Tag: diesel

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے بڑے اضافے کا خدشہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے بڑے اضافے کا خدشہ

    اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے بڑے اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر لیوی عائد کیے جانے کا امکان ہے، ڈیزل پر لیوی کی شرح اس وقت 40 روپے کی سطح پر ہے، وزیر خزانہ ڈیزل پر لیوی کی شرح میں اضافے کا اعلان کر چکے ہیں۔

    آئی ایم ایف کی پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرط 50 روپے تک ہے، پیٹرول پر حکومت صارفین سے پہلے ہی 50 روپے لیوی وصول کر رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کے علاوہ دیگر مصنوعات پر ڈالر کی قدر میں اضافے کا اثر آئے گا، گزشتہ اضافے میں ڈالر کی قمیت 232 روپے لگائی گئی تھی، ڈالر کی موجودہ قدر روپے کے مقابلے میں 268 روپے تک ہے۔

    وزارت خزانہ آج وزیر اعظم شہباز شریف کی مشاورت سے قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

  • فی لیٹر پیٹرول پر 72 روپے 33 پیسے لیوی، ڈیوٹیز اور مارجن عائد ہیں، ذرائع

    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول پر 72 روپے 33 پیسے لیوی، ڈیوٹیز اور مارجن عائد ہیں، جب کہ حکومت ڈیزل پر ڈیوٹیز ٹیکسز کی مد میں 52 روپے 14 پیسے فی لیٹر وصول کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول فی لیٹر کی اصل قیمت 177.47 روپے ہے، جب کہ عوام کو وہ 249.80 روپے فی لیٹر دیا جا رہا ہے، اور فی لیٹر پیٹرول پر لیوی 50 روپے وصول کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیٹرول کے فی لیٹر پر آئی ایف ای ایم 9 روپے 33 پیسے عائد کیا گیا ہے، جب کہ پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 6 روپے فی لیٹر وصول کیا جا رہا ہے، اور ڈیلرز کا کمیشن 7 روپے فی لیٹر ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیزل پر بھی ڈیوٹیز ٹیکسز کی مد میں 52 روپے 14 پیسے فی لیٹر وصول کر رہی ہے، جب کہ ڈیزل کی اصل قیمت 221 روپے 36 پیسے اور عوام کے لیے 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے۔

    حکومت نے مہنگائی کا بم گرا دیا، پٹرول اور ڈیزل 35 روپے لیٹر مہنگا

    ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 40 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے، اور 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر او ایم سی مارجن وصول کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈیزل کے فی لیٹر پر ڈیلرز مارجن 7 روپے مقرر ہے، جب کہ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔

  • آئی ایم ایف اسحٰق ڈار سے غیر مطمئن، مزید مطالبات سامنے آگئے

    آئی ایم ایف اسحٰق ڈار سے غیر مطمئن، مزید مطالبات سامنے آگئے

    اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈیزل پر لیوی مزید بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے جنوری اور فروری میں ڈیزل پر لیوی بڑھانے کا مطالبہ کردیا جس کے بعد حکومت نے آئندہ ماہ بھی ڈیزل پر مکمل ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ماہ میں یعنی فروری 2023 تک 20 روپے مزید پیٹرولیم لیوی بڑھائی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے، لیوی بڑھانے سے ٹیکس محصولات ہدف حاصل نہ ہوا تو سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو بڑھایا جائے۔

  • عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف نہ مل سکا

    عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف نہ مل سکا

    اسلام آباد: عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف نہ مل سکا، پیٹرول کی قیمت کم کر کے ڈیزل کی قیمت بڑھا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈیزل پر مکمل ریلیف کے بجائے لیوی کی شرح بڑھا دی، ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، یکم دسمبر کو ڈیزل پر لیوی 25 روپے فی لیٹر تھی۔

    یکم دسمبر سے پہلے ڈیزل پر لیوی 12 روپے 59 پیسہ فی لیٹر تھی، دسمبر 2022 میں وفاق نے ڈیزل پر لیوی میں 17 روپے 41 پیسے کا اضافہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر آئی ایم ایف شرائط کے مطابق 50 روپے لیوی عائد ہے، مٹی کے تیل پر 13.10 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 16.29 روپے لیوی عائد ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام پر  ایک اور اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

    پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام پر ایک اور اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

    اسلام آباد : حکومت نے ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 69.49 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 7 روپے فی لیٹر مقرر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے تیل کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ایک اور اضافی بوجھ ڈال دیا۔

    حکومت کی جانب سے ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں69.49 فیصد کا اضافہ کردیا گیا، ڈیلرز مارجن کی نئی شرح کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

    ڈیزل پر ڈیلر مارجن 4 روپے 13 پیسے سے بڑھا کر 7 روپے فی لیٹر مقررکردیا گیا ہے، مارجن میں اضافے سے عوام ڈیزل پر2 روپے 87 پیسے کے مزید ریلیف سے محروم ہوگئی۔

    حکومت اگر ڈیلر مارجن میں اضافے نہ کرتی تو ڈیزل 3 روپے 38 پیسے فی لیٹر مزید سستا ہوسکتا تھا تاہم مارجن میں اضافے کے باعث حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل51 پیسے فی لیٹر سستا کیا۔

