Tag: Diesel prices

  • متحدہ عرب امارات: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    متحدہ عرب امارات: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا، عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتیں کم ہونے کے باعث قیمتوں میں کمی کی گئی۔

    یکم اکتوبر سے لاگو ہونے والی نئی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

    ستمبر میں تیل کی عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتوں میں کمی متوقع تھی۔ برینٹ آئل کی قیمتیں اگست میں 78.63 ڈالر کے مقابلے میں اوسطاً 73 ڈالر فی بیرل رہی، جس کی وجہ سپلائی میں اضافہ اور سعودی عرب کے پیداوار کو بڑھانے جیسے منصوبے ہیں۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 2015 میں پیٹرول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیشن کیا گیا تھا، جس کے بعد یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ ریٹیل فیول قیمتوں کا جائزہ لیا کرتی ہے اور اسے عالمی نرخوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ایڈجسٹ کرتی ہے۔

    متحدہ عرب امارات: شیخ محمد بن زید النہیان کا بڑا اعلان

    امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو ریلیف ملے گا اور امارات کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں کا اعلان

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ماہ اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا قیمتیں ماہ جولائی کی سطح پر ہی برقرار رکھی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اگست 2020 کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا ، حکام کا کہنا ہے کہ ماہ اگست 2020ء میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ماہ جولائی کی سطح پر ہی برقرار رہے گی۔

    جس کے مطابق سپر 98 پیٹرول 1.91درہم فی لیٹر اور اسپیشل 95 پیٹرول 1.80 درہم فی لیٹر فروخت ہوگا جبکہ ڈیزل 2.06 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے آخری بار رواں سال اپریل کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا تھا، اس کے بعد مئی، جون ، جولائی اور اب اگست میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    واضح رہے کہ یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی لائی جاتی ہے۔

    وزارت توانائی ہر ماہ کے آخر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرتی ہے اور یہ قیمتیں ایک ماہ کے لیے تمام شہروں میں یکساں لاگو کی جاتی ہیں۔

  • پیٹرول کی قیمت کم ، کرایوں میں کمی نہ ہوئی

    پیٹرول کی قیمت کم ، کرایوں میں کمی نہ ہوئی

    کراچی: پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان تو ہوگیا لیکن ٹرانسپورٹرز نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

     پٹرول کی قیمتیں توکم ہوگئیں لیکن بسوں اور ویگن جس پر سفر عام آدمی کرتاہے اس کے کرایے ٹرانسپورٹرز کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کم نہیں ہوئے ،سب ہی واقف ہیں کہ بس ہو رکشہ یا ٹیکسی اب یہ پیٹرول یا ڈیزل پر نہیں بلکہ سی این جی اور ایل پی جی پر چلائی جاتی ہیں ۔

    لیکن محکمہ ٹرانسپورٹ کی یہ لاعلمی ہے یا کچھ اور عوام کے لیئے کرائے ڈیزل اور پیٹرول کے حساب سے لیئے جاتے ہیں، یعنی اندھیر نگری چوپٹ راج ، ماضی میں جب ڈیزل پٹرول سے سستا تھا یویہی ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں ڈیزل سے چلا تے اور پیسے پٹرول کے وصول کرتے تھے اب جبکہ ملکی تاریخ میں پٹرول نوروپےتینتالیس پیسے سستاہو چکاہے تو ٹرانسپورٹرز بضد ہیں کہ قیمتیں تو تب کم کریں گے جب ڈیزل کی قیمت اور کم ہو، ساتھ میں ہے دھمکی کہ ایسا نہ ہوا تو ہڑتال ہوگی۔

    کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدرارشادبخاری کا کہنا ہے ٹرانسپورٹ کے اخراجات پہلے ہی بہت بڑھ چکے ہیں۔ ڈیزل تیرانوے روپے ہوگا تو کرایوں میں کمی کرینگے۔کراچی ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ ریلوے حکام نے بھی کرایوں میں کمی نہ کرنے کااعلان کردیا۔

     سوال یہ ہے کہ کیا محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی کیا ہے،کیا ٹرانسپورٹرز اور محکمہ ٹرانسپورٹ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، کیا ملک میں مو جود ٹرانسپورٹ ما لکان اتنے طاقتور ہیں کہ حکومتی محکمے ان کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں وجہ کچھ بھی ہونتیجہ یہ کہ قیمتوں میں کمی سے ریلیف عام آدمی تک نہیں پہنچ پا ئے گا۔