Tag: Difa e harmain o sharefain

  • پاکستان علماء کونسل 15 جولائی کو ملک بھر میں یوم تحفظ حرمین الشریفین منائے گی

    پاکستان علماء کونسل 15 جولائی کو ملک بھر میں یوم تحفظ حرمین الشریفین منائے گی

    لاہور : چاروں مکاتب فکر کے رہنماؤں نے حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے حکومت پاکستان سے سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کرتے ہوئے فی الفور فوج بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    لاہور پریس کلب میں پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام شیعہ سنی دیوبندی اور اہل حدیث علماء نے 15 جولائی کو ملک بھر میں یوم تحفظ حرمین الشریفین منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارض حرمین الشریفین کے خلاف ہونے والی مبینہ سازشوں اور تکفیری فتنوں کی سازشوں سے آگاہی کیلئے ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 14 جولائی کو اسلام آباد میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کا نمائندہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ میں فتنہ وفساد پھیلانے کیلئے داعش جیسے گروہ اسلامی ممالک میں تخریب کاری کر رہے ہیں۔

    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم نوجوانوں کو ان تکفیری اور خارجی گروہوں سے بچانے کیلئے علماء اسلام اور مفکرین کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔

    قائدین نے داعش سے مسلم نوجوانوں کو بچانے کیلئے فکری اور نظریاتی اتحاد کے قیام کی تجویز دی۔

    مزید پڑھیں : مدینہ منورہ اور قطیف میں خود کش حملے، 4 افراد شہید

    یاد رہے کہ رواں ماہ چار جولائی کو سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف اور مدینہ منورہ میں تین بم دھماکوں میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

     

  • کراچی: قوم حرمین الشریفین کےدفاع کیلئےتیارہے،مولانا فضل الرحمٰن

    کراچی: قوم حرمین الشریفین کےدفاع کیلئےتیارہے،مولانا فضل الرحمٰن

    کراچی : مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قوم حرمین شریفین کےدفاع کیلئےتیارہے،پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہر امتحان میں پوری اترے گی۔

    کراچی میں تبت سینٹر پر دفاع حرمین الشریفین ریلی کے شرکا سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اورامت مسلمہ تحفظ حرمین الشریفین کیلئےسعودی عرب کےساتھ ہے ۔

    مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ ملکوں پرقبضے کیلئےتھی،ہمیں سوچنا ہوگاکہ اس جنگ نے ہمیں کہاں پہنچایا۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ چھوٹے ملازمین کاتحفظ جمعیت علمائے اسلام کا منشور ہے، مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اکیسویں ترمیم کی کوئی وقعت نہیں۔

    یہ ترمیم دینی مدارس کےخلاف لائی گئی اورپارلیمان کوبھی دینی مدارس کےخلاف استعمال کیاگیا،انہوں نے کہا کہ خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

  • دفاع حرمین شریفین کانفرنس : پارلیمنٹ کی قرارداد کی مذمت

    دفاع حرمین شریفین کانفرنس : پارلیمنٹ کی قرارداد کی مذمت

    اسلام آباد : دفاع حرمین شریفین کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی حمایت اورحرمین شریفین کی تحفظ کے لئے پاکستانی قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں ہونے والی دفاع حرمین شریفین کانفرنس میں ملک بھر سے مذہبی جماعتوں کے قائدین نے اپنے خطاب میں کیا۔

    کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں پاکستان کے غیر جانبدار رہنے کے فیصلے کو غیر مناسب اور ملکی مفادات کے منافی قرار دیا گیا ۔کانفرنس کے آخرمیں سعودی حکومت کے حق میں قرارداد منظور کی گئی۔

    تقریب سے سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور و اوقاف،ان کے علاوہ لیاقت بلوچ، مفتی محمد نعیم، حافظ محمد سعید، وزیر مذہبی امور سردار یوسف، سینیٹر پروفیسر ساجد میراور دیگر نے خطاب کیا۔