    اس سے قبل حکومت پٹرول پر پہلے ہی 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر ڈیلرزمارجن بڑھاچکی ہے، وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلر مارجن بڑھانے کی منظوری دی تھی۔

    گذشتہ روز حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود پٹرول کی قیمت میں چھ روپے باہتر پیسہ اضافہ کردیا تھا۔

    جس کے بعد پٹرول 233 روپے91 پیسے فی لٹر ہوگیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں صرف اکیاون پیسے فی لٹرکمی کی گئی ،جس کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے44 پیسے ہوگئی۔

    اسی طرح مٹی تیل ایک روپے سڑسٹھ پیسے کمی سے 199 روپے 40 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 43 پیسے اضافے کے بعد 191 روپے 75 پیسے فی لٹر ہوگئی ہ

  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان

    اسلام آباد: سال نو کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  عوام کو بڑا تحفہ مل گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں‌ کم کر دی گئیں.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کر دیا.

    [bs-quote quote=”پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 26 پیسے کی کمی ہوئی ہے.

    حکومت نے مٹی کے تیل کے نرخوں‌ میں 52 پیسے فی لیٹرکمی کر دی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سال نو کے آغاز کے موقع پر کیا جائے گا.


    مزید پڑھیں: اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی تجویز


    عوام کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت کے اس اقدام کو سراہا گیا، تجزیہ کاروں کے مطابق اس کمی سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ 28 دسمبر 2018 کو  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی تجویز  دی تھی۔

  • پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 3 رپے کی کمی

    پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 3 رپے کی کمی

    اسلام آباد: وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وفاققی وزیرِ پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی، سمری میں پٹرول کی قیمت میں 6.16 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6.48 روپے کمی کی تجویز دی تھی۔

    حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی تیزی سے کم ہوتی قیمتوں میں کمی کے سبب پیش کی جانے والی اوگرا کی سمری نظر انداز کرکے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں صرف 3 روپے کمی کی ہے جس سے عوام کو شدید مایوسی کا سامنا ہے۔

  • وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کو تاریخی قراردیدیا

    وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کو تاریخی قراردیدیا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم میاں نواز شریف  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی،  تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم کی زیرِصدارت کابینہ کے اجلاس میں وزارتِ پیٹرولیم، ریلوے اورمنصوبہ بندی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول نو روپے تینتالیس پیسے،ڈیزل چھ روپے اٹھارہ پیسے،ہائی اوکٹین چودہ روپے اڑسٹھ پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں آٹھ روپے اٹھارہ پیسے کی تاریخی کمی کی گئی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن 2013میں کسی قسم کی کوئی دھاندلی نہیں ہوئی،اس پر گفتگو بے بنیاد ہے،انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے باعث معیشت کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا، اس دوران ڈالر کی قیمت چار روپے اضافہ ہوا۔

    چینی وزیرِ اعظم کا دورہ بھی انہیں دھرنوں کے باعث ملتوی ہوا، اس کے علاوہ بیرونِ ممالک کے تجارتی وفود نے بھی اپنے دورے منسوخ کئے،سیاسی صورتحال خراب نہ ہوتی تو معیشت مزید بہتر ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے معاشی نقصان کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی،میاں نواز شریف نے کہا کہ خدا ان دھرنے والوں کو ہدایت دے،جو ملک کی بہتری کی بجائے صرف اپنا فائدہ سوچ رہے ہیں۔

  • لاہورکشیدگی:شہرمیں پیٹرول اور ڈیزل نایاب ہوگیا

    لاہورکشیدگی:شہرمیں پیٹرول اور ڈیزل نایاب ہوگیا

    لاہور :حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اقتدار کی جنگ میں شہری اپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہو گئے، شہر میں پیٹرول اور ڈیزل نایاب ہونے سے شہری خوار ہو گئے۔ اقتدار کی جنگ میں شہری اپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہو گئے ہیں، شہر میں پیٹرول نا یاب ہوگیا۔ شہری دربدر ہوگئے۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ میں شہریوں سے اُن کے بنیادی حقوق بھی چھین رہی ہے۔

    قائد حزبِ اختلاف میاں محمود الرشید صوبائی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں شہر کے لیے پیٹرول کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔پٹرول کی قلت سے دوسرے شہروں سے آنے والے مسافر بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

  • پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

    پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

    اسلام آباد :حکومت کی جانب سے عید پر عوام کو ایک اور تحفہ۔ وزیر اعظم کی ہدایات پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتو ں میں اضافے کو مسترد جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزارت پیٹرولیم کے مطابق وزیر خزانہ کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پرپیٹرول اور ڈیزل کی مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنےاور مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کے باعث حکومت کو ایک ارب چھتیس کروڑ روپےکی سبسڈی برداشت کرناپڑےگی۔ اگست کے مہینے میں پیٹرول کی قیمت ایک سو سات روپےستانوئے پیسے، ایچ او بی سی ایک سو چونتیس روپے تریسٹھ پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت ایک سو نو روپے چونتیس پیسے لیٹر پر برقرار رہےگی۔

    وزارت پیٹرولیم کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں اکتیس پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اکاسی پیسے کمی کی گئی ہے ۔ اوگرا نے پیٹر ول ڈیزل اور ایچ او بی سی کی قیمتوں میں اضافے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی سمری ارسال کی تھی۔