین ہی واپس لے گئی۔

    ڈی سی ارقم طارق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور چلڈرن ہسپتال کی انتظامیہ سے اسپتال میں وینٹی لیٹر کی تنصیب کیلئے بجٹ کا تخمینہ لگانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اٹلی میں فضائیہ کا طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

    اٹلی میں فضائیہ کا طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

    اٹلی : فضائیہ کا طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر ٹیرانسیا کے ساحل پر یورو فائٹر ٹائیفون طیارہ ایئر شو کے دوران کرتب دکھاتے ہوئے سمندر میں جا گرا،جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

    طیارہ سمندر میں گرتے ہی اطالوی بحریہ اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچے تاہم پائلٹ زندہ نہ بچ سکا اور اس کی لاش ہی سمندر سے باہر آئی، حادثے کے بعد شو بھی ختم کردیا گیا۔

    لڑاکا طیارہ کے سمندر گرتے ہوئے خوفناک منظر کو دیکھ کر ہزاروں تماشائیوں کی چیخیں نکل گئیں۔

    ایئر شو دیکھنے ساحل پر ہزاروں لوگ موجود تھے جنہوں نے طیارہ سمندر میں گرنے کی خوفناک منظر کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دنیا کی وزنی ترین خاتون انتقال کر گئیں

    دنیا کی وزنی ترین خاتون انتقال کر گئیں

    دبئی : مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان عبدالعاطی ابوظہبی کے اسپتال میں انتقال کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق 36 سالہ پانچ سوکلو گرام دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان عبدالعاطی انتقال کرگئیں، ایمان کو علاج کی غرض سے دبئی کے برجیل اسپتال میں داخل کیا گیا، دبئی کے اسپتال میں 20 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم ایمان کے علاج پر مامور تھی اور وقفے وقفے سے مختلف ٹیسٹ کے ذریعے ایمان کی صحت کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو آگاہ کیا جاتا رہا۔

    اسپتال سے جاری بیان کے مطابق ایمان دل کے مرض میں مبتلا تھی جب کہ اس کے گردوں نے بھی کام چھوڑ دیا تھا جو موت کی وجہ بنا اور مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 35 منٹ پر وہ چل بسیں۔

    ایمان کے لواحقین نے اسپتال کی جانب سے علاج معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم اس سے قبل بھارت میں علاج کے دوران انہوں نے کچھ شکایات کی تھیں۔

    اس سے قبل دنیا کی سب سے وزنی خاتون کو مصر سے علاج کے لیے کارگو ہوائی جہاز میں بھارت لایا گیا اور ایمبولینس سے اسپتال بھی کرین کے ذریعے منتقل کیا گیا تھا، بھارت میں   آپریشن سے ان کا وزن کم کر کے تین سو کلوگرام کر دیا گیا تھا۔

    جس کے بعد بھارت میں مناسب سہولیات نہ ملنے پر ایمان کو ابوظہبی لے جایا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ بیس سال سے ایمان وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے ایک قدم بھی نہیں اٹھا پاتی تھیں، زندگی کے آخری برس فالج کے اٹیک نے انہیں بسترسے لگا دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دنیا کی امیر ترین‌ خاتون 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

    دنیا کی امیر ترین‌ خاتون 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

    پیرس : فرانسیسی بزنس وومین اور دنیا کی امیر ترین خاتون لیلیئن بیٹن کورٹ انتقال کر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کاسمیٹکس کمپنی ’’لوریال پیرس‘‘ کی مالکن اور دنیا کی امیر ترین خاتون لیلیئن بیٹنکورٹ 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

    لیلیئن بیٹنکورٹ امریکی میگزین فوربز میں دنیا کی 20 امیر ترین افراد میں سر فہرست ہے، ایک صدی قبل انکے والد یوجین شوئلر نے  ہیئر ڈائی بنانے سے کمپنی کا آغاز کیا تھا، جو بعد میں دنیا کی بہت بڑی کاسمیٹکس کمپنی بن گئی۔

    پیرس سے پیدا ہونے والے بیٹن کورٹ نے 15 سال کی عمر میں اپنے والد کی کمپنی میں شمولیت اختیار کی۔

    لیلیئن بیٹنکورٹ کی موت، فرانس کی چوتھی سب سے بڑی لسٹنگ کمپنی لوریال کے لئے ایک نیا مرحلے کا آغاز ہے، جس میں نیسل، سوئس فوڈ کمپنی شیئر اسٹاک ہولڈر ہے۔

    بیٹنکورٹ اور انکا خاندان کمپنی کے 33 فیصد شیئر کا مالک ہیں ، ان کی بیٹی بیٹنکورٹ میئرز جو اپنے بیٹے کے ساتھ لورل کمپنی بورڈ کا حصہ ہے انکا کہنا ہے کہ ہمارا خاندان کمپنی اور انتظامیہ کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

    بیٹنکورٹ میئرز نے کہا کہ میری والدہ خاموشی سے یہ دنیا چھوڑ گئیں، پیرس میں واقع اپنے گھر میں بدھ کی رات انتقال ہوا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میں اپنے خاندان کی جانب سے پوری وفاداری سے لورل کمپنی کے ساتھ ہوں اور دنیا بھر میں اپنے صدر جین پال اگون اور ان کی ٹیم پر اعتماد ہے۔

    لیلیئن بیٹنکورٹ 2012 میں بھولنے کی بیماری کی وجہ سے کمپنی سے مستعفیٰ ہو گئی تھیں۔

    فوربس میگزین کی جانب سے لیلیان بیٹن کورٹ 2017 کی امیر ترین خاتون قرار پائی تھا اور ان کے اثاثوں کی مالیت 39.5 ارب ڈالر تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک فضائیہ کے جنگی ہیرو ایئرمارشل انعام الحق  انتقال کرگئے

    پاک فضائیہ کے جنگی ہیرو ایئرمارشل انعام الحق انتقال کرگئے

    راولپنڈی : پاک فضائیہ کے جنگی ہیرو ائیرمارشل ریٹائرڈ انعام الحق راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی 1965 اور 1971 کی جنگوں میں نمائندگی کرنے والےائیر مارشل ریٹائرڈ انعام الحق راولپنڈی میں انتقال کرگئے ہیں،وہ طویل عرصے سےعلیل تھے، ان کی عمر 90 برس تھی۔

    جنگی ہیرو ائیرمارشل انعام الحق خان مئی 1927 میں ہندوستان کے شہر پٹیالہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

    انعام الحق کو71کی جنگ میں گرانقدرخدمات پر ہلال جرأت سے نوازا گیا تھا جبکہ انہیں ستارہ امتیاز ملٹری، ہلال امتیاز ملٹری اور ہلال جرات سے بھی نوازا گیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیرمارشل ریٹائرڈ انعام الحق کی نماز جنازہ کل پی اے ایف بیس نور خان میں فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

    سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے مرحوم ائیرمارشل ریٹائرڈ انعام الحق کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایئرمارشل انعام الحق کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کوئٹہ میں رکن بلوچستان اسمبلی کی گاڑی نے ٹریفک اہلکار کو کچل دیا

    کوئٹہ میں رکن بلوچستان اسمبلی کی گاڑی نے ٹریفک اہلکار کو کچل دیا

    کوئٹہ : بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کی گاڑی نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل ڈالا، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رکن بلوچستان اسمبلی ایم پی اے مجیداچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار عطااللہ جاں بحق ہوگیا، ٹریفک حادثےکی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوزنےحاصل کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جی پی او چوک پر ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کو سب کے سامنے کچلا گیا تھا، مجید اچکزئی گاڑی خود چلارہے تھے، مجید اچکزئی کو بچانے کیلئے حکومتی افراد کا پولیس پر شدید دباؤ ہے۔

    واضح رہے گاڑی کی ٹکرکاواقعہ چند روز پہلے کوئٹہ میں پیش آیا تھا۔

    پولیس نے پہلے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا مگر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

    خیال رہے کہ مجید اچکزئی محمود خان اچکزئی کے قریبی رشتےداربھی ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